Tag: Loving couple

  • بھارت : شادی نہ ہونے پر پریمی جوڑے نے موت کو گلے لگالیا

    بھارت : شادی نہ ہونے پر پریمی جوڑے نے موت کو گلے لگالیا

    نئی دہلی : بھارت میں پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکا اور لڑکی نے خود کشی کرلی، دونوں کی نعشیں کھیت سے ملنے پر گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست تلنگانہ کے نلگنڈہ کے کاتے پلی منڈل کے گُڈی واڑہ گاؤں میں اجتماعی خود کشی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کھیت سے ایک لڑکی اور لڑکے کی نعشیں ملیں ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کی شناخت 26سالہ آر سرینواس اور لڑکی کی شناخت 16سالہ مہیشوری کے نام سے کی گئی ہے جو ایک دوسرے کے پڑوسی بتائے جاتے ہیں، دونوں کے رشتہ دار ان کی شادی کے خلاف تھے۔

    پولیس کے مطابق سرینواس پہلے سے شادی شدہ ہے، گاؤں والوں نے دونوں کی لاشوں کو گاؤں میں واقع کھیت میں پایا، سرینواس کی پہلے ہی موت ہوگئی تھی اور ناگیشوری بے ہوشی کی حالت میں تھی جس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹر نے اس کو بھی مردہ قرار دے دیا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق مرنے والوں کے قریب سے کیڑے مار دوا کی ایک بوتل بھی ملی ہے، سرینواس کی دوستی ناگیشوری سے ہوگئی تھی تاہم ان دونوں کے رشتہ داروں نے اس کی مخالفت شروع کی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

  • بھارت : پریمی جوڑے کے ساتھ گاؤں والوں کا انتہائی اذیت ناک سلوک

    بھارت : پریمی جوڑے کے ساتھ گاؤں والوں کا انتہائی اذیت ناک سلوک

    بہار : بھارت میں گاؤں والوں نے لڑکا اور لڑکی کو سرعام دردناک اذیت کا نشانہ بنادیا، لڑکا اپنی دوست سے ملنے اس کے گاؤں آیا تھا کہ لوگوں نے دونوں کو پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے کٹیہار ضلع میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔

    یہ واقعہ جمعہ کی رات کو اس وقت پیش آیا جب قریبی گاؤں کا ایک لڑکا اس گاؤں میں اپنی دوست سے ملنے گیا تھا، گاؤں والوں نے دونوں کو پکڑ لیا اور اس بے رحمانہ طریقے سے تشدد کیا کہ دیکھنے والے بھی دہل کر رہ گئے۔

    پہلے تو ملزمان نے دونوں کو برہنہ کرکے ان کی ویڈیو بنائی اور پھر انہیں بلیک میل کرکے اجتماعی طور پر لڑکی سے بھی بد سلوکی کی اور پھر اس پر ہی بس نہ کیا بلکہ لڑکے اور لڑکی کے نازک اعضاء کو گرم لوہے سے داغ دیا۔

    اطلاع ملنے پر پولیس نے ان دونوں کو بازیاب کرایا اور لڑکی کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر گاؤں کے متعدد افراد پر مقدمہ درج کرلیا۔

    اس سلسلے میں ڈنڈکھورہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ کتھر کے ایس پی ہری موہن شکلا نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔

    بعدازاں عاشق جوڑے کو کینگارو کورٹ میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو قصوروار قرار دیتے ہوئے ان پر دو لاکھ 25 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