Tag: Lottery

  • کروڑوں کی لاٹری جیتنے والی خاتون پر سابق شوہر نے مقدمہ کردیا

    کروڑوں کی لاٹری جیتنے والی خاتون پر سابق شوہر نے مقدمہ کردیا

    بنکاک: تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو علم ہوا کہ اس کی بیوی نے 9 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی جس کے بعد اس نے شوہر سے خود ساختہ علیحدگی اختیار کر کے دوسرے شخص سے شادی کرلی۔

    اردو نیوز کے مطابق 3 لاکھ 48 ہزار ڈالر (9 کروڑ 80 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کی لاٹری جیتنے والی خاتون پر ان کے شوہر نے دوسرے شخص کے ساتھ شادی کرنے پر مقدمہ دائر کر دیا۔

    تھائی لینڈ کا ایک شخص اس وقت حیران ہوا جب اس کی اہلیہ نے 3 لاکھ 48 ہزار ڈالر کی لاٹری جیتی اور پھر اس نے دوسرے شخص سے شادی کر لی، 47 سالہ نرین نامی شخص نے اپنی اہلیہ کے خلاف 11 مارچ کو مقدمہ درج کروایا۔

    نرین نے خاتون سے 20 سال قبل شادی کی جس کے بعد ان کی 3 بیٹیاں پیدا ہوئیں۔

    نرین 20 لاکھ بھات کا مقروض تھا اور 2014 میں اس نے جنوبی کوریا جانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ اپنا قرضہ اتار سکے، وہ جنوبی کوریا میں کام کرتا رہا اور وہاں سے اپنی اہلیہ چاوی وان کو ماہانہ 27 ہزار سے 30 ہزار بھات بھیجتا رہا۔

    نرین کو بعد میں معلوم ہوا کہ اس کی اہلیہ نے 1 کروڑ 20 لاکھ تھائی بھات کی لاٹری جیتی ہے جو اس نے اپنے شوہر سے چھپا لی تھی۔

    اپنی اہلیہ سے رابطہ نہ ہونے پر نرین نے 3 مارچ کو واپس تھائی لینڈ جانے کا فیصلہ کیا جہاں اسے یہ پتہ چلا کہ اس کی اہلیہ نے رواں سال 25 فروری کو کسی پولیس افسر سے شادی کر لی ہے۔

    نرین کا کہنا ہے کہ میں حیران تھا اور مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیا کروں، میں مایوس تھا، مجھے امید نہیں تھی کہ 20 سال بعد میری اہلیہ میرے ساتھ ایسا کر سکتی ہیں۔ میرے بینک اکاؤںٹ میں صرف 60 ہزار بھات رہ گئے ہیں کیونکہ میں سارے پیسے اپنی اہلیہ کو بھیجتا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ میں انصاف کا مطالبہ کرتا ہوں اور اپنے پیسے واپس لینا چاہتا ہوں۔

    دوسری جانب چاوی وان کا کہنا ہے کہ لاٹری جیتنے سے کئی سال پہلے نرین اور ان میں علیحدگی ہو گئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی پسند کی شادی کر لی، تاہم نرین کا کہنا ہے کہ انہیں علیحدگی کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔

    دونوں میاں بیوی کے درمیان اس معاملے کی پولیس کی جانب سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • قسمت کی دیوی مہربان، شہری نے ایک ارب ڈالر سے زائد کی لاٹری جیت لی

    نیویارک: قسمت کی دیوی اچانک ایک امریکی شہری پر اس طرح مہربان ہو گئی کہ وہ ارب پتی بن گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں ایک شہری نے ’میگا ملینز‘ جیک پاٹ لاٹری میں 1.35 ارب ڈالر جیت لیے ہیں، شہری کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

    یہ میگا ملینز لاٹری کی تاریخ میں اب تک دوسرا بڑا جیک پاٹ ہے، میگا ملینز لاٹری امریکا کی 45 ریاستوں، دارالحکومت اور جزائر اور ریجنز میں فروخت کی جاتی ہے۔

    خوش قسمت ٹکٹ ہولڈر کا تعلق امریکی ریاست مین سے ہے، جس لاٹری نے اسے اچانک ارب پتی بنایا ہے وہ تین ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری تھی، اور 25 ڈراز نکلے لیکن کوئی فاتح نہ نکلا، جس کے سبب جیک پاٹ 1.35 بلین ڈالر تک پہنچ گیا، جو تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا میگا ملینز انعام ہے۔

