Tag: love story

  • اویس خان اور مریم انصاری کی دوستی محبت میں کیسے بدلی؟

    اویس خان اور مریم انصاری کی دوستی محبت میں کیسے بدلی؟

    کراچی: معروف اداکارہ مریم انصاری اور معین خان کے صاحبزادے اویس خان نے بتایا کہ شادی سے قبل دونوں کی کالج سے دوستی تھی جو رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ مریم انصاری اور معین خان کے صاحبزادے اویس خان اے آر وائی نیوز کے پروگرام شان سحور میں شریک ہوئے اور اپنی محبت کی کہانی بتائی۔

    اویس نے بتایا کہ دونوں کالج سے دوست تھے، اویس نے پہلے مریم کی ریگنگ کی تھی تاہم اس کے بعد جا کر معذرت کی اور پھر دونوں کی دوستی ہوگئی۔

    مریم کا کہنا تھا کہ دونوں کھانے پینے کے بے حد شوقین تھے اور کینٹین میں جا کر بہت کھایا کرتے تھے۔

    اس کے بعد اویس پڑھنے کے لیے لندن چلے گئے، اس دوران مریم نے بھی لندن جانے کی کافی کوشش کی لیکن ہر بار ان کا ویزا مسترد ہوجاتا۔

    مریم نے بتایا کہ وہ اویس کے پاس جا کر ہی ویزا مسترد ہونے پر روتیں جس پر وہ انہیں تسلی دیتے کہ وہ انہیں لندن لے کر چلیں گے، اور پھر ایک دن انہوں نے شادی کی پیشکش کردی۔

    یاد رہے کہ اویس خان اور مریم انصاری کچھ عرصہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں، ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوئی تھیں اور مداحوں و دیگر افراد نے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

  • پریانکا اور نک جونس کے درمیان قربتیں کیسے بڑھیں؟

    پریانکا اور نک جونس کے درمیان قربتیں کیسے بڑھیں؟

    نیویارک: پریانکا چوپڑا اور نک جونس کے درمیان بات چیت اور محبت کا آغاز کس طرح ہوا؟ بالی ووڈ اداکارہ نے اس حوالے سے خاموشی توڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں امریکی گلوکار نک جونس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ نے اس سے قبل اپنے رشتے سے متعلق بات نہیں کی تھی۔

    پریانکا نے امریکی ٹی وی شو  ایلین ڈیگینیریس میں شرکت کی اور میزبان کے سخت سوالات کے جوابات بھی دیے۔ اس دوران میزبان نے اُن سے پوچھا کہ نک جونس اور اُن کے تعلقات اور ملاقاتوں کا آغاز کس طرح ہوا۔؟

    پریانکا نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ نک نے دوستی کرنے کے لیے وہی طریقہ اختیار کیا جو آج کل کے نوجوان کرتے ہیں، انہوں نے مجھے ٹویٹر پر  ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) بہت انوکھے انداز سے کیا۔

    مزید پڑھیں: پریانکا کے کتے کی جیکٹ کی قیمت، تنخواہ دار ملازم کی ماہانہ آمدنی سے زیادہ

    اداکارہ نے بتایا کہ نک نے جو ڈی ایم کیا اُس میں لکھا ’میں نے اپنے ایک دوست سے سنا ہے اب ہم ہمیشہ رابطے میں رہیں گے، جلد ہماری ملاقات بھی ہوگی اور ہم ایک دوسرے سے ٹویٹر پر بات بھی کریں گے‘۔

    پریانکا کا کہنا تھا کہ ’نک کا یہ انداز مجھے بہت اچھا لگا مگر میں نے جواب دیا کہ آپ کے دوست نے افواہ پھیلائی کیونکہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی میرے پاس ان فضول کاموں کےلیے وقت ہے مگر پھر ہم نے ایک دوسرے سے بات کرنا شروع کی اور پھر شادی ہوگئی’۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ اور نک جونس کی پہلی ملاقات گزشتہ برس میٹ گالا پر ہوئی جس کے بعد دونوں کے درمیان قربتیں بڑھیں اور پھر دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔ گلوکار کے دوست کا کہنا تھا کہ ’نک جونس نے امریکی ڈرامے کوانٹیکو کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ سے محبت اور شادی کی خواہش کا اظہار کی جسے پریانکا نے قبول کرلیا تھا‘۔

