Tag: lower dir

  • عیدالاضحیٰ کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    عیدالاضحیٰ کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    لویر دیر : سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر کی جانے والی دہشت گردی کی بڑی واردات کو ناکام بنادیا۔

    پولیس، سی ٹی ڈی اور بی ڈی ایس نے ملاکنڈ بارڈر پر کامیاب مشترکہ سرچ آپریشن کیا اس دوران ملزمان کے قبضے سے5خودکش جیکٹ،19ریموٹ کنڑول و دستی بم اور 3ایس ایم جی برآمد کرلی گئیں۔

    اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز نے 30ہائی ایکپلوسیو بارود،5واکی ٹاکی،16ایس ایم جی میگزین اور سینکڑوں کارتوس قبضے میں لے لیں۔

    دہشت گردوں کیخلاف کی جانے والی کارروائی کے دوران دوائیں، کپڑے، بیگز، چارجر، موبائل فونز،خوراک سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    ڈی پی اوضیاء الدین نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ دہشت گرد عیدالاضحیٰ کے موقع پر دہشت گردی بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جسے ناکام بنادیا گیا، دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے ضلع میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

    وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روک دیا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پبلک آفس ہولڈرز پر الیکشن مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہے، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لوئر دیر نے وزیراعظم کو مراسلہ جاری کردیا ہے جس میں وزیراعظم کو جلسہ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

    مراسلے کے مطابق وزیر اعظم 11 مارچ کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے جارہے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن لوئر دیر میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کرچکا ہے۔

    مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے باعث جلسے میں شرکت کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔

    ادھر اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن قانون کے تابع ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق آرڈیننس سے متصادم ہے۔

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ آرڈیننس قانون ہوتا ہے اور الیکشن کمیشن بھی خلاف ورزی نہیں کرسکتا، الیکشن کمیشن کو قانون پر اعتراض ہےتوعدالت سےرجوع کرے۔

    گذشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما فیصل جا وید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا تھا کہ منڈی بہاؤالدین اور میلسی کے کامیاب عوامی جلسوں کے بعد اب وزیراعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کے تحت جمعہ لوئر دیر خیبرپختونخوا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

  • خاتون سے زیادتی کے الزام میں سینئرسول جج  گرفتار

    خاتون سے زیادتی کے الزام میں سینئرسول جج گرفتار

    لوئردیر: خیبر پختونخوا میں پولیس نے خاتون سے زیادتی کے الزام میں سینئرسول جج کو گرفتار کرلیا ، رجسٹرار پشاورہائیکورٹ نےسینئرسول جج کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں ایک سینئرسول جج جوڈیشل کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے بتایا کہ چترال کی رہائشی خاتون نے سینئرجج پر زیادتی کاالزام عائدکیا، جس کے بعد پولیس نے سول جج کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور خاتون کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش مبینہ زیادتی کی شکار خاتون کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں کی جائے گی۔

    دوسری جانب دیرمیں خاتون سے زیادتی کےالزام میں گرفتار سینئرسول جج کو معطل کردیا گیا ، رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ نے زیادتی کے الزام میں ملوث جج کو معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں۔

  • پیپر کے لیے نکلنے والی نہم کلاس کی طالبہ سیلابی ریلے میں بہہ گئی

    پیپر کے لیے نکلنے والی نہم کلاس کی طالبہ سیلابی ریلے میں بہہ گئی

    لوئر دیر: خیبر پختون خوا میں کلاس نہم کی طالبہ سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع لوئر دیر میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، پرچہ دینے کے لیے نکلنے والی نہم کلاس کی طالبہ سیلابی ریلے کا شکار ہو گئیں۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ مریم بی بی پیپر دینے جا رہی تھیں کہ سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئیں، طالبہ کی لاش زیمدارہ کے قریب برساتی نالے سے ملی۔

    پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کی شکار 16 سالہ طالبہ کا تعلق چمیاری بلوخان سے ہے، ایک ماہ میں 12 افراد دریائے پنجکوڑہ اور برساتی نالوں میں بہہ کر جاں بحق ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز مردان میں جلالہ برساتی نالے میں ضعیف العمر شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے، ڈوبنے والے 75 سالہ گل محمد کا تعلق مہاجر کیمپ جلالہ سے تھا، ریسکو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے سرچ آپریشن بھی کیا۔