    جیتنے والے نمبر 30، 43، 45، 46 اور 61 تھے اور گولڈ میگا بال 14 تھا، ٹکٹ پر درج 6 نمبر مطابقت کی صورت میں خریدار کو جیک پاٹ کا فاتح بنا سکتے ہیں۔

    امریکا میں 2016 کے بعد سے بڑے جیک پاٹس اب عام ہوتے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں چھ لاٹریاں مشہور ہو چکی ہیں جو میگا ملینز اور اس کے حریف پاور بال کے درمیان تقسیم ہیں، اور لاٹری کی رقم اب ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔

    واضح رہے کی اتنی بڑی دولت اچانک ہاتھ آنے پر آدمی بڑے مسائل کا شکار ہو سکتا ہے، اس سلسلے میں ایک مشہور مصنف رابرٹ پگلیارینی نے ایک کتاب بھی لکھی ہے، جس میں انھوں نے بتایا کہ بڑی لاٹری جیتنے والے شخص کو کیا کرنا چاہیے۔

    ’دی سڈن ویلتھ سلوشن‘ کے مصنف نے اچانک دولت کو دیرپا دولت میں تبدیل کرنے کے 12 اصول لکھے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تو یہ ضروری ہے کہ ماہرین کی ایک ٹیم کو بطور مشیر مقرر کیا جائے، جس میں ایک وکیل، ایک ٹیکس ماہر اور ایک مالیاتی مشیر اور ایک نفسیاتی معالج شامل ہوں، کیوں کہ بہت سے لاٹری جیتنے والوں کو غیر متوقع تناؤ یا پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • کینیڈا کی امیگریشن لاٹری کے ذریعے؟

    کینیڈا کی امیگریشن لاٹری کے ذریعے؟

    انٹرنیٹ پر اکثر کسی نہ کسی ملک میں امیگریشن کے اشتہارات دکھائی دیتے ہیں، لیکن ان میں سے اکثر فراڈ ہوتے ہیں، لاٹری کے ذریعے کینیڈا کی امیگریشن کا بھی ایک ایسا ہی اشتہار وائرل ہورہا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ لوگ امیگریشن لاٹری کے جھانسے میں نہ آئیں۔

    کینیڈا کی امیگریشن کمیٹی کے پاکستانی نژاد رکن شفقت علی کا کہنا ہے کہ کینیڈا کو لاٹری فراڈ کے حوالے سے پاکستان سے شکایات موصول ہورہی ہیں جبکہ کینیڈا نے کوئی لاٹری سسٹم شروع نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں امیگریشن بہت ہونی ہے لیکن اس کے لیے کوئی لاٹری سسٹم نہیں، مجاز کنسلٹنٹس اور وکیلوں کی لسٹ ویب سائٹ پر موجود ہے۔

  • اربوں روپے کی لاٹری جیتنے والے شخص کا بیوی اور بچوں کو بے خبر رکھنے کا فیصلہ

    اربوں روپے کی لاٹری جیتنے والے شخص کا بیوی اور بچوں کو بے خبر رکھنے کا فیصلہ

    چین میں ایک شخص نے اربوں روپے کی لاٹری جیتنے کے بعد اپنے گھر والوں سے اس بات کو چھپا لیا، اس شخص کا کہنا ہے کہ اس نے یہ بات اپنے گھر والوں کی بھلائی کے لیے ان سے چھپائی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین میں ایک شخص نے 21 کروڑ 90 لاکھ یو آن (6 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی لاٹری جیتنے کے بعد اس بات کو اپنی بیوی اور بچے سے چھپا لیا۔

    لی (پورا نام ظاہر نہیں کیا گیا) نامی شخص کے مطابق اسے ڈر ہے کہ انعامی رقم بیوی بچوں کی شخصیت خراب نہ کر دے۔

    چین کے صوبے گوانگشی میں انعامی رقم لینے کے لیے یہ شخص جب دفتر پہنچا تو اس نے ایک کاسٹیوم پہنا ہوا تھا جس سے اس کا چہرہ چھپ گیا تھا۔

    اس شخص نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے بیوی بچوں کو اس خوف سے لاٹری جیتنے کا نہیں بتایا کہ کہیں وہ بہت زیادہ مطمئن ہو کر مستقبل میں محنت نہ کریں یا بالکل ہی کوئی کام نہ کریں۔

    اس شخص نے 50 لاکھ یو آن فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کردیے ہیں اور اس کا کہنا ہے کہ اس نے ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ باقی رقم کے ساتھ کیا کرنا ہے۔