    یہ بھی پڑھیں: گوری خان نے شاہ رخ اور پریانکا کی قربتوں کو کیسے ختم کیا؟

    امریکی گلوکار  گزشتہ برس جون کے آخری ایام میں پریانکا کے ہمراہ امریکا سے بھارت پہنچے تھے، اُن کے دورے کا مقصد اداکارہ کی والدہ کو راضی کرنا اور منگنی کی تاریخ کے ساتھ دن بھی طے کرنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئے۔

    دونوں اداکاروں کی گزشتہ برس دسمبر میں شادی ہوئی جس کے بعد پریانکا امریکا منتقل ہوگئیں اور اب وہ وہیں پر قیام کریں گی۔

  • ناکام محبت، لڑکی کا بحر ہند میں پھینکا ہوا خط مل گیا

    ناکام محبت، لڑکی کا بحر ہند میں پھینکا ہوا خط مل گیا

     کینبیرا: آسٹریلیا کے ساحل سے ایک ایسی لڑکی کا خط ملا جسے محبت میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، خاتون نے اس پرچے کو بوتل میں بند کر کے سمندر برد کردیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے  شہر کوئینز لینڈ میں واقع ساحل سے پریمی جوڑے کو محبت میں ناکام ہونے والی لڑکی کا جذباتی خط بوتل میں ملا جس کی کہانی کا اختتام کچھ اچھا نہ تھا۔

    واقعہ کچھ یوں ہوا کہ ڈینیل میکینلے اپنے دوست کے ساتھ ساحل پر گھوم رہی تھیں کہ اُن کی نظر ایک بوتل پر پڑی جو پانی میں تیر رہی تھی۔

    ڈینیل نے بوتل کی طرف اشارہ کیا تو دونوں اُس کو اٹھانے کے لیے بھاگے اور بلآخر اسے کامیابی سے حاصل کیا۔

    بوتل کے ڈھکن کو کھول کر دونوں نے اندر لکھے پرچے کو نکالا تو اُس پر چینی زبان میں تحریر درج تھی اور دل کا نشان تھا جس سے ظاہر ہورہا تھا کہ یہ عاشق کی کار گزاری ہے۔

    ڈینیل نے اُس پرچے کی تصویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تو وہ وائرل ہوئی، اسی دوران یہ پوسٹ چینی زبان میں مہارت رکھنے والے ایک صارف تک پہنچی جس نے اُس کا انگریزی میں ترجمہ کیا۔ خط چین سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے اپنے منگیتر جینگ کو لکھا تھا۔

    ’میں اپنے گھر میں منگیتر کی کمی بہت محسوس کرتی ہوں، آج میں معافی مانگ کر اپنے خط کو بحر ہند کی نظر کرنے جارہی ہوں۔‘

    ’میں نے پرچے میں وہ سب کچھ تحریر کیا جو میرے دماغ میں تھا اور اب اسے بوتل میں بند کر کے سمندر میں پھینک رہی ہوں، میری خواہش ہے کہ جینگ گھر واپس آجائے اور پھر ہم خوشی خوشی زندگی بسر کریں‘۔

    ’مجھے یقین ہے کہ یہ بوتل گہرے سمندر میں چلی جائے گی جسے کوئی بھی حاصل نہیں کرسکے گا اور نہ ہی اس میں لکھی تحریر کبھی کسی کے ہاتھ لگے گی، میں نے وہ کیا جو میرے دل کو بہتر لگا‘۔

    ’میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں، جینگ‘

    پوسٹ وائرل ہوئی تو لوگوں نے لڑکی کا سراغ لگایا اور اُس سے رابطہ بھی کیا۔ آسٹریلین میڈیا کے مطابق لڑکی نے یہ خط اپنے سابقہ منگیتر کے نام چار سال قبل لکھا۔

