Tag: Low income people

  • حکومت کا کم آمدنی والے افراد کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

    حکومت کا کم آمدنی والے افراد کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کم آمدنی والے افراد کیلئے جلد ہی ایک ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، جس کے تحت بنیادی ضرورت کی اشیاء سستے داموں فراہم کی جائیں گی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث غریب عوام کی مشکلات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

    ان مشکلات کے ازالے کیلئے حکومت پاکستان نے مہنگائی میں پسے ہوئے عوام کو سہارا دینے کیلئے ریلیف پیکج تیار کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف عنقریب کم آمدنی والے افراد کیلئے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے جس کے تحت انہیں یوٹیلٹی اسٹورز سے سستے داموں اشیائے خوردو نوش میسر ہوں گی۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کم آمدن والے خاندان کو ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی جائیگی، 50ہزار سے کم آمدن والے گھرانوں کیلئے خصوصی پیکج تیار کیا گیا ہے۔

    کم آمدن والے گھرانوں کیلئے وزارت خزانہ اور وزارت صنعت وپیداوار نے ایک پیکج تیار کیا ہے، اس سلسلے میں ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کرنے کیلئے وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

    اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت5 بنیادیاشیاء کے نرخوں کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت غریب افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف راہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، موجودہ حکومت مہنگائی کے باعث غریب افراد کےمسائل سے پوری طرح آگاہ ہے۔

  • کم آمدنی والے افراد کیلیے گھروں کا حصول ممکن بنائیں گے، وزیراعظم عمران خان

    کم آمدنی والے افراد کیلیے گھروں کا حصول ممکن بنائیں گے، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ذاتی گھروں کا حصول ممکن بنائیں گے، اس سلسلے میں بینکوں کو عوامی قرضہ جات کی فراہمی کیلئے مراعات دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت 50لاکھ گھروں کی تعمیر کے پراجیکٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کا جائزہ لیا گیا اور ہاؤسنگ پروگرام کے لئے کمرشل بینکوں کی جانب سے فنانسنگ پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیر خزانہ اسد عمر، پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان، معاون خصوصی نعیم الحق، معاون خصوصی افتخار درانی، گورنر اسٹیٹ بنک طارق باجوہ و دیگر موجود تھے۔

    اجلاس میں وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے ہاؤسنگ فنانسنگ کے لئے بینکوں کو مراعات دینے کا فیصلہ کیا گیا، حکومت کے اس قدام سے کم آمدنی والے افراد کو بینکوں کی جانب سے آسان قرضوں کی سہولت مل سکے گی۔

    فیصلہ کے مطابق کم آمدنی والے افراد نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام سے استفادہ کر سکیں گے، وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو مراعات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ذاتی گھروں کا حصول ممکن بنائیں گے، ذاتی گھر کے خواب کو ممکن بنانے کیلئے درخواست گزاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ50لاکھ گھروں کی تعمیر کے پراجیکٹ سے معیشت کا پہیہ بھی چلے گا اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے، وزیراعظم نے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی قوانین کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی بھی ہدایت کی۔