Tag: Lover

  • بھارت میں قتل کی ایک اور لرزہ خیز واردات، نوجوان لڑکی کا نرخرہ کاٹ دیا گیا

    بھارت میں قتل کی ایک اور لرزہ خیز واردات، نوجوان لڑکی کا نرخرہ کاٹ دیا گیا

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں نوجوان خاتون کے قتل اور لاش کے ٹکڑے کیے جانے کے لرزہ خیز واقعے کے بعد قتل کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، ایک اور 25 سالہ لڑکی اپنے ساتھی کے ہاتھوں بہیمانہ طریقے سے قتل کردی گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا ہے جہاں ابھیجیت نامی ایک شخص نے اپنی محبوبہ پر بے وفائی کا الزام لگا کر اس کا نرخرہ کاٹ دیا۔

    ملزم نے اپنی ایک ویڈیو بھی بنائی جس میں اس نے اپنے خون میں سنے ہاتھ دکھائے اور کہا، ’بے وفائی نہیں کرنے کا،‘ اس کے بعد اپنے پیچھے دکھائی دینے والا کمبل ہٹایا تو نیچے سے خون میں لت پت لاش برآمد ہوئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی عمر 25 سال تھی اور دونوں چند روز سے جبل پور کے ایک ریزورٹ میں رہ رہے تھے، گھناؤنے قتل کی کارروائی ریزورٹ میں ہی کی گئی۔

    ملزم نے اپنی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جس میں اس نے الزام لگایا کہ اس کی محبوبہ اس کے، اور اس کے بزنس پارٹنر جیتندر دونوں کے ساتھ افیئر چلا رہی تھی، لڑکی نے چند روز قبل جیتندر سے 12 لاکھ روپے لیے تھے اور اس کے بعد شہر چھوڑ کر چلی گئی۔

    ملزم کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نے یہ قتل جیتندر کے کہنے پر ہی کیا ہے۔

    پولیس نے جیتندر اور اس کے ایک ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا ہے، سوشل میڈیا سے ملزم کی تمام ویڈیوز ہٹا دی گئی ہیں اور پولیس تفتیشی کارروائی میں مصروف ہے۔

    خیال رہے کہ چند روز قبل ہی نئی دہلی میں آفتاب نامی نوجوان نے شادی کے مطالبے پر اپنی 25 سالہ گرل فرینڈ کو قتل کر دیا تھا اور لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیے تھے۔

    بعد ازاں وہ باری باری ان ٹکڑوں کو شہر کے مختلف حصوں میں پھینکتا رہا۔

    پولیس کے مطابق ملزم پکڑے جانے، اور شردھا کے دوستوں کے شک سے بچنے کے لیے شردھا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ایکٹو رکھے ہوئے تھا۔

  • محبوبہ کے بلاک کرنے پر نوجوان نے خود کو گولی مارلی

    محبوبہ کے بلاک کرنے پر نوجوان نے خود کو گولی مارلی

    نئی دہلی : محبوبہ سے بات نہ ہونے کے غم سے دلبرداشتہ نوجوان نے خود کو گولی مار لی،25سالہ راج کمار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ کے بروہی پولیس اسٹیشن کی حدود میں مشتعل نوجوان نے محبوبہ سے بات نہ ہونے کی وجہ سے خود کو گولی مارلی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاون کے رہنے والے 25سالہ راج کمار جاٹو کی تقریباً 2 سال قبل ضلع بھنڈ کے اٹیر علاقے کی ایک لڑکی سےدوستی ہوئی تھی دونوں نے ایک دوسرے سے فون پر باقاعدہ بات چیت کرنا شروع کردی۔

    کچھ عرصے بعد اس لڑکی کے اہل خانہ اترپردیش چلے گئے، بعد ازاں اس لڑکی نے بے وفائی کرتے ہوئے راج کمار سے قطع تعلق کرلیا اور اس کا فون نمبر بھی بلیک لسٹ میں ڈال دیا، راج کمار کی اس لڑکی سے بات نہیں ہوپا رہی تھی جس کا اسے بہت صدمہ تھا۔

    گزشتہ روز راج کمار شدید ڈپریشن کی حالت میں پستول لے کر اپنے گھر سے باہر نکلا اور قریبی سرکاری اسکول کے احاطے میں جاکر خود کو مار دی۔ فائرنگ کی آواز سن کر آس پاس بیٹھے لوگ موقع پر پہنچے اور اس کے ایل خانہ کو اطلاع دی۔

    زخمی راج کمار کو علاج کے لیے ضلعی اسپتال بھی لے گئے، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے گوالیار اسپتال ریفر کردیا۔

    اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گولی نوجوان کے سینے کے دائیں طرف لگی ہے، پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

  • سعودی شہری نے عطرگلاب کی خاطر 1000 ریال کی نوکری چھوڑ دی

    سعودی شہری نے عطرگلاب کی خاطر 1000 ریال کی نوکری چھوڑ دی

    ریاض : عطر گلاب کی خاطر ملازمت چھوڑنے والے سعودی شہری راشد القرشی نے بتایا کہ عطر گلاب سے تیار کردہ مصنوعات بیرون ملک سپلائی کرتااورلوگوں کویہ ہنر بھی سکھاتا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق گلاب کے پھولوں ان کےعرق اور ان سے کشید کیے جانے والے عطریات کے شوق نے ایک سعودی شہری کو اس کی ملازمت سےدور اور پسندیدہ مشغلے سے منسلک کردیا، گلاب اور عطر گلاب کے شوق نے راشد القرشی کی شہرت کو چار چاند لگا دیے اور آج اس کے چرچے سمندر پار بھی کیے جا رہے ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ راشد القرشی نے عرق گلاب اور گلاب کے عطر کے لیے ہزاروں ریال کی ملازمت ترک کی تاکہ وہ پورا وقت اپنے پسندیدہ مشغلے کودے سکے، یہ مشغلہ اسے اس کے آباﺅ اجداد سے ورثے میں ملا ہے۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق طائف گورنری کے راشد القرشی نے بتایا کہ اس نے گلاب کے 15 ہزار پھول اکھٹے کیے اور انہیں تانبے کے برتنوں میں ڈال دیا تاکہ ان سے شاہی عطر یعنی گلاب کا عطر کشید کیا جا سکے۔

    ایک سوال کے جواب میں راشد القرشی نے بتایا کہ وہ عطر گلاب سے تیار کردہ مصنوعات بیرون ملک حتیٰ کہ ملائیشیا، انڈونیشیا اور تھائی لینڈ کو بھی سپلائی کرتے ہیں، ان کے تیار کردہ عطریات اور گلاب کی دیگر مصنوعات کی طلب بڑھتی جا رہی ہے۔

    راشد القرشی نے بتایا کہ وہ نہ صرف گلاب سے عرق اور عطر کشید کرتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی یہ فن سکھاتےانہیں مفید مشورے دیتے اور گلاب سے تیار ہونے والی مصنوعات کی تیاری کی مکمل رہ نمائی کرتے ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حج اور عمرہ کے سیزن میں حجاج ومعتمرین حضرات ان کے تیار کردہ عطریات اور دیگر مصنوعات کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔

  • گرل فرینڈ کو قتل کرکے دماغ کھانے والا نوجوان گرفتار

    گرل فرینڈ کو قتل کرکے دماغ کھانے والا نوجوان گرفتار

    ماسکو : روس میں اپنی دوست کو قتل کر کے اس کا دماغ کھانے اور خون پینے والے 21 سالہ قاتل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق روسی پولیس نے خاتون کو قتل کرکے اس کا دماغ کھانے اور خون پینے والے ایک وحشت ناک شخص کو گرفتار کیا ہے، جس نے اپنی دوست کا بھی دماغ کھالیا۔

    روسی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 21 سالہ دمیتری لوچین نامی آدم خور نوجوان کو گرفتار کیا ہے، جس نے شراب کی بوتل سے متعدد بار اپنی گرل فرینڈ کے سر پر وار کیے، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ حیوان صفت ملزم نے 45 سالہ ’اولگا بوڈونوا‘ نامی خاتون کو قتل کرنے کے بعد گوشت کاٹنے والے چھرے سے خاتون کا سر کاٹ کر دماغ نکالا اور اسے فرائی کر کے کھالیا اور ساتھ ساتھ خاتون کا خون بھی گلاس میں‌ ڈال کر پیتا رہا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دمتری لوچین نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ ’میں نے اپنی گرل فرینڈ کو اسی کے فلیٹ میں قتل کیا تھا جب 8 مارچ کو شراب نوشی کرتے ہوئے خواتین کے عالمی دن کا جشن منا رہے تھے۔

    روسی پولیس کے مطابق وحشت ناک حادثے کی عینی شاہد 21 سالہ ایلگزینڈرا دوڈوا نے بتایا کہ مذکورہ ملزم نے خاتون کے سر سے نکلنے والے خون سے فلیٹ کے دروازے پر شیطان کا نشان بنایا اور شیطان کو بھی بلانا چاہتا تھا۔

    عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ملزم نے 5 منٹ تک انتظار کیا جب شیطان نہیں آیا تو اس نے خاتون کا دماغ فرائی کرکے کھالیا اور اس کا خون بھی گلاس میں ڈال کر پی گیا۔

    خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دمتری لوچین نے دماغ کھانے کے بعد متاثرہ خاتون کا پیٹ چاک کرکے کھایا اور کان کاٹ کر ایک خود کھایا اور ایک اپنی بلّی کی پلیٹ میں ڈال دیا۔

    پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے شاعری کے لیے قتل کیا تاکہ اچھے شعر لکھ سکے۔ پولیس کے مطابق لوچین ’پاگلوں کی دنیا اور سیریل کلر‘ نامی ویب سایٹ کا ممبر بھی تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ لوچین نے عدالت سے درخواست کی اس کے کیس کی سماعت بند کمرے میں کی جائے تاہم عدالت نے اس کی درخواست مسترد کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لوچین کو قتل کرنے اور لاش کی بے حرمتی کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیار ہم سے شادی کسی اور سے، محبوبہ عاشق کو اغوا کر کے لےگئی

    پیار ہم سے شادی کسی اور سے، محبوبہ عاشق کو اغوا کر کے لےگئی

    کانپور: بھارتی لڑکی نے دھوکا دینے والے عاشق سے انتقام لینے کے لیے عین شادی کے وقت اُسے اغوا کیا اور اپنے ہمراہ لے گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور کے علاقے بھاوانی پور گاؤں کے ڈسٹرکٹ ہمیر پور میں جمعرات کے روز انوکھا واقعہ پیش آیا کہ جب ایک خاتون نے مسلح افراد کے ہمراہ شادی کی تقریب پر دھاوا بھولا اور دولہا کو اغواء کر کے لے گئی۔

    اغوا کی واردات جمعرات کے روز ہوئی جس کے بعد سے لڑکے کی تلاش جاری ہے مگر پولیس تاحال کوئی سراغ لگانے میں ناکام نظر آرہی ہے، اہل خانہ کے مطابق اشوک یادوو نامی شخص کے لڑکی کے ساتھ تعلقات تھے۔

    پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کیا تو یہ بات سامنے آئی کہ لڑکے اور لڑکی کے درمیان کافی عرصے سے بات چیت کا سلسلہ جاری تھا تاہم منگنی کے بعد یاددو نے لڑکی سے بات چیت بالکل بند کردی تھی۔

    لڑکی کو جیسے ہی اپنے عاشق کی شادی کی اطلاع ملی تو اُس نے مسلح افراد کے ہمراہ شادی کی تقریب پر دھاوا بولا اور لڑکے کو پستول دکھا کر اسٹیج سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئی۔

    تقریب میں موجود عینی شاہدین کے مطابق لڑکی نے دولہا سے شادی کرنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جس پر اُسے کوئی جواب موصول نہیں ہوا، جس کے بعد لڑکی نے  تقریب میں باآواز بلند جملہ کہا کہ ’’پیار ہم سے اور شادی کسی اور سے کروگے؟ یہ ہم بالکل برداشت نہیں کریں گے‘‘۔

    ان جملوں کی ادائیگی کے ساتھ لڑکی نے اپنے عاشق (دولہا) کو گریبان سے پکڑا اور گاڑی میں ڈال کر اپنے ہمراہ لے گئی، پولیس کے مطابق دو روز گزر جانے کے بعد ابھی تک لڑکے کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

  • عاشق ٹیکسی کا کرایہ دینے کی بجائے محبوبہ چھوڑ کربھاگ نکلا

    عاشق ٹیکسی کا کرایہ دینے کی بجائے محبوبہ چھوڑ کربھاگ نکلا

    کراچی : نوسر باز عاشق نے آن لائن ٹیکسی سروس کو بھی نہ بخشا، کرایہ 5 ہزار تک پہنچنے پر لڑکا محبوبہ کو چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیڈیم روڈ کے قریب پولیس نے عاشقوں کے ہاتھوں یرغمال ٹیکسی قبضے میں لے لی۔

    پولیس نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ آج صبح آن لائن ٹیکسی کو کال کر کے بلوایا گیا، ٹیکسی میں نو سرباز سارا دن اپنی گرل فرینڈ کے ہمراہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر گھومتا رہا۔

    اس دوران ٹیکسی کا کرایہ پانچ ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا تو ڈرائیورنے لڑکے سے رقم کا تقاضا کیا جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

    بعد ازاں ڈرائیور نے ون فائیو پر کال کرکے پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا، پولیس کو طلب کرنے پر گاڑی میں موجود لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو چھوڑ کر بھاگ نکلا۔

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹیکسی کو قبضے میں لے لیا، اُس وقت ٹیکسی میں مذکورہ لڑکی بھی موجود تھی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