Tag: loss weight

  • اداکارہ شگتفہ اعجاز کی نئی تصاویر نے سب کو حیران کردیا

    اداکارہ شگتفہ اعجاز کی نئی تصاویر نے سب کو حیران کردیا

    اداکارہ شگفتہ اعجاز کے وزن کم کرنے کے بعد ایک جذباتی کیپشن کے ساتھ نئے روپ میں تصاویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

    شگفتہ اعجاز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت، دلکش، باصلاحیت اور سینئر اداکارہ ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کو کینسر کے مرض میں کھودیا ہے تاہم اب وہ ایک طویل جنگ کے بعد آہستہ آہستہ اپنے معمولات کی طرف لوٹ رہی ہے۔

    تاہم اداکارہ شگفتہ اعجاز بھی حال ہی میں اپنے وزن میں ڈرامائی کمی کے ساتھ بہت مختلف نظر آرہی ہیں، شوہر کو کھونے کے بعد انہوں نے اپنا وزن کافی حد تک کم کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نے نئی تصاویر شیئر کیں، جس میں وہ سرخ ساڑھی میں بےحد خوبصورت اور پُراعتماد نظر آرہی ہیں۔

    تصاویر کے ساتھ انہوں نے ایک جذباتی پیغام بھی شیئر کیا کہ "اگر میرا ذہن کسی چیز کا تصور کر سکتا ہے اور دل اس پر یقین رکھتا ہے تو میں اسے حاصل بھی کر سکتی ہوں۔”

    سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصاویر میں اداکارہ کا وزن کم ہونے کے بعد کا نیا روپ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، انٹرنیٹ پر کچھ لوگ تعریف کر رہے ہیں کہ شگفتہ اعجاز وزن میں کمی کے بعد کتنی خوبصورت نظر آتی ہیں۔

  • وزن کم کرنے کا نہایت آسان اور سستا طریقہ

    وزن کم کرنے کا نہایت آسان اور سستا طریقہ

    زیادہ وزن یا موٹاپا، اگر آپ ان مسائل سے دوچار ہیں تو یہ جان کر آپ کو اچھا لگے گا کہ بھوکا رہنے یا کم کھائے بغیر بھی وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

    آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ان میں سے زیادہ صحت مند غذا کون سی رہے گی اس کیلئے ہمیشہ غذائیت سے بھرپور اشیاء کا انتخاب کریں۔

    اس بات میں کوئی شک نہیں جب لوگ وزن کم کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں تو ان کی کوشش ہوتی ہے کہ یہ مسئلہ کم سے کم وقت میں ہی حل ہو جائے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ہربلسٹ رانی آپا نے وزن کم کرنے کا نہایت آسان نسخہ بتایا جس پر عمل کرکے آپ باآسانی اس سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

    مسئلہ سے چھٹکارا پانے کیلئے رانی آپا نے ایک سفوف بنانے کا طریقہ بیان کیا جس کو دن میں ایک چمچ تین بار استعمال کرنا ہے اور اس کے کوئی مضراثرات بھی نہیں ہیں۔

    سفوف بنانے کا طریقہ :

    دار چینی پاؤڈر25 گرام، چھوٹی الائچی دس گرام، سفید زیرہ25گرام، سونٹھ یعنی سوکھی ادرک پسی ہوئی25گرام ، دس گرام اجوائن اور کڑی پتہ پچیس گرام۔ چھوٹی الائچی کا چھلکا اتار کر ڈالا جائے۔

    اب ان تمام اشیاء کو اچھی طرح پیس کر اس کا سفوف بنالیں اور دن میں تین بار سادے پانی کے ساتھ اسے استعمال کریں اور یاد رہے کہ اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس نہیں ہیں۔

    یہ بات یاد رکھیں کہ وزن کے بڑھنے میں کیلوریز کا براہِ راست کردار ہوتا ہے، مثلاً آپ کتنی کیلوریز کھاتےہیں، اس میں سے کتنی کیلوریز آپ جسمانی مشقت کے ذریعے استعمال کرتے ہیں اور کتنی آپ کے جسم میں بچ جاتی ہیں۔

    آپ کو استعمال ہونے والی کیلوریز میں سے جسم میں بچ جانے والی کیلوریز میں توازن پیدا کرنا ہے۔ اگر آپ اپنے جسم میں ضرورت سے زیادہ کیلوریز بچا رہے ہیں اور انہیں جسمانی مشقت کے ذریعے استعمال نہیں کررہے تو یقیناً آپ کا وزن بڑھنا شروع ہوجائے گا۔

  • وزن کم کریں کم کیلوریز والے کھانوں سے

    وزن کم کریں کم کیلوریز والے کھانوں سے

    اگرآپ وزن کم کرنا چاھتے ہیں تو وہ غذائیں کھائیں، جو حجم میں زیادہ لیکن ان میں کیلوریز تعداد میں کم سے کم ہو۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کیلئے کم کیلوریز والی غذاؤں کا استعمال بڑھانا چاہئیے، پھل اور سبزیوں میں پانی وافر مقدار میں پانی موجود ہوتا ہے اور پانی میں کیلوریز موجود نہیں ہوتیں۔

    اس کے علاوہ اناج میں بھی کم کیلوریز ہوتی ہیں، اناج ریشے دار غذا ہونے کی وجہ سے ہضم ہونے میں زیادہ وقت لگاتا ہے اور اسی لئے پھل، سبزیوں اور اناج کو کم توانائی والی غذائیں کہا جاتا ہے۔

  • دس گلاس پانی پئیں وزن کم کریں

    دس گلاس پانی پئیں وزن کم کریں

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ روزانہ دس گلاس پانی پینے سے وزن میں خاطر خواہ کمی ہوتی ہے۔

    امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے سے قبل پانچ سوملی لیٹر پانی پینے سے جسم میں موجود کیلوریز کم ہوجاتی ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ خود کو پتلا کرنے کے لیئے ڈائٹنگ کرتے ہیں اور خوراک کا استعمال کم کر دیتے ہیں تو اس صورت میں انہیں پانی کا استعمال زیادہ کرنا چاہیئےروزانہ دس گلاس پانی چربی جلانے میں مدد دیتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ایسی اشیاء جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو انکا استعمال بھی سود مند ثابت ہوتا ہے، ایسی اشیاء کا استعمال موٹاپا کم کرنے کے لئے بہت مفید ہے۔