Tag: los angeles

  • نئی تھرلر فلم اسپلٹ کی باکس آفس پر پہلی پوزیشن

    نئی تھرلر فلم اسپلٹ کی باکس آفس پر پہلی پوزیشن

    لاس اینجلس : ہالی وڈ باکس آفس پر تھرلر فلم نے ایکشن فلم کی چھٹی کردی۔ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم اسپلٹ ریلیز ہوتے ہی شائقین کے ذہنوں پر چھا گئی، فلم نے باکس آٖفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ باکس آفس پر سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم اسپلٹ کا جادو چھا گیا۔ فلم اسپلٹ نے ریلیز ہوتے ہی شائقین کے دل جیت لئے۔

    فلم نے تین دن میں چالیس ملین ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، فلم کی کہانی ایک پر اسرار مرض میں مبتلا شخص کے گرد گھومتی ہے جو لڑکیوں کواغواء کرنے کی کوششیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔

    split-post-01

    وین ڈیزل کی ایکشن سے بھرپور فلم ٹرپل ایکس دی ریٹرن آف زینڈر کیج بیس ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کرکے دوسرے نمبر پر رہی۔

    split-post-02

    باکس آفس پر تیسری پوزیشن فلم ہڈن فگر نےحاصل کی جس نے ریلیز کے پانچویں ہفتے سولہ ملین ڈالر کا بزنس کیا۔

  • سابق مس امریکا چوری کے الزام میں گرفتار

    سابق مس امریکا چوری کے الزام میں گرفتار

    لاس اینجلس: امریکی ریاست کے ائیرپورٹ پر معروف ٹی وی اینکر پرسن اور سابق مس امریکا کو ہیڈ فونز کی چوری کے شبے میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس کے ائیرپورٹ پر 48 سالہ سابق مس امریکا اور ٹی وی اینکر پرسن ’’لوپاریکر‘‘ کو ائیرپورٹ پر پولیس نے اچانک گرفتار کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ خاتون نے ائیرپورٹ سے ہیڈ فون چوری کیےجو ایک آف ڈیوٹی جاسوس پولیس اہلکار کے تھے۔سابق مس امریکا کو  چوری کے الزام میں گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے تاہم کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا۔

    پولیس افسران نے غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوپاریکر نے سیکیورٹی کاؤنٹر سے ہیڈ فونز اٹھائے ، جو ایک اہلکار کے تھے، اُن کی گرفتاری ایک عام شہری کی طرح عمل میں لائی گئی کیونکہ انہیں بورڈنگ پاس جاری کیا جاچکا تھا۔

    پولیس افسران کا کہنا ہے کہ سابق مس امریکا اپنے بیمار والد کی عیادت کے لیے جارہی تھیں تاہم یقین ہے کہ ہیڈ فون اٹھانے کا عمل غلط فہمی میں پیش آیا ہو۔ رہائی کے معاملے پر پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ہمیں امید ہے اینکر پرسن تحقیقات میں ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں گی۔

    دوسری جانب ٹی وی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاریکر کو سیکیورٹی لائن میں کھڑی تھیں کہ انہیں ہیڈفونز پڑے ہوئے دکھائے جو انہوں نے مالک کو ڈھونڈنے اور واپس دینے کے لیے اٹھا لیے تھے۔

  • فلم ’’انڈیپینڈنس ڈے ریسرجنس‘‘کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    فلم ’’انڈیپینڈنس ڈے ریسرجنس‘‘کے ٹریلر نے دھوم مچادی

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’’انڈیپینڈنس ڈے ریسرجنس‘‘ کے نئے ٹریلرنے دھوم مچادی۔

    خلائی مخلوق اور انسانوں کے درمیان چھڑنے والی جنگ جو سب کو دنگ کردے گی، سائنس فکشن ایڈونچر فلم ’’انڈیپینڈنس ڈے،ریسرجنس‘‘ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی۔

    سنسنی خیز فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آنے والی خطرناک خلائی مخلوق کی ہے جو دنیا پر قبضہ کرنے کیلئے حملہ آور ہوتی ہے لیکن اسپیشل ٹاسک فورس اس کے مدمقابل آجاتی ہے۔

    دو سو ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی فلم میں اسپیشل افیکٹس اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، انیس سو چھیانوے میں بننے والی فلم انڈیپنڈنس ڈے کا یہ سیکوئل چوبیس جون کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گا۔

