Tag: lower deer

  • خیبر پختونخواہ میں تعلیم کے حصول سرگرداں سماعت سے محروم طالبہ

    خیبر پختونخواہ میں تعلیم کے حصول سرگرداں سماعت سے محروم طالبہ

    دیر: خیبرپختونخواہ کے علاقے لوئردیر سے تعلق رکھنے والی سماعت سے محروم طالبہ تعلیم کے حصول کے لئے سرگرداں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لوئردیرکے علاقے تیمر گرہ سے تعلق رکھنے والی ساتویں جماعت کی طالبہ سونیا خان اوراس کا بھائی حسن خان قوت سماعت اور گویائی سے محروم ہیں۔

    سونیا خان

    دونوں بہن بھائیوں کا مطالبہ ہے کہ ان کے علاقے میں ان کے لئے اور ان جیسے دیگر خصوصی بچوں کے لئے خصوصی اسکول قائم کیا جائے۔

    اس سلسلے میں دونوں بہن بھائیوں نے اپنے والد اور سماجی رہنما آمنہ درانی کے ہمراہ صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفئیر ڈاکٹرتاج مہر سے بھی ملاقات کی اورانہیں خصوصی بچوں سے۔

    صوبائی وزیرڈاکٹرتاج مہر نے دونوں بہن بھائیوں کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ سونیا خان اور حسن خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خصوصی بچوں کے حقوق کے لئے مہم چلاتے ہیں۔

  • ٹیچرگاڑی سمیت اسکول میں جا گھسا،تین بچے جاں بحق

    ٹیچرگاڑی سمیت اسکول میں جا گھسا،تین بچے جاں بحق

    لوئردیر: سرکاری اسکول میں قومی ترانے کے دوران بے قابو گاڑی آگھسی جس کے سبب حب الوطنی کی صدائیں لگاتے تین بچے دم توڑ گئے جبکہ پانچ بچے زخمی ہوگئے۔

    لوئردیرکےعلاقے معیارمیں ہائرسکینڈری اسکول میں اسمبلی ہورہی تھی کہ اسکول ٹیچرتیزرفتاری سےگاڑی بھگاتااسمبلی میں جا گھسا، گاڑی کی زد میں آکر آٹھ بچے زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو تیمرہ گرہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لا کر تین بچے دم توڑ گئے۔ اسکول ٹیچرکوسیکیورٹی فورسز نے حراست میں لےلیا۔ اسکول ذرائع کے مطابق ٹیچر کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

  • قومی وطن پارٹی کےرہنمابخت بیدار کےحجرے پرفائرنگ، چھ افرادجاں بحق

    قومی وطن پارٹی کےرہنمابخت بیدار کےحجرے پرفائرنگ، چھ افرادجاں بحق

    لوئردیرمیں قومی وطن پارٹی کےرہنمابخت بیدار کےحجرے پر فائرنگ سےچھ افرادجاں بحق ہوگئے۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے حملے کی مذمت کی ہے۔

    پیراور منگل کی درمیانی شب لوئردیرکےعلاقے چکدرہ اسبند میں دہشت گردوں نےقومی وطن پارٹی کے رہنما، سابق صوبائی وزیر بخت بیدارکےحجرے پر حملہ کردیا۔

    حملہ آوروں نے اندھادھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے جس سےچھ افراد موقع پردم توڑگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بخت بیدارکے بھائی سابق ناظم اسحاق،دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔ بخت بیدارآج کل عمرے پرہیں۔