Tag: Low Cost

  • توانائی بحران: پنجاب کی صنعتوں کے لیے سستی بجلی لانے پر غور

    توانائی بحران: پنجاب کی صنعتوں کے لیے سستی بجلی لانے پر غور

    لاہور: ملک میں مہنگی بجلی کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں ٹیکسٹائل اور ایکسپورٹ کی صنعت کے لیے سستی بجلی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹیکسٹائل اور ایکسپورٹ صنعت کے لیے سستی بجلی پر جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے متعلقہ وزارتوں کو سستے متبادل منصوبے لانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد موجودہ مہنگی بجلی کا بوجھ کم کرنا ہے، 10 روز میں متعلقہ وزارتیں جن میں صنعت، توانائی اور معدنیات شامل ہیں، تجاویز دینے کی پابند ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب میں 30 سال سے سستی بجلی کے لیے کوئی کام نہیں کیا جا سکا، اس دوران مہنگے تھرمل فیول اور کمزور ٹرانسمیشن سسٹم سے بجلی لی جاتی رہی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جلد پنجاب میں شمسی توانائی، ہوا کی توانائی اور کوڑے سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں کا آغاز ہوجائے گا، پرائیویٹ سیکٹر منصوبے شروع کرے گا جبکہ نیپرا اپنے رولز میں ضروری ترمیم کرے گا۔

  • 2 ماہ کے لیے سستے ایئر ٹکٹس کا اعلان

    2 ماہ کے لیے سستے ایئر ٹکٹس کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں 15 جنوری سے 15 مارچ 2023 کے دوران سستے فضائی ٹکٹوں کی پیشکش کا اعلان کردیا گیا۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں قومی فضائی کمپنیوں اور ٹریولنگ ایجنسیوں نے 15 جنوری سے 15 مارچ 2023 کے دوران سستے ٹکٹوں کی پیشکش کی ہے۔

    ان تاریخوں کے دوران بین الاقوامی پروازوں کے ٹکٹ 1100 درہم تک میں دستیاب ہوں گے، ٹکٹس کی بکنگ شروع کردی گئی ہے جبکہ سفر 15 جنوری سے 15 مارچ کے دوران کیا جاسکے گا۔

    ٹریولنگ ایجنسیوں کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ پیشکش معروف سیاحتی مقامات پر تعطیلات گزارنے والوں کے لیے ہے اور سیاحت کی حوصلہ افزائی کے لیے کی جارہی ہے۔

    ٹریولنگ ایجنسیوں کے مطابق ان دنوں فضائی ٹکٹوں کے نرخوں میں کمی معمول کے مطابق ہے، دسمبر 2022 کے دوران ٹکٹ مہنگے تھے، جو لوگ اس پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ جلد بکنگ کروا لیں۔

    فضائی کمپنیاں جن ملکوں اور شہروں کے لیے سستے ٹکٹ جاری کر رہی ہیں ان میں دو سعودی شہر جدہ اور دمام شامل ہیں، مصری دارالحکومت قاہرہ، اردن کا عمان، مالدیپ، آسٹریا اور ماریشس وغیرہ کے لیے بھی سستے ٹکٹ دستیاب ہیں۔

  • کم قیمت آئی فون جلد ہی دستیاب ہوں گے

    کم قیمت آئی فون جلد ہی دستیاب ہوں گے

    امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے صارفین کے لیے کم قیمت والا 5 جی موبائل فون متعارف کروانے پر غور کر رہی ہے۔

    بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل رواں سال مارچ میں اپنے کم قیمت والے 5 جی موبائل فون اور آئی پیڈ متعارف کروائے گی۔

    رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2021 کے بعد ایپل کی پہلی پروڈکٹ متعارف کروائی جائے گی جبکہ اس کی تقریب کرونا وبا کے خطرے کے پیشِ نظر ورچوئل منعقد ہوگی۔

    ایپل کی جانب سے فی الحال ایک کم قیمت والا آئی فون 2020 میں متعارف کروایا گیا تھا جسے آئی فون ایس ای کہا جاتا ہے اور اس کی قیمت تقریباً 400 ڈالرز (یعنی تقریباً 70 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔

    کہا جارہا ہے کہ نیا متعارف کروائے جانے والا کم قمیت کے آئی فون کا ڈیزائن گزشتہ فون سے یکساں ہوسکتا ہے تاہم صارفین کے لیے اس میں تیز پروسیسر، اچھا کیمرا اور 5 جی سپورٹ شامل ہوگی۔

    اس کے علاوہ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق آئی پیڈ ایئر کا اپ ڈیٹ ورژن بھی متعارف کروایا جائے گا، اس ڈیوائس کو آخری بار اکتوبر 2020 میں اپ ڈیٹ کیا گیا تھا اور فی الحال اس کی قیمت 599 ڈالر ہے۔