Tag: love marriage case

  • کراچی : پسند کی شادی کرنے والے3 جوڑوں کی عدالت سے درخواست

    کراچی : پسند کی شادی کرنے والے3 جوڑوں کی عدالت سے درخواست

    کراچی : پسند کی شادی کرنے والے3جوڑوں نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، کم عمرلڑکیوں کے والدین نے لڑکوں کے خلاف اغوا کے مقدمات درج کرائے تھے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے لڑکیوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواستیں نمٹا دیں، سماعت کے بعد عدالت نے دو لڑکیوں کو161کا بیان لے کر لڑکوں کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

    پسند کی شادی کرنے والی لڑکیوں نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ ہمیں کسی نے اغوا نہیں کیا ہم نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔

    بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ کے جج نے تفتیشی افسران کو تین دن میں مقدمات کی رپورٹ ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    اس کے علاوہ عدالت نے پولیس کو خیرپور میرس میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو بھی تحفظ فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

    درخواست گزارکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لڑکی کو اس کے گھر والوں نے کاری قرار دے دیا ہے، جس کی وجہ سے اس کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

    وکیل نے بتایا کہ والدین نے متعلقہ عدالت میں22اے کی درخواست دائر کی ہوئی ہے، لڑکی یا لڑکا متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کیلئے گئے تو انہیں قتل کردیا جائے گا۔

    وکیل نے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ میں صرف وکیل کے ذریعے پیروی کرنے کی اجازت دی جائے، جس پر سندھ ہائی کورٹ نے درخواست منظورکرلی۔

  • پسند کی شادی کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ میں لڑکی ماں کو روتا چھوڑ کر شوہر کے ساتھ چلی گئی

    پسند کی شادی کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ میں لڑکی ماں کو روتا چھوڑ کر شوہر کے ساتھ چلی گئی

    لاہور : پسند کی شادی کا معاملے پر لاہور ہائی کورٹ میں لڑکی ماں کو روتا چھوڑ کر شوہر کے ساتھ چلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لڑکی نے اپنے پیار پر ماں کی محبت کو قربان کر دیا، ماں واویلہ کرتی رہ گئی مگر بیٹی ان کی طرف دیکھے بغیر خاوند کے ساتھ چلی گئی۔

    لاہور ہائی کورٹ میں مسرت بی بی نامی خاتون نے الزام لگایا تھا کہ بیٹی نمرہ کو اغوا کر لیا گیا ہے، عدالت کے حکم پر نمرہ اپنے خاوند سمیت پیش ہوئی، جسے دیکھتے ہی ماں نے گھر چلنے کے لیے منت سماجت شروع کردی۔

    نمرہ نے عدالت کے روبرو ماں کو جھوٹا قرار دیا اور بیان دیا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا، اس نے اپنی پسند سے شادی کی ہے اور وہ شوہر کے ساتھ جانا چاہتی ہے، جس کے بعد عدالت نے لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

    عدالت سے باہر نکلنے پر ماں نے بیٹی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی، لڑکی کے وکلا نے ماں کو روک لیا، جس کے بعد ماں حسرت و یاس کی تصویر بنی اپنی بیٹی کو جاتا دیکھتی رہ گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