  • ایکشن کامیڈی فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ کا نیا ٹریلرریلیز

    ایکشن کامیڈی فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ کا نیا ٹریلرریلیز

    لا س اینجلس : ہالی ووڈ کی ایکشن کامیڈی فلم ”گھوسٹ بسٹرز“کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم ماہ جولائی میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اب خواتین نیویار ک کو بھوتوں سے آزاد کرائیں گی ، ایکشن‘ کامیڈی فلم گھوسٹ بسٹرز کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا، میگا بجٹ فلم پندرہ جولائی کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

    فلم کی کہانی بھوتوں کے گرد گھومتی ہے جو نیویارک میں بسیرا کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں خوف و ہراس پھیل جاتا ہے۔

    چار خواتین سائنسدانوں کی ٹیم ان بھوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان میں اترتی ہے اور نیویارک کو ان بھوتوں کے چنگل سے آزاد کراتی ہیں۔

    15کروڑچالیس لاکھ ڈالر بجٹ سے بننے والی ہالی وڈ فلم ”گھوسٹ بسٹرز“ پندرہ جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

     

  • فلم ’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس‘8 جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

    فلم ’دی سیکرٹ لائف آف پیٹس‘8 جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

    لاس اینجلس : نٹ کھٹ شرارتوں سے بھری اینیمٹڈ فلم دی سیکریٹ لائف آف پیٹس بچوں کا دل لبھانے آرہی ہے، مذکورہ فلم آٹھ جولائی کو دنیابھرکےسینماگھروں میں پیش کی جائے گی.

    فلم میں نٹ کھٹ شرارتوں اور معصوم شکل کے ساتھ اسنوبال کی حرکتیں ایسی ہیں جو آپ کو حیران کردیں گی۔

    اینیمٹڈ فلم کی کہانی بھولے بھالے اسنوبال کے گرد کھومتی ہے جب وہ اپنے مالک کی پسندیدہ پالتو جانوروں کی فہرست سے نکال دیاجاتا ہے .

    فہرست سے نکالے جانے کے بعد وہ اپنے جیسے ہی انسان دوست،بےگھرجانوروں کی فوج بنانا شروع کردیتا ہے تاکہ وہ تمام خوشحال مالکان اوران کے پالتوجانوروں سے بدلا لے سکے۔

    کامیڈی سے بھرپور فلم بچوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کا مزہ دوبالا کرنے آرہی ہے فلم آٹھ جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنےگی۔

  • فلم ایلس تھرودی لوکنگ گلاس 27 مئی کو ریلیز ہوگی

    فلم ایلس تھرودی لوکنگ گلاس 27 مئی کو ریلیز ہوگی

    لاس اینجلس : والٹ ڈزنی کی فلم سیریز ایلس ان دی ونڈرلینڈ کی نئی اینیمیٹیڈ فلم رواں سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ننھے فلم بینوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ایلس اور اس کی طلسماتی کہانی بڑے پردے پر ننھے شائقینوں کا دل لُوٹنے ایک بار پھر لوٹ رہی ہے۔

    والٹ ڈزنی کی فلم سیریز ایلس ان دی ونڈرلینڈ کے سیکول میں ایلس گلاس کے ذریعے ایک بار پھرجادوئی دنیا میں لوٹ جاتی ہے جہاں کی تمام چیزیں اُلٹی ہیں۔ وقت بھی ماضی میں جاتا ہے جہاں ایلس اور اس کے دوستوں کی جان کو خطرہ ہے۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ ایلس کس طرح اپنی اور اپنے دوستوں کی جان بچائے گی۔ ونڈرلینڈ فلم کے مرکزی کردار میاواسیکوسکا اور جانی ڈیپ سمیت تمام اداکارایک بار پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے۔

    سائنس فکشن، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپوراینیمیٹڈ فلم ایلس تھرو دی لوکینگ گلاس رواں سا ستائیس مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

  • فلم اسپیکٹر کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس جاری

    فلم اسپیکٹر کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس جاری

    لاس اینجلس : باکس آس پر ایک بار پھر جیمز بانڈ کے ایکشن نے تہلکہ مچادیا۔ فلم نے شائقین کا دل ایسا جیتا کہ بزنس کے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق باکس آفس پر جیمز بانڈ کے ایکشن نے دھوم مچادی۔ فلم اسپیکٹر کا دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس جاری ہے۔

