Tag: love birds

  • ایسا پرندہ جس کے کاروبار سے آپ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں

    ایسا پرندہ جس کے کاروبار سے آپ لاکھوں روپے کما سکتے ہیں

    اکثر علاقوں میں لوگ اپنے گھروں میں مختلف اقسام کے پرندے پالتے ہیں ان میں سے زیادہ تر صرف شوق کی حد تک پالتے خاص طور پر کچھ لوگوں کو لوبرڈز پالنے شوق ہوتا ہےجو بہترین کاروبار بھی ہے۔

    وقت گزرنے سے ساتھ ساتھ ملک بھر میں پرندوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے اب یہ ایک باقاعدہ کاروبار کی شکل اختیار کرگیا ہے اور باقاعدہ ہفتے میں ایک دن پرندہ بازار بھی منعقد کیا جاتا ہے۔

    ان بازاروں میں لائے جانے والے مختلف اقسام کے پرندے خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہوتے ہیں جن کی کی قیمت 3 ہزار سے لےکر 10 لاکھ روپے تک ہوتی ہے۔

    ایک ایسی ہی کہانی برطانیہ سے آنے والے نوید شیخ کی ہے، جنہوں نے پاکستان میں پرندوں سے محبت کی لازاوال داستان رقم کردی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نوید شیخ نے بتایا کہ سال 2009 میں انگلینڈ سے پاکستان آنے کے بعد اتفاقیہ طور پر میں نے ’لوبرڈز‘ کو دیکھا، ابتدائی طور پر کاروبار میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اور دو سال کی محنت کے بعد کچھ امید کی کرن پیدا ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں لوبرڈز کے کاروبار کا آغاز سب سے پہلے میں نے کیا جس کی وجہ سے ملک بھر میں مختلف شعبہ جات کے بے شمار لوگوں نے مجھ سے رابطہ کیا اور آج وہ اس کاروبار سے لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔

    نوید شیخ نے بتایا کہ اس سال 2025 کا سب سے مہنگا ’لوبرڈ‘ کا جوڑا دس لاکھ روپے کا ہے جس کا نام ’یلو فیس اوپالائن ڈن فیلو‘ ہے اور ’لوبرڈ‘ کی کم سے کم قیمت 3 سے 5 سو روپے تک ہے۔

  • مثالی دوستی: پرندے بھی ہم سفر بن گئے

    مثالی دوستی: پرندے بھی ہم سفر بن گئے

    لندن: برطانوی شہری کی پرندوں سے لازوال محبت نے دوستی کی نئی مثال قائم کردی، کرسچن مولیک جب فضاء میں اڑے تو پرندے پروٹوکول کے انداز میں اُس کے ہم پرواز بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرسچن پرندوں سے بے تحاشہ محبت کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ برطانوی شہری اور پرندوں کے درمیان ایسی لازوال محبت ہے کہ فضا میں بھی دونوں ایک دوسرے کے ہمسفر ہوتے ہیں۔

    کرسچن نے اپنے مائیکرو لایک میں پرواز کی تو لوگوں نے منفرد نظارہ دیکھا کیونکہ جہاز کے گرد پرندے حفاظتی پرٹوکول میں اُس کے ہم پرواز ہوگئے۔

    برطانوی شہری کی پالتو پرندوں کے ساتھ پرواز دیکھ کر لوگ دنگھ رہ گئے، کرسچن نے اس خوبصورت منظر کی ویڈیو بنائی جسے ہزاروں لوگوں نے بے حد پسند کیا۔

    ویسے تو فضا میں انسان ہمیشہ انسانوں کے ساتھ سفر کرتا ہے لیکن پرندوں کے ساتھ سفر نے دوستی کی اعلیٰ مثال قائم کی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسچن جب بھی پرواز کے لیے اڑان بھرتے ہیں تو پرندے اس کے ہمراہ سفر کرتے ہیں اور جوں ہی جہاز لینڈٖ کرتا ہے پرندے بھی ساتھ زمین پر اترتے ہیں۔

    برطانوی شہری کا کہنا ہے کہ اُس نے ان پرندوں کی تربیت بہت چھوٹی عمر سے کی بلکہ ان میں سے اکثر تو اُس کے گھر پر ہی پیدا ہوئے، کرسچن کو پرندوں کے ساتھ دوستی پر بہت ناز ہے۔

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دنیا بھرمیں محبت کے اظہار کا عالمی دن ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ آج منایا جارہا ہے

    دنیا بھرمیں محبت کے اظہار کا عالمی دن ’’ویلنٹائن ڈے‘‘ آج منایا جارہا ہے

    کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں محبت کے اظہار کا عالمی دن ویلنٹائن ڈے آج منایا جارہا ہے۔ محبت کے عالمی دن کے موقع پر بازاروں میں گلاب کے پھول نایاب ہوگئے، چاکلیٹس کی خریداری عروج پر پہنچ گئی، بیکریوں پرکیکس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلاب کی خوشبو سے مہکتا ویلنٹائن ڈے آج دنیا بھر میں منایا جائے گا، اس دن کی تیاری ماہ فروری کے شروع ہوتے ہی ہوجاتی ہے، گلاب،چاکلیٹس،پرفیوم،ٹیڈی بیئر،کیکس اورلال رنگ کی ہرچیز محبت کرنے والوں کےلئے تحفے کی شکل اختیارکر لیتی ہے۔

    خریداروں کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ تحفہ محبوب کے لئے ہی لیا جائے، ان کا کہنا ہے کہ وہ لوگ خوش قسمت ہیں جن سے محبت کرنے والے موجود ہیں، کوئی مہکتے پھولوں کا تحفہ دے کر محبت کا اظہار کرے یا تاج محل تعمیر کرکے،محبت کا کینوس بہت وسیع ہے، جس پر محبت کے رنگ ہی رنگ بکھیرے جاسکتے ہیں۔