    اس کے مطابق جب لاٹری جیتنے کا علم ہوا تو پوری رات ہوٹل میں گزاری کیونکہ ڈر تھا کہ لاٹری ٹکٹ گم نہ ہوجائے۔

  • لاٹری کا حیرت انگیز ٹکٹ نمبر دیکھنے والے کیوں چکرا گئے؟

    لاٹری کا حیرت انگیز ٹکٹ نمبر دیکھنے والے کیوں چکرا گئے؟

    منیلا : فلپائن میں 433 لوگوں کا لاٹری میں جیک پاٹ نکلنے کے واقعہ نے ریاضی دانوں کے سر چکرا دیے، ان کہا کہنا ہے کہ اس کا حساب لگانا بہت مشکل ہے۔

    لاٹری میں بڑا نکلنے کے بعد جہاں ایک طرف حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے تو وہیں اس کے حوالے سے تحقیقات کے مطالبے بھی کیے جا رہے ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق گرینڈ لوٹو کا سب سے بڑا انعام جیتنے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے، گزشتہ ہفتے کے جیک پاٹ کا انعام 23 کروڑ 60 لاکھ روپے (40 لاکھ امریکی ڈالر) تھا اور جیت کا عدد ایسے اعداد کی سیریز تھا جو سب نو سے تقسیم ہوسکتے تھے۔

    فلپائن میں سینیٹ کے اپوزیشن رہنما کوکو پیمینٹل نے ان ‘مشتبہ’ نتائج کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو ایک ریاضی دان نے بتایا کہ اگر ایک کروڑ لوگوں نے یہ لاٹری کھیلی تو اتنے لوگوں کے جیتنے کا امکان ایک کے بعد 1224 صفر لگانے کے بعد جو عدد بنے، اس میں سے ایک ہے۔

    یونیورسٹی آف فلپائن میں ریاضی کے پروفیسر گائیڈو ڈیوڈ نے کہا کہ یہ عدد اتنا بڑا ہے کہ مجھے اس کا نام بھی معلوم نہیں۔ ہم نے جتنی کائنات دیکھی ہے، اس میں مالیکیولز کی تعداد 80 صفر جتنی ہے۔’

    گرینڈ لوٹو کے شرکاء کو ایک سے لے کر 55 میں سے چھ اعداد چننے پڑتے ہیں۔ جیک پاٹ جیتنے کے لیے کسی کھلاڑی کے تمام چھ نمبرز وہی ہونے چاہییں جو لاٹری آپریٹر نے نکالے ہوں۔

    کوکو پیمینٹل نے لاٹری کے غیر معمولی نتائج کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ لاٹری گیمز جمہوریہ فلپائن سے منظور شدہ ہیں اس لیے ہمیں ان گیمز کی ساکھ کو برقرار اور محفوظ رکھنا ہے۔’

    اتوار کو اس لاٹری کے منتظم سرکاری ادارے فلپائن چیرٹی سویپ سٹیکس آفس (پی سی ایس او) کے جنرل مینیجر میلکوئیڈز روبلز نے کہا کہ کوئی بے ضابطگیاں نہیں ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ فلپائن میں لوگوں کی عادت ہے کہ وہ سلسلہ وار نمبروں پر شرط لگاتے ہیں۔

    روبلز نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ کئی لوگ ہمیشہ یہی نمبرز کھیلتے ہیں۔ نہ صرف اپنے شوہروں اور بیویوں سے وفادار ہونا اچھا ہے بلکہ اپنے نمبروں سے بھی وفادار ہونا چاہیے۔

    پی سی ایس او نے دارالحکومت منیلا کے قریب منڈالیونگ شہر میں لوگوں کے اپنے انعامات وصول کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

    جیتنے والے ایک شخص نے کہا کہ میں نو، آٹھ، سات اور چھ کے پیٹرنز پر کئی برسوں سے شرط لگا رہا ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں جیتا ہوں۔

    یونیورسٹی آف کیلیفورنیا لاس اینجلس میں ریاضی کے پروفیسر ٹیرینس ٹاؤ نے بی بی سی کو بتایا کہ کسی ایک لاٹری میں جیت کا نمبر اس سیریز میں ہونا بہت نایاب ہے۔

    مگر اُنھوں نے کہا کہ روزانہ دنیا بھر میں سینکڑوں لاٹریاں نکلتی ہیں اور شماریاتی اعتبار سے یہ حیران کن نہیں ہوگا کہ ہر کچھ دہائیوں بعد ان میں سے کوئی ایک لاٹری ایسے غیر معمولی پیٹرن پر نکل آئے۔