    جمعرات کو لوئر دیر کے علاقے خونی ڈھنڈ اوچ کے برساتی نالے میں 2 بچے شایان اور زوہیب ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

  • ملک کی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا، بلاول بھٹو زرداری

    ملک کی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا، بلاول بھٹو زرداری

    لوئردیر : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے، مہنگائی سے ملک کا ہر طبقہ پریشان ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوئردیر پیپلز پارٹی کے تحت جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران انصاف کی بات کرتے تھے مگر آج انتقام کی سیاست کررہے ہیں،  ۔

    کسی کے دل میں زندہ رہنا کوئی آسان بات نہیں ہے کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ عوام کے دلوں میں وہی زندہ رہ سکتا ہے جس نے اسے اپنا مانا ہو، عوام کی حقوق چھیننے والوں کا نام لینے والا آج کوئی نہیں، آج ہمارا مقابلہ جمہوریت کے لبادے میں چھپی ہوئی آمریت سے ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے کسان، تنخواہ دار ہو یا محنت کش طبقہ سب پریشان ہیں، بجلی،گیس، دالیں،ڈالر پیٹرول، دودھ ،دوائیں ،علاج مہنگا کردیا گیا، جینا اور مرنا بھی مہنگا کردیا، بس خون سستا کردیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی وجہ سے صوبے دیوالیہ ہورہے ہیں، پنجاب، سندھ اور کے پی کو ان کے حصے سے کم پیسہ دیا جارہا ہے، خیبر پختونخواکو 40ارب روپے کم مل رہے ہیں، اگر40ارب روپے مل جاتے تو ہم کیا کچھ کرسکتے تھے ؟ باجوڑ دیر میں کتنے نئے اسپتال اور اسکولز بھی بنا سکتے تھے،40ارب روپے سے قبائلی نوجوانوں کوروزگار بھی دے سکتے تھے۔

    یہ آپ کے ٹیکس کا پیسہ ہے جو آپ کی خدمت پر خرچ ہونا چاہیے، اسلام آباد میں بیٹھے حکمرانوں  کو آپ کے پیسے کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے، ملکی تاریخ میں کبھی اتنا کم ٹیکس اکٹھا نہیں ہوا جتنا اس دورحکومت میں ہوا، عوام پر بوجھ اور اس کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکمران 18ویں ترمیم ختم اور این ایف سی ایوارڈ کو کم کرکے صوبوں کے حقوق اور ان کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنا چاہتے ہیں،1973کے آئین میں کارکنوں کا خون شامل ہے اس پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، میرے خاندان یا پوری پارٹی کو جیل بھیج دیں،18ویں ترمیم پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی پی پی حکومت آئی تو لوگوں کو زمینوں کامالک بنایا،روزگاردیا گیا، پی پی نے ملک کو آئین دیا ،ایٹمی طاقت بنایا اورلوگوں کو حقوق دیئے، جو بھی قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کام نظر آئے گا، پیپلزپارٹی کا کارنامہ ہوگا۔

    مہمند میں گلاس فیکٹری، باڑہ میں گھی پلانٹ بھٹو کا بنایا ہوا ہے، وزیرستان میں ماچس فیکٹری ،وانا میں گرڈ اسٹیشن پی پی کا دیا ہوا ہے، باجوڑ میں پہلا اسپتال اور کالج بھٹو نے بنایا تھا، پارا چنار میں ایئرپورٹ اور ویمن کالج بینظیر بھٹو نے بنایا تھا۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے 2008میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف پارلیمان کو متحد کیا، پی پی نے ایف سی آر جیسے ظالمانہ قانون میں ترمیم کرکے اپیل کا حق دیا، سیاسی پارٹی ایکٹ میں ترمیم کرکے قبائلی علاقوں میں انتخابی مہم کا حق دیا۔

    پی پی دورمیں تنخواہوں اور پنشن میں 150فیصد اضافہ کیا گیا۔18ویں ترمیم کرکے این ایف سی ایوارڈ سے صوبوں کو مالی وسائل دیئے، وعدہ کرتا ہوں میں شہیدوں کا وارث اس عظیم مشن کو جاری رکھوں گا۔

