Tag: lords

  • لارڈز: انگلینڈ نے بھارت کو ہرا کرویمنزکرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

    لارڈز: انگلینڈ نے بھارت کو ہرا کرویمنزکرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

    لارڈز: ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بھارت کو نو رنز سے شکست دے کر ٹائل اپنے نام کرلیا، انگلینڈ کے 228 رنز کے جواب میں بھارت کی ٹیم 219 رنزبنا سکی۔

    تفصیلات کے مطابق لارڈ کے میدان میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد نو رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

    انگلینڈ نے چوتھی مرتبہ خواتین کے ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، انگلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز اسکور کیے۔

    بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 229 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں بھارت کی پوری ٹیم جیت کے بہت قریب پہنچ کر 49 ویں اوور میں 219 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔


    مزید پڑھیں: بھارت نےآسٹریلیا کوشکست دے کرفائنل میں جگہ بنالی


    انگلینڈ کی جانب سے شربسول سب سے کامیاب بولر قرار پائیں۔ انہوں نے 46 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ شربسول کو پلیئر آف دی میچ کا بھی ایوارڈ دیا گیا جبکہ انگلینڈ کی ٹیمی بومونٹ کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔


    مزیدپڑھیں: بھارت اورانگلینڈ کےدرمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہو گا


    یاد رہے کہ ویمن ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پہلا میچ ہارنے کے بعد اپنے تمام میچ جیتے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم 1973، 1993 اور 2009 میں ویمن ورلڈ کپ جیت چکی ہے۔

  • یونس خان کے اعزاز میں لارڈز میں الوداعی تقریب

    یونس خان کے اعزاز میں لارڈز میں الوداعی تقریب

    اسلام آباد: پاکستان کے مایہ ناز کرکٹرز یونس خان کے اعزاز میں ہفتہ کو لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا‘ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے والے واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یونس خان کے اعزاز میں لارڈز میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں برطانیہ میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر سمیت پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں، مداحوں، پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور صحافیوں نے کیریئر کے دوران نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں لیجنڈری کرکٹر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے یادگار انداز سے 17 سالہ کیریئر اختتام کرنے پر یونس خان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یونس نوجوان کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل ہیں انہیں چاہیے کہ وہ بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملکی کرکٹ کیلئے خدمات انجام دیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں یونس خان کے کارناموں پر فخر ہے، میری نیک تمنائیں اور ہمدردیاں ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گی اور خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں بھی کامیاب ہوں۔


    یونس خان دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے


     یونس خان ٹیسٹ کیریئرمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیریئر کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں دس ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    اس اسکور کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے پہلے دس ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ یاد رہے کہ آج سے قبل کوئی پاکستانی کرکٹر ٹیسٹ میچ میں یہ اسکور نہیں کرسکا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پُش اپس پر پابندی، عوام کی حکمرانوں پر تنقید

    پُش اپس پر پابندی، عوام کی حکمرانوں پر تنقید

    کراچی: قومی اسمبلی میں کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر تشویش اور پابندی کا مطالبہ سامنے آنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عوام کی جانب سے حکومت اور اراکین اسمبلی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے پُش اپس لگانے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس پر پابندی کے احکامات دئیے۔

    قائمہ کمیٹی کے اس مطالبے پر کرکٹ شائقین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کے خلاف اور کھلاڑیوں کی حمایت میں احتجاج کرتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    نوید احمد ملک کا کہنا ہے کہ ’’جو لوگ پش اپس کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے رہے ہیں وہ بے شرم ہیں، ایسے لوگوں کو جمہوریت کا معلوم ہی نہیں ہے‘‘۔

    ایک اور شخص نے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج پش اپس روک کر نوافل کی ادائیگی کا مشورہ دیا جارہاہے کل نوافل اور سجدے کرنے پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی‘‘۔


    رافع مرزا کا کہنا ہے کہ ’’حکومت نے کھلاڑیوں کے پش اپس پر پابندی لگا کر کامیاب آپریشن کیا ہے کیونکہ یہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ تھے‘‘۔

    فاروق صدیقی کا کہنا ہے کہ ’’دوسروں کو اندھیروں میں دھکیلنے والے نام نہاد جمہوری لوگ اپنی اس حرکت پر شرمند تک نہیں، کیا یہی جمہوریت ہے؟‘‘۔

    شاداب خان نام کی آئی ڈی استعمال کرنے والے نے حکومت کے پش اپس پر پابندی کے خلاف ایک تصویر ٹوئیٹ کی جس میں امریکی صدر بارک اوباما کو پش اپس لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    عمر حیدر کہتے ہیں کہ ’’پش اپس سے اتنا خوف کیوں ہے یہ توپ کے گولے نہیں ہیں‘‘۔

