Tag: Louisville

  • امریکی شہر لوئس ویل میں شہری نے دہشت پھیلا دی، 5 ہلاک، خود بھی مارا گیا

    امریکی شہر لوئس ویل میں شہری نے دہشت پھیلا دی، 5 ہلاک، خود بھی مارا گیا

    لوئس ویل: کینٹکی کے شہر لوئس ویل میں واقع ایک بینک میں فائرنگ سے کم از کم 5 افراد ہلاک اور 6 دیگر زخمی ہو گئے۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لوئس ویل میں ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 5 افراد کو ہلاک کر دیا۔

    فائرنگ کا واقعہ مضافاتی علاقے ایسٹ مین اسٹریٹ پر واقع ایک عمارت میں پیش آیا جس میں اولڈ نیشنل بینک واقع ہے، لوئس ول میٹرو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی پولیس چیف پال ہمفری نے بتایا کہ اہل کاروں نے فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو بھی موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

    ڈپٹی چیف نے کہا کہ پولیس کو صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب اولڈ نیشنل بینک میں فائرنگ کے بارے میں کال موصول ہوئی اور جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو عمارت کے اندر اس وقت بھی گولیاں چل رہی تھیں۔

    انھوں نے بتایا کہ بینک کے اندر پانچ افراد ہلاک ہو گئے اور ایک پولیس افسر سمیت کم از کم چھ افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔

    کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ جائے وقوعہ کی طرف جا رہے ہیں، براہ کرم متاثرہ خاندانوں اور لوئس ول شہر کے لیے دعا کریں۔ ایف بی آئی نے کہا کہ اس کے ایجنٹ بھی جائے وقوع پہنچ رہے تھے۔

  • امریکا : لوئیسویل ایئرپورٹ باکسر محمد علی کے نام سے منسوب

    امریکا : لوئیسویل ایئرپورٹ باکسر محمد علی کے نام سے منسوب

    واشنگٹن : امریکی حکام نے ریاست کینٹکی کے لوئیسویل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام لیجنڈ باکسر محمد علی سے موسوم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی کے حکام کی جانب سےلوئیسویل ایئرپورٹ کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ باکسنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ محمد علی کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹ کا کہنا ہے کہ ایئرپروٹ انتظامیہ لیجنڈ باکسر کے اہل خانہ سے محمد علی کا نام استعمال کی اجازت کے منتظر ہیں تاہم انتظامیہ کے مطابق معاہدہ مکمل ہونے والا ہے۔

    لوئیسویل کے میئر کا کہنا تھا کہ لوگ باکسنگ چیمپئن محمد علی کی باکسنگ سے تو متاثر تھے ہی لیکن ان کا کھلے عام اسلام قبول کرنے کا فیصلہ پوری دنیا پر اثر انداز ہوا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریاست کینٹکی کا شہر لوئیسویل رواں برس جون میں باکسر محمد علی کے اعزاز میں ہونے والے فیسٹیول ’آئی ایم علی‘ میزبانی کرے گا اور جون تک ہی ایئرپورٹ کے نام کی تبدیلی کا کام بھی مکمل ہوجائے گا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق لوئیسویل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام باکسر محمد علی کی نمایاں خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کےلیے تبدیل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ لوئیسویل باکسنگ چیمپئن محمد علی کا آبائی شہر ہے، 30جون 2016 کو دنیا فانی سے رخصت کے بعد محمد علی کو اسی شہر میں دفن کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ آج دنیائے باکسنگ پرحکومت کرنے والے محمد علی محمد علی کی 77 ویں سالگرہ ہے

    محمد علی نے 17 جنوری 1942ء کو امریکہ کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کلے رکھا گیا، انہوں نے 1970 کی دہائی میں اسلام قبول کیا۔

    باکسنگ میں محمد علی کا کیریئر 20 سال پرمحیط رہا اور اس دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 ناک آؤٹ اسکور کیے۔

    56 بار باکسنگ مقابلے جیتنے والے لیجنڈ باکسرمحمد علی کو ورلڈ باکسنگ کونسل کی جانب سے کنگ آف باکسنگ کا خطاب دیا گیا۔