    بلاول بھٹو نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے راستے میں جتنی بڑی مشکلات کھڑی کی جائیں مجھے صرف آپ کاساتھ چاہیے، آپ ہی میری ہمت اور میرا سرمایہ ہو، ہم مل کر اسے قائد کا پاکستان بنائیں گے اور پاکستان کی ظالموں سے جان چھڑائیں گے۔

  • پیپلز پارٹی کا کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بننے کا اعلان

    پیپلز پارٹی کا کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بننے کا اعلان

    لوئر دیر: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کسی حکومت مخالف تحریک کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی کے سینئر رہنما خیبر پختونخوا کے علاقے تیمر گرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’پیپلز پارٹی حکومت مخالف کسی تحریک کا حصہ نہیں بنے گی۔‘

    [bs-quote quote=”بھارت خطے میں تسلط کے لیے امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے: قمر زمان کائرہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر کہا کہ بھارت خطے میں تسلط کے لیے امن تباہ کرنے پرتلا ہوا ہے، لیکن وہ خبردار رہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر اپوزیشن کو توڑنے کا الزام غلط ہے، ہم اپنی پالیسی کے مطابق اپوزیشن کریں گے، پی پی جلاؤ گھیراؤ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔

    رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ حکومت کو کام کر نے کا پورا موقع ملنا چا ہیے، اچھے کاموں کی تعریف کی جائے گی اور عوام دشمن پالیسیوں کی مخالفت کریں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:   خیبر پختونخوا کا گورنر ہاؤس بھی عوام کے لیے کھولا جائے، وزیرِ اعظم


    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی حکومت کے ابتدائی 100 دن اس کی سمت کا تعین کرتے ہیں، ہم حکومت کو کام کرنے کا پورا موقع دیں گے۔

    انھوں نے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو باعثِ تشویش قرار دیا، خیال رہے کہ حکومت نے ملک کو چلانے کے لیے درکار اخراجات کے حصول کے لیے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا، تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ اضافے کا بوجھ غریب عوام پر نہیں ڈالا گیا۔

  • لوئردیر: گاڑی کھائی میں گرنے سے4افراد جاں بحق

    لوئردیر: گاڑی کھائی میں گرنے سے4افراد جاں بحق

    لوئردیر: خیبرپختونخوا کےضلع لوئردیر میں مسافرپک اپ گہری کھائی میں گرگئی جس کےنتیجےمیں دوبچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 14افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق لوئردیرمیں گاڑی تیز رفتاری کےباعث بے قابو ہو کرگہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ14افراد زخمی ہوئے۔

    امدادی ٹیموں اور مقامی افراد نے زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

    پولیس کےمطابق حادثہ کی شکار مسافر پک اپ اسبنڑ سے گل آباد جارہی تھی کہ راستہ میں تیز رفتاری کے دوران موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری۔


    آزاد کشمیر:مسافربس کھائی میں گرنے سے8افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ گزشتی روز آزادکشمیر کے ضلع حویلی میں مسافروین کھائی میں گرنے سے7خواتین سمیت 8افراد جان کی بازی ہارگئےتھےجبکہ 4خواتین شدید زخمی ہوگئی تھیں۔

    پولیس حکام کےمطابق متاثرہ وین حالان گاؤں میں ایک شادی کی تقریب سے واپس کہوٹہ آرہی تھی کہ حادثہ پیش آیا۔


    آزاد کشمیر میں مسافربس کھائی میں جاگری‘5افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں سال جنوری میں  آزاد کشمیر میں ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لوئردیر: سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 22کلوآئی ڈی بم برآمد

    لوئردیر: سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 22کلوآئی ڈی بم برآمد

    لوئردیر: سیکیورٹی فورسز نے کارروائی میں بائیس کلوآئی ڈی بم برآمد کرلیا۔

    لوئردیرکے علاقے جندول میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک بڑامنصوبہ ناکام بنادیا، کارروائی میں بائیس کلوآئی ڈی بم برآمد ہوا۔

    بم کے پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی کاخدشہ تھا تاہم سیکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائی نے یہ کوشش ناکام بنادی۔