    طیبہ خانم نے پابندی پر ایک شعر ٹوئٹ کیا جس میں لکھا ہے ’’بڑا شیر بنا پھرتا ہے، جو پُش اپس سے ڈرتا ہے‘‘۔

    عبدالقادر نے اپنے ٹوئٹ میں ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ ’’انگلش کمنٹیٹر پُش اپس لگا کر جمہوریت کے خلاف سازش کررہا ہے‘‘۔


    ایک اور صارف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’سُناہے کہ نوجوانوں میں دو نومبر والے دھرنے میں پش اپس کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا‘‘۔


    احسان محمود نے طنزیہ ٹوئٹ میں کہا کہ ’’جمہوریت کے خلاف ایک اور سازش ناکام کرکٹ بورڈ نے پارلیمنٹ کے حکم پر کھلاڑیوں کے پُش اپس پر پابندی لگا دی‘‘۔


    جویریہ صدیقی نے قائمہ کمیٹی کے فیصلے پر تنقید کی اور کہا کہ ’’61 جنازے اٹھ گئے جمہوریت کو خطرات لاحق نہیں‌ہوئے مگر دو چار پُش اپس جمہوریت ہلا گئے ‘‘.


    واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں تاریخی جیت کے بعد مصباح الحق کے پش اپس ٹرینڈ بن گئے ہیں۔ان کے پش اپس اتنے ہٹ ہوئے کہ لارڈز ٹیسٹ جیتنے پر پوری ٹیم نے تاریخی پش آپس لگائے۔

    پڑھیں: قومی اسمبلی نے کرکٹ کھلاڑیوں کے پش اپس پرپابندی لگادی

    دوسری جانب اس کے بڑھتے ہوئے رجحان کو دیکھ کر صوبائی وزیر کھیل سندھ نے سردار محمد بخش مہر نے پنجاب حکومت کے وزراء کو فٹنس چیلنج دیتے ہوئے 50 پش اپس لگائے تھے بعد ازاں مسلم لیگ کے رہنماؤں طلال چوہدری اور عابد شیر علی نے چلینج قبول کر کے وزیر اعلیٰ سندھ کو 500 پش اپس لگانے کا کہا تھا۔
  • پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج لارڈز میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج لارڈز میں کھیلا جائے گا

    لارڈز : پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج لارڈز میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن اڑھائی بجے شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے لارڈز آج ہوگا، قومی ٹیم دوسرا ون ڈے کھیلنے کے لئے ساؤتھ ہیمٹن سے لارڈز پہنچ گئی ہے، پہلے ون ڈے میں ناکامی کے بعد پاکستان نے انگلینڈ سے انتقام پر نگاہیں مرکوز کرلیں ہیں، کھلاڑی ایک دن آرام کے بعد آج بھرپور نیٹ پریکٹس کررہے ہیں۔

    pak
    انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ انگلش ٹیم نے بارش کی وجہ سے ڈی ایل میتھڈ کے تحت کامیابی حاصل کی تھی۔

    آؤٹ آف فارم محمد حفیظ کی پرفارمنس سلیکٹرز کے لئے تشویش کا باعث بن گئی، دوسرے ون ڈے کیلئے ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں، لیگ اسپنر یاسر شاہ اور آل راونڈر حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے، یاسر شاہ نے لارڈز ٹیسٹ میں دس وکٹیں اڑا کر مین آف دی میچ ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔
    pak-2

    یاد رہے کہ لارڈز کے تاریخی میدان میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ جیتا تھا، اب ون ڈے میں سیریز برابر کرنے کا موقع آگیا۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں دوہزار دس کے بعد لارڈز میں مدمقابل ہوں گی، چھ سال قبل پاکستان نے انگلینڈ کو اس ہی میدان میں زیر کیا تھا۔

  • انگلینڈ بمقابلہ بھارت،سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے لارڈز میں ہوگا

    انگلینڈ بمقابلہ بھارت،سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے لارڈز میں ہوگا

    انگلینڈ:  انگلینڈ اور بھارت کے درمیان دو میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

    انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا، اب دونوں ٹیمیں لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں مد مقابل ہوں گی، ٹرینٹ برج کی پچ کے بعد انگلینڈ کو سب سے زیادہ تشویش لارڈز کی پچ کو لے کر ہے، بگ تھری کے دو کرتا دھرتا ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹھن گئی ہے، جس سے دوسرے ٹیسٹ میں شائقین کو دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

    پہلے ٹیسٹ میں بھارت کے رویندر جڈیجا اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے بعد لارڈز میں ضرور ٹینشن ہو گی، انگلینڈ کے لئے ایلسٹر کک کی فارم تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، انگلش ٹیم آخری نو ٹیسٹ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکی، جو بیس سال میں ان کی سب سے خراب پرفارمنس ہے، دونوں ٹیموں کے کپتان سیریز میں برتری حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