  • بوڑھی خاتون کی دریا دلی، لاٹری میں جیتا آدھا انعام بانٹ دیا، ویڈیو وائرل

    بوڑھی خاتون کی دریا دلی، لاٹری میں جیتا آدھا انعام بانٹ دیا، ویڈیو وائرل

    امریکا میں لاٹری جیتنے والی 84 سالہ خاتون نے اپنے انعام کی آدھی رقم لاٹری فروخت کرنے والے کیشیئر کو دے دی

     آج جب مال وزر کے لالچ نے خون کے رشتوں میں بھی دراڑیں ڈال دی ہیں اس   نفسانفسی کے دور میں بھی دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جو اپنی خوشیوں میں دوسروں کو شریک کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں

    ایک 84 سالہ خاتون نے لاٹری جیتی تو رقم کا نصف لاٹری فروخت کرنے والے کیشیئر کو دینے کا فیصلہ کیا لیکن یہ جیک پاٹ نہیں تھا۔

    میرین فاریسٹ نامی بوڑھی خاتون نے صرف 300ڈالر کا انعام جیتا اور فیصلہ کیا کہ اس کا نصف حصہ وہ لاٹری کا ٹکٹ فروخت کرنے والے کیشیئر کو دے گی۔

    مذکورہ خاتون ڈیوک منی مارٹ کی مستقل گاہک ہے، کیشیئر والٹر نے اسے ترغیب دلائی تھی کہ وہ لاٹری کا ٹکٹ خریدے جس کا سب سے بڑا انعام 5لاکھ ڈالر ہے۔

    فاریسٹ نے لاٹری ٹکٹ خریدنے کے بعد کیشیئر سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ لاٹری جیت گئی تو اس کا بھی خیال رکھے گی۔

    فاریسٹ اگرچہ جیک پاٹ پرائز نہیں جیت سکی لیکن300 ڈالر کا انعام جیتنے کے بعد بھی اسے اپنا وعدہ یاد رہا اور اس نے انعام کا نصف والٹر کو دینے کا فیصلہ کیا

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بوڑھی خاتون اسٹور میں ایک لفافہ اور دو غبارے پکڑے داخل ہورہی ہے، جس پر لکھا ہے والٹر وِن

    خاتون نے رقم کا لفافہ والٹر کو پکڑایا اور اسے دنیا کا بہت پیارا شخص قرار دیا۔

    فاریسٹ کی اس فراخدلی پر مارٹ میں موجود لوگوں نے تالیاں بجائیں جبکہ والٹر نے فرط جذبات میں بوڑھی خاتون کو گلے لگا لیا۔

    سوشل میڈیا پر یہ کلپ وائرل ہونے کے بعد صارفین کی بڑی تعداد نے اسے سراہا اور اب تک اسے ڈھائی لاکھ کے قریب لائکس مل چکے ہیں۔

    صارفین نے اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا ہے جس میں خاتون کے جذبے کو خوب سراہا گیا ہے۔

  • 12 لاکھ ڈالرز جیتنے والا خوش نصیب کئی ماہ تک بے خبر رہا

    12 لاکھ ڈالرز جیتنے والا خوش نصیب کئی ماہ تک بے خبر رہا

    کینبرا: آسٹریلیا میں ایک شخص اپنی 12 لاکھ ڈالرز کی لاٹری نکل آنے سے 3 ماہ تک بے خبر رہا، خبر ہونے پر اسے بے حد تعجب اور خوشی ہوئی۔

    دارالحکومت کینبرا کے رہائشی اس شخص نے گزشتہ برس اکتوبر میں یہ لاٹری ٹکٹ خریدا تھا اور گھر کے ایک دراز میں رکھ کر بھول بھال چکا تھا۔

    3 ماہ بعد اس نے یونہی ٹکٹ کا نمبر چیک کیا تو اسے علم ہوا کہ وہ 12 لاکھ ڈالرز جیت چکا ہے۔

    مذکورہ شخص نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ اسے 10 سال سے لاٹری ٹکٹ خرید کر رکھنے کی عادت ہے لیکن مصروفیت کے سبب وہ باقاعدگی سے ان کے نمبر چیک نہیں کر پاتا۔

    اس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 12 لاکھ ڈالرز دراز میں یونہی پڑے رہے اور مجھے خبر تک نہ ہوئی۔

    اس کا کہنا ہے کہ اس رقم نے اسے فکر معاش سے آزاد کردیا ہے، وہ اس رقم سے مناسب جگہ پر سرمایہ کاری کرے گا تاکہ یہ رقم محفوظ رہے۔