Tag: loss-of-lives

  • پاکستان کا  ترکی اور ایران میں زلزلے سےقیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس، ہرممکن مددکیلئےتیار

    پاکستان کا ترکی اور ایران میں زلزلے سےقیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس، ہرممکن مددکیلئےتیار

    اسلام آباد‌: پاکستان نے ترکی اور ایران میں زلزلےسےقیمتی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ برادر اسلامی ملکوں کی ہرممکن مددکیلئےتیارہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان نے ترکی اور ایران میں زلزلےسےقیمتی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کیلئے دعا کی۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا غم کی اس گھڑی میں ترکی اور ایران کے برادرعوام کےشانہ بشانہ کھڑے ہیں، برادر اسلامی ملکوں کی ہرممکن مدد اور معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

    مزید پڑھیں : ترکی میں زلزلہ، 8 افراد ہلاک، 5 زخمی

    یاد رہے ایران اور ترکی کے بارڈر پر 5.7 کی شدت کا زلزلہ آیا تھا ، زلزلے سے چاربچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوئے، زلزلے کے جھٹکے ترکی،ایران کےسرحدی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

    ترک میڈیا کا کہنا تھا کہ زلزلےسےترکی کے 43  دیہات متاثر ہوئے جبکہ تباہ شدہ مکانات کےملبے تلےدبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں خوف وہراس کی فضا پائی جاتی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا امرتسرحادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

    وزیراعظم عمران خان کا امرتسرحادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے امرتسر حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، ٹرین حادثے میں ساٹھ افراد ہلاک اور ستر سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی شہر امرتسر میں ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور غمزدہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کیا۔

    یاد رہے گذشتہ روز بھارت کے امرتسر شہرمیں ریلوے ٹریک کے قریب دسہرے کا تہوار منایا جا رہا تھا، جہاں بڑی تعداد میں لوگ پٹری پر موجود تھے، پولیس نے لوگوں سے ٹریک پر سے ہٹنے کی اپیل کی لیکن شو ر اتنا تھا کسی نہ سنا اور ٹرین آگئی۔

    جس کی زد میں آکر ساٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

    مزید پڑھیں : امرتسر: تیز رفتار ٹرین نے سیکڑوں لوگوں‌ کو کچل دیا، 50 ہلاک، متعدد زخمی

    ریلوے حکام نے ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ریلوے ٹریک ٹرین کیلئے بنایا گیا ہے ۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امرتسر کے قریب پیش آنے والا واقعہ دل سوز ہے، میں تمام متاثرہ افراد سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