Tag: lower orakzai agency

  • لوئراورکزئی میں دھماکہ چار افراد جاں بحق آٹھ زخمی

    لوئراورکزئی میں دھماکہ چار افراد جاں بحق آٹھ زخمی

    ہنگو: لوئر اورکزئی میں دھماکہ چار افراد جاں بحق آٹھ زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے لوئر اورکزئی میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چار افراد نے موقع پر دم توڑ دیا۔

    جبکہ آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے، بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا ، واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔،

  • خیبرون آپریشن: چھ اہلکار شہید، 20 شدت پسند ہلاک

    خیبرون آپریشن: چھ اہلکار شہید، 20 شدت پسند ہلاک

    ہنگو: لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقے شیریں درہ میں فورسزاورشدت پسندوں کے مابین جھڑپ میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید اور3زخمی ہو گئے ہیں جبکہ فورسز کی جوابی کاروائی میں 20 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لوئراورکزئی ایجنسی کے علاقے شیریں درہ میں خیبر ایجنسی اور لوئر اورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقے پرواقع زاوان چیک پوسٹ پرشدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کیا۔

    چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ کے نتیجے میں 6اورکزئی سکاؤٹ کےجوان شہید جبکہ3زخمی ہو گئے، حملے کے فوری بعد فورسز نے جوابی کاروائی شروع کی جس میں 20 شدت پسند حلاک ہوگئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دن بھی خیبر ایجنسی کے طرف سے شدت پسندوں نے چیک پوسٹ پرفائرنگ کی تھی جس میں ایک اہلکارشہید ہواتھا۔

    خیبر ایجنسی میں خیبر ون فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد شدت پسندوں نے لوئراورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز پرحملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