Tag: LPG price

  • ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    پاکستان میں موجودہ سرحدی صورتحال کے بعد اب گیس مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلوں سیلنڈر 120 اور کمرشل سلینڈر 450 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

    رواں ماہ جنوری میں ایل پی جی کے لیے سرکاری قیمت 256 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن ایل پی جی 256 روپے کے بجائے 320 سے لے کر 330 روپے فی کلو میں فروخت کر رہا ہے۔

    اس حوالے سے ایل پی جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ سارے لوگ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ مہنگی ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں لیکن ایل پی جی مافیا اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔

    ڈیلرز نے مزید کہا ہے کہ 300 روپے سے لے کر 310 میں ایل پی جی خرید کر کیسے 280 یا 290روپے میں فروخت کریں؟

     

  • ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد: اوگرا نے اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے مہینے کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے 51 پیسے فی کلو گرام کمی کا اعلان کیا ہے۔

    اوگرا نے اگست کے لیے نئی قیمت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 51 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 217 روپے 92 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی۔

    پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان

    ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 29 روپے 56 پیسے سستا ہو گیا ہے، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2571 روپے 41 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ جولائی میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2600 روپے 97 پیسے کا تھا۔

  • پہلی بار گرمیوں میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ گئی

    پہلی بار گرمیوں میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ گئی

    کراچی : ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 18 روپے83 پیسے فی کلو کااضافہ کردیا گیا ، جس کے بعد پہلی بار گرمیوں میں ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوگرا نے جولائی کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ، نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ایل پی جی کی قیمت میں 19روپے فی کلواضافہ کیا گیا ہے۔

    اوگرا نے 244ر وپے فی گھریلو سلنڈر اور 863روپے فی کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافے کے بعد ماہ جولائی 2021کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دی، جس کے مطابق سرکاری پیداواری قیمت میں 16101روپے میٹرک ٹن اضافہ ہوا۔ اب ایل پی جی141روپے فی کلو کی جگہ160روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1677روپے کی جگہ1872روپے اور کمرشل سلنڈر6415 روپے کی جگہ7166روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گا۔

    پہلی بار گرمیوں میں ایل پی جی کی۔ قیمت تاریخ کی بلند سطح تک پہنچ گئی، جام شورو جوائنٹ وینچر گزشتہ ایک سال سے بند ہے اور پاکستان کی لوکل پیداوار 550میٹرک ٹن ہے۔

    چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جام شورو جوائنٹ وینچر بند ہونے سے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا، جام شورو جوائنٹ وینچر فوری چلایا جائے، ہمیں 60 فیصد درآمد کی اشد ضرورت ہے۔ حکومت کو 31جولائی 2021تک مہلت دی ہے ورنہ ہڑتال ہماری مجبوری ہو گی۔ .

    انھوں نے مزید کہا کہ اگر ایل پی جی کو ٹیکس فوری نہ کیا گیا تو قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ ہو گا اور ایل پی جی نایاب ہو جائے گی اور مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کو ایل این جی کی طرح ٹیکس فری کیا جائے تاکہ عوام کو ریلف مل سکے۔

    ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز سے گزارش ہے کہ اوگرا کی مقررکردہ قیمت پر گیس فروخت کریں۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے گھریلو اور کمرشل ایل پی جی کی قیمت میں 9.66 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1530.34 روپے مقرر کردی گئی ہے جبکہ کمرشل صارفین کے لئے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 114.05 روپےاضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ چوبیس اکتوبر کو بھی  بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 60 ڈالر فی ٹن اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 60 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    عرفان کھوکھر کے مطابق قیمت کے اضافے کے بعد ایل پی جی 130 روپے فی کلو پہنچ گئی ہے، گھریلو سلنڈر 120، کمرشل سلنڈر 455 روپے مہنگا ہوگیا۔

    ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ سردیوں میں قدرتی گیس کم پریشر اور کم مقدار کی وجہ سے غریب عوام کو میسر نہ ہوگی اور لوگوں کیلئے ایل پی جی کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ نہ ہوگا۔

  • پیٹرول کے بعد عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا

    پیٹرول کے بعد عوام پر ایک اور بم گرادیا گیا

    اسلام آباد : اوگرا نے ایل پی جی قیمتوں میں ہفتہ میں دوسری بار اضافہ کردیا ، جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت ایک سو پانچ روپے کلو ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول کے بعد عوام پر ایل پی جی بم بھی گرادیا،ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 5 روپے اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد ایل پی جی کی قیمت ایک سو پانچ روپے کلو ہوگئی۔

    گھریلو سلنڈر کی قیمت میں پچاس روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں دو سو روپے بڑھائی گئی، ایل پی جی کی قیمت بڑھانے میں سرکاری ایل پی جی مار کیٹنگ کمپنیاں PSO-SSGC-FON GAS /PARCO بازی لی گئی ۔

    اوگرہ کی جانب سے جون 2020 کیلئے مقرر کردہ ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایس ایس جی سی حکومت کو بدنام کرنے میں کامیاب ہو گئی ، حکومت ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نو ٹس لے ورنہ حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسویسی ایشن نے وفاقی حکومت سے گیس کی تقسیم کار کمپنی سوئی سدرن گیس کمپنی کے بورڈ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    ایس ایس جی سی کی جانب سے جامشورو جوائنٹ وینچر جے جے وی ایل کے ساتھ ایل پی جی گیس پروسیسنگ کا معاہدہ ختم ہوگیا ہے ، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ معاہدہ ختم ہونے سے قومی خزانے کو سالانہ 4 ارب کے قریب نقصان برداشت کرنا پڑے گا اور صارفین مہنگی گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔

