Tag: LPG Price Increase

  • ایل پی جی کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کمی

    ایل پی جی کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کمی

    کراچی: ایل پی جی کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد لاہور میں ایل پی جی کی قیمت ایک سو بیس روپے فی کلو ہوگئی ہے ۔

    ایل پی جی کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کمی کے بعد گھریلو سلنڈر میں تین سو اور کمرشل سلنڈر پر بارہ سو روپے کمی ہوگی، ایل پی جی ایسوسی ایشن نے دھمکی دی تھی کہ اگر قمیتوں میں کمی نہ گئی تو وہ ہڑتال کرینگے ، ایل پی جی کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کی کمی کے بعد ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا،  چیئرمین اوگرا نے متعدد کمپنیوں کو قمیتوں میں بے جا اضافہ کرنے پر جرمانہ بھی کیا اور آئندہ قمیتوں میں آضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی بھی ایل پی جی ایسوسی ایشن کو کرائی گئی ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10روپے فی کلوکا اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10روپے فی کلوکا اضافہ

    کراچی: ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایک بار پھرایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلوکا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے صدرعرفان کھوکھرکے مطابق مارکیٹنگ کمپنیاں بلیک مارکیٹنگ کررہی ہیں، گزشتہ چھ دنوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں پچیس روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    عرفان کھوکھر کے مطابق کراچی میں ایل پی جی کی قیمت ایک سو پندرہ روپے، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں ایک سو چالیس روپے راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک سو ساٹھ روپے جبکہ میرپور، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، پشاور، کوہاٹ اور بنوں میں ایل پی جی ایک سو پینتالیس روپے فی کلوگرام فروخت ہورہی ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 24گھنٹے میں دوسری بار اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 24گھنٹے میں دوسری بار اضافہ

    کراچی : ایل پی جی پروڈیوسرز نے حکومت کی رٹ چوبیس گھنٹے میں دوبارہ چیلنج کرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا ہے۔

    ایل پی مافیا نے ایک بار پھر اوگرا کے احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں چوبیس گھنٹے میں دوسری بار اضافہ کر دیا ہے ، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ہی ایل پی جی پروڈیوسرز نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں دو دن میں پندرہ روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

    حالیہ اضافے کے بعد لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد ،حیدرآباد میں ایل پی جی کی قیمت ایک سو تیس روپے فی کلو اور کراچی میں ایک سو بیس روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ میرپور،ڈی جی خان، پشاور میں گھریلو سلنڈر کی قیمت پندرہ سوساٹھ روپے ہوگئی ہے اور گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی ساٹھ اور کمرشل سیلنڈر میں دو سو چالیس روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹے میں دوسری بار 5 روپے کا اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹے میں دوسری بار 5 روپے کا اضافہ

    کراچی: ایل پی جی پروڈیوسرز نے حکومت کی رٹ چوبیس گھنٹے میں دوبارہ چیلنج کرتے ہوئے دوسری بارپانچ روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا ہے۔

    ایل پی جی مافیا نے ایک بار پھراوگرا کے احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں چوبیس گھنٹے میں دوسری بار پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا ہے،ایل پی جی ڈیسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے چیرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ہی ایل پی جی پروڈیوسرز نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں دو دن میں پندرہ روپے کااضافہ کردیا ہے۔

    حالیہ اضافے کے بعد لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد ،حیدرآباد میں ایل پی جی کی قیمت ایک سو تیس روپے فی کلو اور کراچی میں ایک سو بیس روپے فی کلو ہوگئی ہے،جبکہ میرپور،ڈی جی خان،پشاور میں گھریلوسلنڈر کی قیمت پندرہ سوساٹھ رو پے ہوگئی ہے اور گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی ساٹھ اور کمرشل سیلنڈر میں دو سو چالیس روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ

    کراچی: ایل پی جی پروڈیوسرز نے حکومت کی رٹ کو ایک بار پھر بالائے طاق رکھتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتمیں دس روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔

    ایل پی جی ڈیسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے چیرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ہی ایل پی جی پروڈیوسرز نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں دس روپے کااضافہ کردیا ہے،جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں حالیہ دنوں میں ایل پی کی قیمت پچیس ڈالر فی ٹن کم ہوئی ہے اور اس وجہ سے ایل پی جی قیمت مین تین روپے فی کلو کمی ہونی چاہیے تھی۔

    حالیہ اضافے کے بعد لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد ،حیدرآباد میں ایل پی جی کی قیمت ایک سو پچیس روپےفی کلو اور کراچی میں ایک سو پندرہ روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ جبکہ میرپور،ڈی جی خان،پشاور میں گھریلوسلنڈر کی قیمت پندرہ سو دس روپےہوگئی ہے اور گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