    ایکشن، ماردھاڑ اورجمزباونڈ کی بہترین اداکاری نے سنیما گھروں میں ایسی دھاک بٹھائی کہ ٹکٹ تو ہاتھوں ہاتھ بک رہے ہیں اور ہر شو ہاؤس فل ہے۔

    فلم اسپیکٹر اب تک ایک سو تیس ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے، جبکہ انیمٹڈ کردار اسنوپی کی فلم پینٹس بھی شائقین کو بھاگئی اور دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

    فلم نے دو ہفتوں میں بیاسی ملین ڈالر کا بزنس کیا، باکس آفس پر کامیڈی سے بھرپور فلم لو دی دی کوپرز (love the coopers) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جس نے باکس آفس پر ریلیز ہوتے ہی آٹھ ملین ڈالر کمائے۔

  • ہالی ووڈ کی نئی فلم دی فائنل گرلز کے ٹریلر نےدھوم مچادی

    ہالی ووڈ کی نئی فلم دی فائنل گرلز کے ٹریلر نےدھوم مچادی

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ فلم دی فائنل گرلز کے دہشت سے بھرپور ٹریلر نے دھوم مچادی ۔ ہارر فلموں کے شوقین افراد کیلئے دہشت اور خوف سے بھرپور فلم دی فائنل گرلز کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ماں کے انتقال کے صدمے سے گزر رہی ہوتی ہے۔ لڑکی خود کو اپنی ماں کی مشہور زمانہ فلم میں پاتی ہے جس میں اس کی ماں کو جنونی قاتل قتل کر دیتا ہے۔

    خاتون اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اس خونی قاتل سے مقابلہ کرتی ہے۔ سنسنی خیز اور دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور فلم نو اکتوبر سے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔


    Final Girl Official Trailer (2015) – Abigail… by

  • اسپیشل اولمپکس: قومی کھلاڑی14 طلائی تمغے جیت کر وطن لوٹ آئے

    اسپیشل اولمپکس: قومی کھلاڑی14 طلائی تمغے جیت کر وطن لوٹ آئے

     لاس اینجلس: اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمزمیں شرکت کے بعد قومی کھلاڑیوں کی ٹیم 14 طلائی تمغوں سمیت کل 35 تمغے جیت کرکراچی پہنچ گئی۔

    اسپیشل اولمپکس گیمزمیں شاندارپرفارمنس کے بعد معذوربچے لاہور،کراچی اوراسلام آباد ائیرپورٹ کے ذریعے وطن واپس آئے توان میں ہرچہرہ کھلا کھلااورکامیابی کے جذبے سےسرشاد دکھائی دیا۔

    واپس آنے والے اسپیشل کھلاڑی پندرہ طلائی اوربارہ چاندی کے تمغوں سمیت پینتیس تمغے جیت کر اپنے وطن آئے ہیں۔

    اسپیشل اولمپکس میں پانچ گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی ام سلمیٰ کے والد کو اپنی بیٹی پربہت ناز ہےاوراسپیشل بچوں کے مستقبل کے حوالے سے انہوں نے وزیر اعظم سے بھی اپیل کی ہے۔

    تمغہ حاصل کرنیوالے عمران حسین کے والد نے کہا کہ معذوری ایک طرف لیکن بیٹا آل راؤنڈر ہے۔

    اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمزلاس اینجلس میں دس روزتک جاری رہا۔ قومی کھلاڑیوں نے توقعات کے عین مطابق شاندارپرفارمنس سے ملک میں اسپیشل بچوں کے درمیان کھیلوں میں آگے بڑھنے کا جذبے کو پروان چڑھایاہے۔

  • اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس چھاگئے

    اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس چھاگئے

    لاس اینجلس: اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لئے۔

    لاس اینجلس میں جاری اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کی کارکردگی نمایاں ہے، ٹیبل ٹینس میں محمد ارحم نےگولڈ میڈل جیت لیا، بیڈمنٹن میں جہانزیب اقبال بازی لے گئے۔

    جہانزیب نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا، مردوں کی دو سو میٹرکی دوڑ میں رامیل ارشاد نے سونے کا میڈل سینے پر سجایا۔

    خواتین کی چار سو میٹر کی دوڑ میں ماروی اظہر کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔ ٹیبل ٹینس ویمنز سنگلز میں رقیہ لطیف تیسرے نمبر پر رہیں۔

    مینز ڈبلز میں محمد قیوم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان کے ایونٹ میں مجموعی میڈلز کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے۔