    دوسری جانب پشاورمیں ضلعی کونسل کی جانب سے ویلنٹائنز ڈے پرپابندی کے باوجود اس دن کی تیاریاں دھڑلے سے جاری ہیں۔

    دنیا بھر میں ویلنٹائنز ڈے بھرپور اندازمیں منایا جاتا ہے۔ محبت کا جذبہ انمول ہی سہی لیکن محبوب سے اس کا اظہار بھی ضروری ہے اور یہی اس دن کومنانے کا مقصدہے۔

    ویلنٹائنز ڈے کی مناسبت سے دکانوں میں تحائف خریدنے والوں کا رش بھی دیکھا گیا، کوئی چاکلیٹس پسند کرتا دکھائی دے رہا ہے تو کوئی ٹیڈی بیئر لیتا اور کوئی سرخ گلابوں کو اظہار کا ذریعہ بنانا چاہتاہے۔

    نوجوانوں سمیت ہر عمر کے افراد کی خواہش ہے کہ وہ ویلنٹائنز ڈے کو بھرپور انداز میں منائیں اورتحفے تحائف دے کر ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوں۔

    ویلنٹائنز ڈے کو سرخ گلاب کے ذریعے اظہار محبت کا دن بھی کہا جا تا ہے اور ہر وہ دن ویلینٹائن ڈے ہو تا ہے جب دل دل سے ملتے ہیں۔

    نوجوان تو اس دن کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں، محبت ایک سدابہار جذبہ ہے جو ہر موسم میں ہر وقت مہکتا ہے۔ نوجوانوں میں اس دن کے حوالے سے جوش کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اگر یہ دن روز منایا جائے تو دنیا سے نفرتوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

    پاکستان میں ویلنٹائن ڈے کا تصور نوے کی دہائی کے آخر میں ریڈیو اور ٹی وی کی خصوصی نشریات کی وجہ سے مقبول ہوا۔

    پاکستان کے شہری علاقوں میں اسے جوش وخروش سے منایا جاتا ہے،پھولوں کی فروخت میں کئی سو گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔

    جہاں دنیا بھر میں اس دن کو خوشی اور مسرت کے ساتھ دیکھا جاتا ہے وہیں کئی مسلمان عالم دین کی نظر میں یہ ایک وائرس ہے جو مسلم دنیا کے نوجوانوں کے اخلاق کو تباہ کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

  • بھارت میں’پریم کہانی‘ کابھیانک انجام

    بھارت میں’پریم کہانی‘ کابھیانک انجام

    ممبئی : محبت میں مبتلا جوڑے نے لڑکی کے والدین کی جانب سے لڑکے کو رد کئے جانے کے بعد ایک ساتھ خودکشی کا پیمان کیا لیکن معاملات اس وقت خراب ہوئے جب لڑکے نے لڑکی کو قتل کرکے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 26 سالہ پرساد ساونت اور 24 سالہ ایکتا گزشتہ11 سال سے ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور جب ایکتا کے والدین نے پرساد کو داماد کی حیثیت سے قبول کرنے سے انکار کردیا تو دونوں نے مل کر خودکشی کا منصوبہ بنایا

    گزشتہ اتوارکو شام 7:15 منٹ پر پرساد اور ایکتا نے کالاچوکی میں اپنی پریم کہانی کی آخری ملاقات کی جہاں پرساد نے چاقو سے ایکتا کا گلا کاٹ دیااور پھر خود کو کالا چوکی پولیس اسٹیشن میں پولیس کے حوالے کردیا۔

    ایکتا کو کے ای ایم اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے طبی معائنے کے بعد مردہ قراردے دیا۔ پولیس انسپکٹر سوریا کانت کے مطابق یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا کیونکہ پرساد گزشتہ 15 روز سے اپنے ہمراہ چاقو لئے گھوم رہاتھا۔ پولیس نے پرساد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    ایکتا کے والدین اس خبر سے صدمے میں آگئے ہیں اس کے والد نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے رشتے کی مخالفت کی تھی کیونکہ انہیں پرساد کبھی پسند نہیں تھا۔

  • محبت کرنا موت کا سبب بن گیا

    محبت کرنا موت کا سبب بن گیا

    لاہور: محبت کرنا جرم بن گیا لڑکی کے گھروالوں نے ایک دوسرے کو پسند کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں حسن اور اقرا نامی محبت کرنے والوں کو لڑکی کے گھروالوں نے خاندانی روایات سے بغاوت کرنے کے جرم میں موت کے گھاٹ اتاردیا۔

    پولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں کو قتل کیا گیاہے اور اس کاروائی میں لڑکی کے اہلِ خانہ ملوث ہیں۔

    پولیس کے مطابق حسن کا تعلق پنجاب کے علاقے پتوکی سے اوراقرا کا تعلق شاہ پورکانجراں سے ہے۔ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے اور شادی کرنے کے لئے گھر والوں سے بغاوت کرکے لاہورآئے تھے۔

    پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل معمول کی بات ہے اور ہر سال کئی افراد اس کا شکار بن جاتے ہیں مئی 2014 میں فرزانہ پروین نامی حاملہ خاتون کو اس کے اہل خانہ نے اینٹوں سے وار کر کرکے ہلاک کردیا تھا۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق ہرسال کم از کم 500 خواتین صرف پنجاب میں اس مکروہ جرم کا شکار بنتی ہیں۔