    لڑکی کا کہنا تھا کہ ’میرا سابقہ منگیتر بہت اچھا انسان تھا مگر مسئلہ یہ تھا کہ وہ دوسرے خاندان سے تعلق رکھتا تھا جس کی وجہ سے ہمارا رشتہ ختم ہوا، دنیا میں اُس کے جیسا کوئی دوسرا شخص نہیں ہے اور نہ دوبارہ کوئی وہ مقام حاصل کرسکتا ہے‘۔

  • جاپانی شہزادی محبت کی خاطر شاہی سلطنت ٹھکرانے کو تیار

    جاپانی شہزادی محبت کی خاطر شاہی سلطنت ٹھکرانے کو تیار

    ٹوکیو: جاپان سے تعلق رکھنے والی شہزادی نے محبت کو کامیاب بنانے کے لیے شاہی خاندان اور تخت و تاج چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، وہ عام شخص سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    جاپانی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ 26 سالہ شہزادی آیا کو نے تخت و تاج اور اپنے خاندان کو چھوڑنے کا اعلان کردیا تاکہ وہ عام شخص کے ساتھ محبت کی شادی کرسکیں۔

    آیا کو سے قبل شاہی خاندان کی یاکو 26 سالہ شہزادی نے بھی عام شہری سے شادی کی جس کے بعد وہ ماضی کے مقابلے میں اب چھوٹے گھر اوردرمیانے درجے کی زندگی بسرکررہی ہیں۔

    جاپانی شہزادی شپنگ کمپنی میں کام کرنے والے ملازم اور عام شہری سے 12 اکتوبر کو شادی کریں گی اس بات کا اعلان انہوں نے گزشتہ روز کیا، ملکی قانون کے مطابق آیا کو شادی کے بعد شاہی خاندان اور عہدے کو ترک کرنا کے عام شہری کی طرح زندگی گزارنی ہوگی۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سمیرہ ’شہزادی‘ بن گئی

    اطلاع کے مطابق آیا کو اور 32 سالہ موریو ایک دوسرے کو ایک سال سے جانتے ہیں دونوں کے مابین گہری دوستی تھی جس کے بعد انہوں نے اب شادی کا فیصلہ کرتے ہوئے تاریخ کا بھی اعلان کیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق آیا کو چونکہ عالمی فلاحی کاموں میں دلچسپی رکھتی تھیں جس کے باعث اُن کی ملاقات موریو کے والدین سے شہزادی تکامودو اور موریو کے والدین نے خود کروائی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پرنس ہیری اور میگھن نے ہماری محبت کی یاد تازہ کردی، عروہ حسین

    پرنس ہیری اور میگھن نے ہماری محبت کی یاد تازہ کردی، عروہ حسین

    کراچی: پاکستان کی نامور اداکارہ عروہ حسین نے برطانوی پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی محبت کو اپنی محبت سے تشبیہ دے ڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق تین روز قبل برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے نواب اور امریکی اداکارہ طویل عرصے کی محبت کے بعد ازدواجی بندھن میں بندھے اور نئی زندگی کے سفر کا آغاز کیا۔

    شاہی شادی کے چرچے دنیا بھر میں جاری رہے اور اس تقریب کو دنیا کی سب سے زیادہ بحث کی جانے والی تقریب کا اعزاز بھی حاصل ہوا کیونکہ دو روز تک سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پرنس ہیری اور میگھن کی شادی کا موضوع  تقریباً ہرزدعام رہا۔

    اسی اثناء پاکستان کی نامور اداکارہ عروہ حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی تصویر شائع کر کے ان کی کہانی کو اپنی اور گلوکار فرحان کی محبت سے تشبیہ دے ڈالی۔

    مزید پڑھیں: بادشاہی مسجد میں گلوکارفرحان سعید اوراداکارہ عروہ حسین کا نکاح

    عروہ حسین کا کہنا تھا کہنا تھا کہ شاہی شادی نے میری اور فرحان کی ایک برس پرانی یادیں تازیں کردیں کیونکہ ہماری شادی بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹاپ ٹرینڈ میں رہی۔

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پرنس ہیری اور میگھن مارکل کی شادی نے ہماری محبت کی کہانی ایک بار پھر تازہ کردی۔

    واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کا نکاح گزشتہ برس 16 دسمبر کو لاہور کی بادشاہی مسجد میں انجام پایا تھا جس کے بعد دونوں ہنسی خوشی زندگی گزار رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید ایک عرصہ سے دوستی کے تعلق میں بندھے ہوئے تھے اور چند روز قبل ہی فرحان سعید نے عروہ کو شادی کی باقاعدہ پیشکش کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارتی اداکارہ سونم کپور نے اپنا شریک حیات چن لیا، جلد شادی متوقع

    بھارتی اداکارہ سونم کپور نے اپنا شریک حیات چن لیا، جلد شادی متوقع

    ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے اپنا شریک حیات چن لیا جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی، شادی کی تقریب کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی کے بعد اب بالی ووڈ انڈسٹری میں خبریں زیر گردش ہیں کہ سونم کپور معروف تاجر آنند کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے جارہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سونم کپور رواں سال مئی میں اپنے بوائے فرینڈ آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ شادی تقریب سوئٹزر لینڈ کے شہر جینیوا میں ہو گی جس میں سنگیت اور مہندی سمیت تمام رسمیں ادا کی جائیں گی۔

    ارجن اور سونم کپور کی پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    ذرائع کا کہنا تھا کہ شادی کے لیے  تاریخ اور وینیو بھی منتخب کر لیا گیا ہے جس کے بعد بیرون ملک روانگی کے لیے  بڑے پیمانے پر ٹکٹس بک کی جارہی ہیں جبکہ سونم کپور کے والد انیل کپور ذاتی طور پر فون کرکے مہمانوں کو دعوت دے رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ سونم کپور کا شمار بولی ووڈ کے مشہور سلیبریٹی کے طور پر ہوتا ہے اور وہ نجی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کو بخوبی گھمانے کی بھی مہارت رکھتی ہے جو ان کی ایک الگ پہچان ہے۔

    کترینہ کو فیشن کا علم نہیں، سونم کپور

    واضح رہے کہ انہوں نے ہمیشہ  اپنے بوائے فرینڈ آنند سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا ہے التبہ ان کا یہ رویہ کچھ عرسوں تک برقرار رہا تاہم آنند آہوجا کی جانب سے انسٹا گرام پر تصویروں شیئر کرنے کے بعد کے حقیقت لوگوں کے سامنے آگئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاکستان: ٹویٹر کی بات چیت محبت میں بدل گئی

    پاکستان: ٹویٹر کی بات چیت محبت میں بدل گئی

    سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر کسی کا اعتبار نہیں کیا جاسکتا مگر ایسا ہر بار نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات اس طرح کے سچے اور ناقابلِ فہم واقعات سامنے آتے ہیں جنہیں عقل تسلیم نہیں کرتی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ استعمال کرنے والے صارفین اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ وہاں پر جعلی آئی ڈیز بھی موجود ہیں، جیسے کہ کوئی لڑکا کسی لڑکی کی آئی ڈی بنا کر بے وقوف بناتا ہے اور کوئی کسی معروف شخصیت کا اکاؤنٹ چلاتا نظر آتا ہے۔

    جعلی اکاؤنٹس کی سوشل میڈیا پر اس قدر بھرمار ہوچکی ہے کہ کوئی بھی بڑا سیاست دان ، معروف شخصیت ان جعلسازوں سے بچ نہ پایا، ایک ہی شخص کے متعدد اکاؤنٹس صارفین کو تذبذب کا شکار بھی کرتے ہیں۔

    مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے گزشتہ سال صارفین کے لیے ایک سہولت ویریفائی اکاؤنٹ کی سروس متعارف کروائی جس صارف کی شناخت اور ظاہر کرتی ہے، بلیو ٹک والے اکاؤنٹ کو آفیشل سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ ٹک ملنا کوئی معمولی نہیں بلکہ کمپنی کو اپنی مکمل شناخت ظاہر کرنی پڑتی ہے۔

    گزشتہ دنوں ٹویٹر پر ایک ہیش ٹیگ #WeMetOnTwitter چلایا گیا جس کے ساتھ لوگوں نے اپنی اپنی کہانیاں بیان کیں مگر ایک کہانی جسے منتخب کیا گیا وہ ہے پاکستان کے ایک نوجوان کی۔

