Tag: LPG cylinder price

  • ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بڑی کمی

    ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بڑی کمی

    نئی دہلی: بھارت میں عام انتخابات سے قبل مرکزی حکومت کی جانب سے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھارتی وزیراعظم نے اس فیصلہ کی اطلاع دی۔

    نریندر مودی کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ اس اقدام سے خواتین کی زندگی نہ صرف آسان ہوگی بلکہ کروڑوں خاندانوں کا مالی بوجھ بھی کم ہوگا۔

    بھارتی وزیر اعظم مودی کا کہنا تھا کہ یوم خواتین کے موقع پرہم نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کی رعایت دینے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی شہری اب صرف 50 روپے میں ایک سے دوسرے شہر جانے والی ٹرین سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

    رپورٹس کے مطابق اس ریپڈیکس نامی ٹرین کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ اس میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے جدید سہولیات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔

    مذکورہ ٹرین دہلی سے میرٹھ کے درمیان چلے گی، یہ دوران سفر مسافروں کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ اس ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 180 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    ریپڈیکس ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 روپے جب کہ اس کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ٹرین کی ہر سیٹ پر موبائل اور لیپ ٹاپ چارجنگ ساکٹ بھی موجود ہے۔

    اس کے علاوہ مفت وائی فائی کی سہولت بھی ٹرین میں دستیاب ہے۔ ہرکوچ میں چھ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ریپڈ ٹرین کے دہلی اور میرٹھ کے درمیان پانچ اسٹیشن ہونگے۔

    دو شہروں کو ملانے والی بھارت کی پہلی زیر آب ریل سروس

    فی الحال یہ ٹرینیں 82 کلو میٹر طویل دہلی، میرٹھ، غازی آباد کوریڈور پر دوہائی سے صاحب آباد کے درمیان 17 کلو میٹر کے حصے پر چلیں گی۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    کراچی : ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر خود ساختہ اضافہ کردیا گیا، 10 روپے اضافے سے فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 70ڈالر فی میٹرک ٹن اضافہ کے بعد مارکیٹنگ کمپنیوں نے بھی ایل پی جی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کردیا۔

    مذکورہ اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں120 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو قیمت 201 روپے سے بڑھ کر210روپے پر پہنچ گئی۔ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2495روپے ہے کمرشل سلنڈر 9580روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    اس حوالے سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ دو کمپنیوں کے درمیان تنازع کے باعث ایل پی جی کا جہاز بندرگاہ سے واپس روانہ ہوگیا۔

    انہوں نے بتایا کہ کنڑ پساکھی فیلڈ بند ہونے سے 255 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہے، ایل پی جی کی مسلسل فراہمی نہ ہونے سے ڈیمانڈ اور قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی جہاز بغیر ایل پی جی ڈسچارج پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا، 22جون 2023 کو الماہہ نامی جہاز1888.078میٹرک ٹن ایل پی جی لے کر پاکستان پہنچا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی جہاز الماہہ ایک ماہ 22دن بعد گیس سپلائی دیئے بغیر واپس روانہ ہوا، جہاز کے کھڑے رہنے کی وجہ سے ساڑھے سات ہزار ڈالر یومیہ ڈیمرج کی مد میں ادا کیے گئے۔ مذکورہ جہاز ہفتے کی صبح 4 بجکر 15 منٹ پر 1 لاکھ جرمانہ ادا کرکے واپس گیا۔

  • 4 دن میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ

    4 دن میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ

    کراچی :اوجی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی قیمت میں6.09 روپے فی کلو کا مزید اضافہ کردیا ، چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن نے 30جون کوملک گیرہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے 4 دن میں ایل پی جی کی قیمت میں تیسری مرتبہ اضافہ کردیا ، اس بار ایل پی جی کی قیمت میں6.09روپےفی کلو ، گھریلو سلینڈر 93۔71 فی کلو اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 276.75روپے اضافہ کیا گیا۔

    گلگت بلتستان میں ایل پی جی 170روپےفی کلو ، 2000روپےمیں گھریلوسلنڈراور 7720روپےمیں کمرشل سلنڈرفروخت ہو گا

    چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن عرفان کھوکر نے کہا ہے کہ 30جون سے ایل پی جی کی قیمت میں10سے 15روپےفی کلومزیداضافہ ہوگا، 30جون کوملک گیرہڑتال کریں گے اور ملک بھرمیں ایل پی جی کی سپلائی بندکردی جائے گی۔