Tag: loudspeaker

  • بھارت میں ہندوؤں کا اذان کی آواز پر تنازعہ، مسلمان اہم قدم اٹھانے پر مجبور

    بھارت میں ہندوؤں کا اذان کی آواز پر تنازعہ، مسلمان اہم قدم اٹھانے پر مجبور

    نئی دہلی: بھارت کے شہر ممبئی میں ہندوؤں کی جانب سے اذان کی آواز پر تنازعہ کھڑا کرنے اور ان کے مطالبے کے بعد سینکڑوں مساجد میں اذان دینے کے لیے لاؤڈ اسپیکرز کی آواز کم کر دی گئی۔

    ممبئی کی سب سے بڑی مسجد کے امام محمد اشفاق قاضی نے اذان دینے سے قبل لاؤڈ اسپیکر سسٹم کے ساتھ نصب آواز کی پیمائش کرنے والے آلے کو دیکھتے ہوئے کہا کہ ہماری اذان کی آواز ایک سیاسی مسئلہ بن گئی ہے، لیکن میں نہیں چاہتا کہ يہ معاملہ مذہبی رخ اختیار کرے۔

    اشفاق قاضی اور انڈین ریاست مہاراشٹرا کے تین دیگر سینیئر مسلم مذہبی رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ اس ریاست کے مغربی حصے میں قائم 900 مساجد میں اذان دیتے ہوئے لاؤڈ اسپیکر کی آواز کم رکھی جائے گی۔

    یہ فیصلہ مقامی ہندو رہنماؤں کی طرف سے درج کروائی گئی شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔

    ہندو جماعت کے رہنما راج ٹھاکرے نے اپریل میں مطالبہ کیا تھا کہ مساجد اور عبادات کے دیگر مراکز کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ شور کو ایک حد کے اندر رکھیں۔

    انہوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایسا نہ کیا گیا، تو ان کے حامی بطور احتجاج مساجد کے باہر ہندو مذہبی نعرے لگائیں گے۔

    مہا راشٹرا کے ریاستی دارالحکومت ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راج ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ اگر مذہب ایک ذاتی معاملہ ہے تو پھر مسلمانوں کو 365 دن لاؤڈ اسپیکر استعمال کرنے کی اجازت کیوں ہے۔

  • اسکولوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد

    اسکولوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد

    لاہور : اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نجی اسکولوں میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے نجی اسکولوں میں لاؤڈاسپیکر کےاستعمال پرپابندی عائد کردی گئی۔

    اس حوالے سے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیزکو مراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ تیزآواز میں لاؤڈ اسپیکر سے انسانی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    اسکولوں میں اونچی آوازمیں لاؤڈاسپیکرلگاناساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی ہے، احکامات کی خلاف ورزی پرمتعلقہ اسکولوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

    گذشتہ روز پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے اسکولوں میں جعلی بھرتیوں کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد جعلی بھرتی ہونے والے اساتذہ اور ملازمین کی انکوائری کے احکامات جاری کردیئے گئے تھے۔

  • کراچی: لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مسجد انتظامیہ کے2 افراد گرفتار

    کراچی: لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مسجد انتظامیہ کے2 افراد گرفتار

    کراچی : آرام باغ میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر مسجد انتظامیہ کے دو افراد گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتاری کے خلاف اہلسنت والجماعت نے آرام باغ تھانے کے باہر احتجاج کیا اور اہلکاروں کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔

    اہلسنت والجماعت کے سربراہ مفتی عابد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے درود وسلام پڑھنے والوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ہے اگر دوبارہ ایسا کیا گیا تو شہر بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔

    اس دوران مشتعل افراد نے آرام باغ تھانے کا گھیراؤ کیا اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