Tag: LPG Price Increase

  • ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 60 ڈالر فی ٹن اضافے کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 60 ڈالر فی ٹن اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    عرفان کھوکھر کے مطابق قیمت کے اضافے کے بعد ایل پی جی 130 روپے فی کلو پہنچ گئی ہے، گھریلو سلنڈر 120، کمرشل سلنڈر 455 روپے مہنگا ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ سردیوں میں قدرتی گیس کم پریشر اور کم مقدار کی وجہ سے غریب عوام کو میسر نہ ہوگی اور لوگوں کیلئے ایل پی جی کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ نہ ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں قدرتی گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے، آئندہ دنوں میں قدرتی گیس صبح، دوپہر اور شام میں صرف 2/3گھنٹوں کیلئے میسر ہو گی۔

    عرفان کھوکھر کے مطابق ملک میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر 2900 آر ایل این جی ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس کے ساتھ ایم ایم سی ایف ڈی 800 گیس کی ضرورت ہے۔

    چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ سردیوں میں ایک لاکھ ٹن ایل پی جی امپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، ایل پی جی پر عائد تمام ٹیکس ختم کیے جائیں۔

  • یکم ستمبر سے ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے  50 پیسے اضافے کا فیصلہ

    یکم ستمبر سے ایل پی جی کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے اضافے کا فیصلہ

    کراچی: یکم ستمبر سے ایل پی جی قیمت میں دو روپے پچاس پیسے اضافہ ہو جائے گا، ای وی ٹی ایل ٹرمینل نے بھی پورٹ اسٹوریج کے چارجز میں بھی سات ڈالر کا اضافہ کر دیا ہے۔

    پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی ٹن24 ڈالر کے اضافہ سے312.50 ڈالر ہو گئی جسکے بعد پاکستان میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت2520 روپے بڑ ھ گئی ہے۔

    اس اضافہ کے نتیجے میں درآمدہ ایل پی جی کی فی کلو گرام قیمت ڈھائی روپے ،گھریلوسلینڈر کی قیمت30 روپے اور فی کمرشل لینڈر کی قیمت115 روپے بڑھ گئی ہے۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی پروڈیوسرز کو کنٹریکٹ پرائس کے تناسب سے ایل پی جی کی قیمت نہ بڑھانے کے احکامات جاری کریں۔

    ایل پی جی ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ کراچی پورٹ پر ای وی ٹی ایل ٹرمینل نے بھی امپورٹ گیس کی سٹوریج پر نا جائز اضافہ کر دیا۔

    ای وی ٹی ایل نے چارجز 25ڈالر فی ٹن سے بڑھا کر 32 ڈالر فی میٹرک ٹن کر دیے ہیں۔ جس ست ایل پی جی کی قیمت میں دو روپے مزید اضافہ ہو جائے گا۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی

    ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کی کمی

    کراچی: پارکو ریفائنری نے ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے کمی کر دی۔

    پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت5 روپے ،گھریلو سلینڈر کی قیمت60 روپے اور کمرشل سلینڈر کی قیمت227 روپے کم ہوگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دیگر پروڈیوسرزبھی ایل پی جی انڈسٹری کی بقا کے لیے قیمت میں فور اً کمی کریں کیونکہ گزشہ ایک سال سے مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کی قیمتوں میں خاطرخواہ کمی نہیں کی گئی۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو گرام اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو گرام اضافہ

    اسلام آباد: ایل پی جی مالکان کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے کہا ہے کہ درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت47 ڈالر کے اضافے سے 470 ڈالر ہوگئی ہے، جسکے بعد ملک بھر میں درآمدہ ایل پی جی کی فی ٹن قیمت میں 5,000 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے.

    اس اضافے کے بعد درآمدہ ایل پی جی کی فی 11.8 کلوگرام سلینڈر کی قیمت60 روپے اور فی 45.4 کلوگرام سلینڈر کی قیمت228 روپے بڑھ گئی ہے۔

    انہوں نے وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل اور اوگرا سے یہ مطالبہ کیا کہ وہ قیمتوں کے تعین کے حوالے سے مقامی پروڈیوسروں سے فی ٹن ایل پی جی کی پیداواری لاگت اور قیمتوں کے تعین کے میکنزم کا جائزہ کریں ۔

  • ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے اضافہ

    ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے اضافہ

    کراچی: اوگرا کے نوٹی فیکیشن کے بغیر مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے اضافہ کردیا۔

    مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلینڈر کی قیمت 60 روپے جبکہ کمرشل سلینڈر کی قیمت 240 روپے مہنگی ہو گئی ہے ۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نوٹی فیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

    قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں فی کلو ایل پی جی 90 روپے ،لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں قیمت 95 روپے ، اٹک میں قیمت 100 روپے، آزاد کشمیر میں 105، فاٹا میں 115 جبکہ گلگت بلتستان میں فی کلو ایل پی جی 125روپے ہو گئی ہے ۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 5  روپے کا اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ

    کراچی : ایل پی جی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے ایل پی جی پانچ روپے فی کلو گرام مہنگی کر دی ہے۔

    ایل پی جی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے مطابق سوئی سدرن کی جانب سے نرخوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی لاہور میں قیمت 90 روپے فی کلو گرام ہو گی۔

     گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل 240 روپے مہنگا ہو جائے گا،کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 85 روپے فی کلوگرام ہو گی۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلواضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلواضافہ

    کراچی: ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو، 30سے 40روپے گھریلو سلنڈر ، 120 سے 160 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

     ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ لوکل مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت کم ہونے ایل پی جی کی کھپت میں کمی ہوئی ۔

     عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کا امکان ہے، آئندہ ہفتے قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

    ایل پی جی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی 80روپے فی کلو، 910روپے گھریلو سلنڈر، لاہور،85روپے فی کلو، 970روپے گھریلو سلنڈر جبکہ راولپنڈی ، اسلام آباد، ٓآزادکشمیر 100روپے فی کلو، 1150روپے گھریلو سلنڈر۔ گلگت بلتستان، مری، 110روپے کلو، 1270روپے گھریلو سلنڈرکی قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔

  • پندرہ دن میں ایل پی جی کی قیمت میں 100روپے فی کلوکا اضافہ

    پندرہ دن میں ایل پی جی کی قیمت میں 100روپے فی کلوکا اضافہ

    کراچی: ایل پی جی کمپنیوں کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی۔رواں ماہ قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ ایل پی جی پندرہ دن میں سو روپےفی کلو مہنگی کردی گئی۔

    ملک بھرمیں جاری گیس بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رواں ماہ ایل پی جی کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا ہے،ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھرکے مطابق ایل پی جی کمپنیاں یومیہ 5کروڑ روپےناجائز منافع کمارہی ہیں جبکہ اُنہیں ریگولیٹ کرنےوالی اُوگراکریک ڈائون کے زبانی دعووں کےساتھ مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

    ایل پی جی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 20 سے 50 روپے فی کلو کا من مانا اضافہ کردیا گیا ہے،دو ہفتوں میں ایل پی جی 100روپےفی کلومہنگی کی جاچکی ہے، اُوگرا نےایل پی جی کی قیمت95روپےفی کلو مقررکررکھی ہےتاہم بڑےشہروں میں ایل پی جی 140تا170روپےفی کلو فروخت کی جارہی ہےجبکہ سرد ترین علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت دو سو روپےفی کلو سےتجاوزکرگئی ہے۔

  • دو روز میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ

    دو روز میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ

    کراچی: ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز نے دو روز میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ کر دیا۔

    چیرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرکےمطابق ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا پھر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد دو روز میں ایل پی جی کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    حالیہ اضافے کے مطابق گھریلو سیلینڈر کی قیمت میں ساٹھ روپے اور کمرشل سلینڈر کی قیمت میں مزید دو سو چالیس روپےکا اضافہ کیا گیا ہے،عرفان کھوکھر نے بتایا کہ حکومت نے ایل پی جی کی قیمت بدستور چھے ہزار روپے فی ٹن رکھی ہوئی ہے اور اس کی قیمت پچیانوے روپے فی کلو ہونی چاہیئے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں زبردست اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں زبردست اضافہ

    کراچی: مارکیٹنگ کمپنوں کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بیس روپے کا اضافہ کردیاہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر ڈھائی سو جبکہ کمرشل سلنڈر ایک ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔

    مائع پیٹرولیم گیس کے نرخ بیس روپے فی کلو گرام اضافے کےبعد گھریلو استعمال کا سلنڈر کی قیمت اٹھاروہ سو ستر روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    ایل پی جی ڈسٹربیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق بین الاقو امی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت پانچ سو تریسٹھ ڈالرفی ٹن ہے جبکہ مقامی قیمت، ہزار روپے فی ٹن ہے۔

     عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا کے قانون اور ایل پی جی پالیسی کے مطابق گیس کی قیمت پچانوئے روپے فی کلو ہونی چاہئے۔