    دوسری جانب ایل پی جی کی قیمتوں کےحوالے سے اوگرا کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ ایل پی جی قیمتیں اوگرا کےاعلان کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیں، بعض عناصر جان بوجھ کر غلط اطلاعات پھیلا رہے ہیں، اوگراکی طے قیمتوں سےزیادہ کی فروخت پر کارروائی ہوگی۔

    عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ اوگرا اور ضلع انتظامیہ صورت حال پر فوری ایکشن لیں گے ، اوگرا اور ضلع انتظامیہ صورتحال پر فوری ایکشن لیں گے ، گھریلو سلنڈر کی قیمت 1298.31 روپے مقرر کی گئی تھی ، اوگرا نے جون کیلئے 110 روپے فی کلو گرام مقرر کی تھی۔

  • اوگرا کا ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    اوگرا کا ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے رواں ماہ جون کے لیے ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت میں 2 روپے 9 پیسے کمی کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 24 روپے 59 پیسے سستا ہوگیا، 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1298 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ مئی میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1322 روپے 90 پیسے مقرر تھی، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 112 روپے 11 پیسے کم ہوکر 110 روپے 2 پیسے پر آگئی۔

    مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

    وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 5پیسےاضافےکےساتھ80روپے 15 پیسے تک پہنچ گئی جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت گیارہ روپے 88 پیسے کمی کے بعد 35روپے 56 پیسے ہوگئی۔

    اسی طرح لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کم ہو کر 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ

    کراچی: ایل پی جی کی قیمت میں صرف 10 دن میں تیسری بار اضافہ کرتے ہوئے فی کلو قیمت 5 روپے بڑھا دی گئی۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ 10 دنوں کے دوران ایل پی جی کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ کر دیا گیا ہے، سردیوں کی آمد سے پہلے ہی پاکستان کے غریب عوام کو لوٹنے کے لیے لوکل کوٹا ہولڈر مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کی اجازت کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ کیا ہے جب کہ گھریلو سلنڈر کی قمیت 50 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 200 روپے بڑھا دی ہے۔

    عرفان کھوکھر نے حکومت سے مطالبات کرتے ہوئے کہا کہ تافتان بارڈر پر ایل پی جی لیبارٹری لگنے تک امپورٹ پر پابندی عائد کی جائے تا کہ کینسر کا موجب بننے والی گیس بند ہو سکے، تمام سی این جی اسٹیشنز پر ایل پی جی ڈسپنسر لگانے کی اجازت دی جائے، 4 اور 6 کلو کے گھریلو استمعال کے چھوٹے سلینڈر فوری طور پر مارکیٹ میں لائے جائیں۔

    دریں اثنا قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے وزارت پٹرولیم نے عرفان کھوکھر سمیت تمام ایل پی جی پروڈیوسرز اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدے داران کو منگل کو اسلام آباد میں طلب کر لیاہے۔

  • پندرہ دن میں ایل پی جی کی قیمت میں 100روپے فی کلوکا اضافہ

    پندرہ دن میں ایل پی جی کی قیمت میں 100روپے فی کلوکا اضافہ

    کراچی: ایل پی جی کمپنیوں کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی۔رواں ماہ قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ ایل پی جی پندرہ دن میں سو روپےفی کلو مہنگی کردی گئی۔

    ملک بھرمیں جاری گیس بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رواں ماہ ایل پی جی کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا ہے،ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھرکے مطابق ایل پی جی کمپنیاں یومیہ 5کروڑ روپےناجائز منافع کمارہی ہیں جبکہ اُنہیں ریگولیٹ کرنےوالی اُوگراکریک ڈائون کے زبانی دعووں کےساتھ مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    ایل پی جی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 20 سے 50 روپے فی کلو کا من مانا اضافہ کردیا گیا ہے،دو ہفتوں میں ایل پی جی 100روپےفی کلومہنگی کی جاچکی ہے، اُوگرا نےایل پی جی کی قیمت95روپےفی کلو مقررکررکھی ہےتاہم بڑےشہروں میں ایل پی جی 140تا170روپےفی کلو فروخت کی جارہی ہےجبکہ سرد ترین علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت دو سو روپےفی کلو سےتجاوزکرگئی ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں زبردست اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں زبردست اضافہ

    کراچی: مارکیٹنگ کمپنوں کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بیس روپے کا اضافہ کردیاہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر ڈھائی سو جبکہ کمرشل سلنڈر ایک ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔

    مائع پیٹرولیم گیس کے نرخ بیس روپے فی کلو گرام اضافے کےبعد گھریلو استعمال کا سلنڈر کی قیمت اٹھاروہ سو ستر روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    ایل پی جی ڈسٹربیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق بین الاقو امی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت پانچ سو تریسٹھ ڈالرفی ٹن ہے جبکہ مقامی قیمت، ہزار روپے فی ٹن ہے۔

     عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا کے قانون اور ایل پی جی پالیسی کے مطابق گیس کی قیمت پچانوئے روپے فی کلو ہونی چاہئے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کمی

    ایل پی جی کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کمی

    کراچی: ایل پی جی کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد لاہور میں ایل پی جی کی قیمت ایک سو بیس روپے فی کلو ہوگئی ہے ۔

    ایل پی جی کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کمی کے بعد گھریلو سلنڈر میں تین سو اور کمرشل سلنڈر پر بارہ سو روپے کمی ہوگی، ایل پی جی ایسوسی ایشن نے دھمکی دی تھی کہ اگر قمیتوں میں کمی نہ گئی تو وہ ہڑتال کرینگے ، ایل پی جی کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کی کمی کے بعد ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا،  چیئرمین اوگرا نے متعدد کمپنیوں کو قمیتوں میں بے جا اضافہ کرنے پر جرمانہ بھی کیا اور آئندہ قمیتوں میں آضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی بھی ایل پی جی ایسوسی ایشن کو کرائی گئی ہے۔