Tag: Lost bag

  • لاہور ایئر پورٹ پر سی اے اے افسر کی ایمانداری، گمشدہ بیگ مسافر تک پہنچا دیا

    لاہور ایئر پورٹ پر سی اے اے افسر کی ایمانداری، گمشدہ بیگ مسافر تک پہنچا دیا

    لاہور : سول ایوی ایشن اتھارٹی افسر نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون مسافر کو 43 سعودی ریال واپس کردیئے، سی اے اے نے اپنی پیشہ ورانہ کاوشوں سے تقریبا ً18 لاکھ روپے مالیت کا گمشدہ بیگ حقیقی مالک تک پہنچا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مدینہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے748سے ایک مسافر ڈاکٹر نادرا نذیر اپنا بیگ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آرائیول لاٴؤنج میں بھول گئی تھیں۔

    مسافر کے بیگ میں43 ہزار سعودی ریال، چارعدد ہوائی کمپنی کے ٹکٹ بھی موجود تھے، موقع پر موجود لاوٴنج سپروائزر شاہد نے مذکورہ بیگ اپنی تحویل میں لے کر شعبہ لاسٹ اینڈ فاوٴنڈ آرائیول کے حوالے کیا۔

    بیگ سے ملنے والی معلومات کے مطابق بیگ کی مالک سے ڈاکٹر نادرا نذیر سے رابطہ کیا گیا ، بعد ازاں چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ائیرپورٹ نذیر احمد خان نے ضروری کارروائی کے بعد بیگ حقیقی مالک کے حوالے کر دیا۔

    اس موقع پر مسافر ڈاکٹر نادرا نذیر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے کی ایمانداری کو سراہا اور کہا کہ میں اپنا بیگ جب بھول گئی تھی اور گھر پہنچی تو سامان نہیں تھا جس پر میں پریشان ہوگئی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ اس دوران مجھ سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے رابطہ کیا تو مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ میرا کھویا ہوا سامان اور رقم واپس مل جائے گی، اس کیلیے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی شکر گزار ہوں۔

  • سی اے اے ملازمین کی ایمانداری، مسافر کا قیمتی سامان اس کے حوالے کردیا

    سی اے اے ملازمین کی ایمانداری، مسافر کا قیمتی سامان اس کے حوالے کردیا

    کراچی : سول ایوی ایشن کے ملازمین نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کا قیمتی گمشدہ بیگ اس تک پہنچا دیا، پشاور ائیرپورٹ انتظامیہ نے ملازمین کیلئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر سی اے اے کے ویجلنس اسسٹنٹس شہزاد اور حنیف نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافر کا گمشدہ بیگ اس تک پہنچا دیا۔

    مذکورہ بیگ میں مسافر محمد یعقوب کی بیٹی کے جہیز کا سامان بھی تھا، سامان میں سات تولہ سونا،3600عرب امارات کی کرنسی، ایک عدد آئی فون اور دیگر قیمتی اشیاء شامل تھیں۔

    گمشدہ بیگ کو پشاور ایئرپورٹ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی انتظامیہ کی موجودگی میں مالک کے حوالے کیا گیا، مسافر غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز سے راس الخیمہ سے پشاور پہنچا تھا۔

    سی اے اے کے عملے ائیر لائن سے معلومات حاصل کرنے کے بعد اسے تلاش کیا۔ مسافر محمد یعقوب سوات کا رہنے والا تھا، مسافر نے قیمتی سامان ملنے اور عملے کی ایمانداری پر سی اے اے انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا، پشاور ائیرپورٹ انتظامیہ نے ویجیلنس کے عملے کو ایمانداری اور فرض شناسی پر تعریفی اسناد بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