Tag: loud speaker

  • پاکستان علماء کونسل نے محرم الحرام کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

    پاکستان علماء کونسل نے محرم الحرام کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

    اسلام آباد: پاکستان علماءکونسل نے محرم الحرام میں امن و امان اور مسالک کے درمیان رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے احترام میں تشکیل دئیے جانے والے رابطہ اخلاق کی تیاری میں تمام مسالک سے مشاورت کی گئی ہے۔

    ضابطہ اخلاق کی تیاری کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت پاکستان علما کونسل کے چیئرمین مولانا حافظ محمد طاہر اشرفی نے کی۔

    اجلاس میں تمام مسالک کے علماء نے اتفاق کیا کہ اسلام میں دہشت گردیم شدت پسندی اور فرقہ وارانہ تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کسی بھی مسلم یا غیرمسلم کو کافر اورواجب القتل نہیں دیا جاسکتا اور تمام مسالک کے پیروکاران کو آئینِ پاکستان کے تحت آزادی سے زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

    علماء نے لاؤڈ اسپیکرایکٹ کی پاسداری پرزور دیتے ہوئے کہا کہ لاؤڈ اسپیکرمحض اذان اورخطبہ جمعہ کے لئے استعمال کیا جائے اوردیگرمذہبی تقاریب کے لئے مقامی انتظامیہ سے لازمی اجازت حاصل کی جائے۔

    علماء نے ضابطہ اخلاق میں یہ بھی طے کیا کہ پرتشدد اورمنافرت پرلٹریچر، کتابوں اورویب سائٹس پر پابندی عائد کی جائے۔

    ضابطہ اخلاق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مذہبی مقامات کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے اور ان کے لئے خطرہ بننے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے۔

  • مدارس، مساجد کے لئے ضابطۂ اخلاق جاری

    مدارس، مساجد کے لئے ضابطۂ اخلاق جاری

    اسلام آباد: پاکستان علماء کونسل نے مدارس اورمساجد کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

    مولانا طاہر اشرفی کی زیر صدارت اجلاس میں ضابطہ اخلاق کی منظوری دی گئی۔


    ضابطہٗ اخلاق میں کہا گیا کہ جمعہ کے عربی خطبہ اوراذان کے علاوہ لاﺅڈ سپیکر کا استعمال نہ کیا جائے۔

    مدرسہ انتظامیہ زیر تعلیم طلباءاساتذہ ، معلمات اور ملازمین کے کوائف کا ریکارڈ رکھیں۔

    کسی بھی غیر ملکی کو قانونی دستاویزات کے بغیر نہ رکھیں۔

    ضابطہ اخلاف میں کہا گیا ہے کہ افغانی طلباءاور اساتذہ کے سلسلہ میں حکومت پاکستان کے جاری کردہ مہاجر کارڈ کو ہی قانونی دستاویز سمجھا جائے گا۔

    رجسٹرڈ مدارس رجسٹریشن اورسالانہ آڈٹ رپورٹ اورغیر رجسٹرڈ مدارس جنہوں نے رجسٹریشن کے لیے درخواست دی ہوئی ہے وہ رجسٹریشن کے لیے دی گئی درخواست کی رسید اپنے پاس رکھیں۔

    ضابطہ اخلا ق میں وفاق المساجد نے لاﺅڈ سپیکرکے ناجائز استعمال کوروکنے کے قانون پر عمل کرنے، جمعہ کے عربی خطبہ اور مسنون اذان کے علاون لاﺅڈ سپیکر کا استعمال نہ کرنے نیز خطبات جمعہ ، دروس قرآن اور دیگر اجتماعات میں دوسرے مکتبہ فکر کے خلاف کسی بھی قسم کی توہین آمیز اور شر انگیز گفتگو نہ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔


    دوسری جانب جمعیت العلمائے پاکستان اوردیگرسنی جماعتوں نے 14 فروری کولاؤڈ اسپیکر کے استعمال پرپابندی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

  • لاﺅڈ سپیکر کی خلاف ورزی کرنے والے علماءکی گرفتاریوں کے احکامات جاری

    لاﺅڈ سپیکر کی خلاف ورزی کرنے والے علماءکی گرفتاریوں کے احکامات جاری

    اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد پولیس نے لاﺅڈ سپیکر کی خلاف ورزی کرنے والے علماءکی گرفتاریوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

    گزشتہ چند روز قبل  لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی پر پچاس سے زائد مساجد اور امام بارگاہوں کے خطیبوں کے خلاف ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی تھی ۔

    آئی جی اسلام آباد طاہر عالم نے متعلقہ ایس ایچ اووز کو لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی پرگرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    آئی جی کے احکامات ملنے پر متعلقہ ایس ایچ اووز نے گرفتاری کیلئے کاروائی کرنا شروع کردی ہے۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکشن پلان کے تحت آج رات سے ہی گرافتاری عمل شروع ہوجائے گا ۔