    اسٹوری پبلش کرنے سے قبل سردار نامی صارف سے اجازت طلب کی گئی کہ اُن کی کہانی بہت دلچسپ ہے جسے ہم شائع کرنے چاہتے ہیں جس کی انہوں نے اجازت دی اور ہمارے پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دیے۔

    سب سے پہلے تو ہم بتاتے ہیں کہ یہ اسٹوری کیا ہے، 14 فروری کو سردار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چار تصاویر شیئر کیں اور ساتھ میں لکھا کہ انہوں نے 6 ماہ قبل ایک لڑکی کی آئی ڈی میں philocalist لفظ لکھا دیکھا جس کا مطلب جاننے کے لیے سردار نے خاتون کو ڈی ایم (ڈائریکٹ میسج) کیا۔

    نوجوان کا کہنا ہے کہ 6 ماہ قبل ایک لفظ کے مطلب سے شروع ہونے والی گفتگو پہلی دوستی اور پھر محبت میں تبدیل ہوئی جس کے بعد دونوں نے اپنے اہل خانہ کو رضامند کیا اور باقاعدہ رشتہ ہوا اور پھر نومبر میں نکاح بھی ہوگیا۔

    اے آر وائی کو نوجوان نے بتایا کہ ماریہ روالپنڈی کی رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں، ہماری شادی رواں سال اپریل میں منعقد کی جائے گی اور دونوں خاندان اس پر بہت خوش بھی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فرانس کے مضبوط صدارتی امیدوار میکرون کی محبت کے چرچے

    فرانس کے مضبوط صدارتی امیدوار میکرون کی محبت کے چرچے

    پیرس : فرانس کے مضبوط صدارتی امیدوار میکرون کی محبت کے چرچے ہر کسی کی زبان پر ہیں، چالیس سالہ میکروں نے پچیس سال بڑی خاتون سے نہ صرف محبت کی بلکہ زندگی گزارنے کا وعدہ بھی نبھایا۔

    فرانسیسی انتخابات میں آج کل چالیس سالہ میکرون اور پینسٹھ سال بریجٹ ٹرونگس کی لواسٹوری کے چرچے عام ہیں، ممکنہ فرانسیسی صدر کی مقبولیت میں ان کی شادی نے رنگ ڈال دیا ہے، دل پھینک میکرون پندرہ سال کی عمر میں پیتیس سالہ فرینچ ٹیچر پر دل ہار بیٹھے اور محبت کا اظہار کیا،  ایمانیئول میکرون اپنی اہلیہ تقریباً 25 برس چھوٹے ہیں۔

    دونوں کی ملاقات فرانسیسی شہر امیان کے ایک ہائی اسکول میں ہوئی تھی جہاں بریگیٹی 15 برس کے میکرون کی ٹیچر تھی۔ دونوں کو ایک دوسرے سے شدید محبت ہوگئی تھی اور تیس سال کی عمر میں کسی کی پروا کئے بغیر 2007 مین شادی کا بندھن باندھا اور دس سال سے اس بندھن کو نبھا رہے ہیں۔

    میکرون نے کامیابی کا صحرا پنی بیوی کے سر سجا دیا۔

    فرانس کے 39 سالہ صدارتی امیدوار ایمانیئول میکرون اگر انتخابات جیت جاتے ہیں تو وہ فرانس سے سب کم عمر ترین صدر کا اعزاز حاصل کرلیں گے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ایمانیئول میکرون 3 سوتیلے بچوں کے والد اور 7 سوتیلے بچوں کے نانا ہیں۔


    مزید پڑھیں :  فرانسیسی صدارتی انتخابات، پہلے مرحلے میں ایمانیئول میکرون اور لاپین کامیاب


    واضح رہے کہ فرانس میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلےکے ابتدائی اندازے کے مطابق خاتون امیدوار مارین لے پین اور ایمانیئول میکرون کامیاب ہوئے،ایمانیئول میکرون نے23.7 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ماری لا پین 21.7 فیصد ووٹ حاصل کیے۔