Tag: LPG

  • دو روز میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ

    دو روز میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ

    کراچی: ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیز نے دو روز میں ایل پی جی کی قیمت میں دوسری بار اضافہ کر دیا۔

    چیرمین آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھرکےمطابق ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا پھر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد دو روز میں ایل پی جی کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    حالیہ اضافے کے مطابق گھریلو سیلینڈر کی قیمت میں ساٹھ روپے اور کمرشل سلینڈر کی قیمت میں مزید دو سو چالیس روپےکا اضافہ کیا گیا ہے،عرفان کھوکھر نے بتایا کہ حکومت نے ایل پی جی کی قیمت بدستور چھے ہزار روپے فی ٹن رکھی ہوئی ہے اور اس کی قیمت پچیانوے روپے فی کلو ہونی چاہیئے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں زبردست اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں زبردست اضافہ

    کراچی: مارکیٹنگ کمپنوں کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں بیس روپے کا اضافہ کردیاہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر ڈھائی سو جبکہ کمرشل سلنڈر ایک ہزار روپے مہنگا ہوگیا۔

    مائع پیٹرولیم گیس کے نرخ بیس روپے فی کلو گرام اضافے کےبعد گھریلو استعمال کا سلنڈر کی قیمت اٹھاروہ سو ستر روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    ایل پی جی ڈسٹربیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق بین الاقو امی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت پانچ سو تریسٹھ ڈالرفی ٹن ہے جبکہ مقامی قیمت، ہزار روپے فی ٹن ہے۔

     عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا کے قانون اور ایل پی جی پالیسی کے مطابق گیس کی قیمت پچانوئے روپے فی کلو ہونی چاہئے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپیہ 50 پیسے فی کلو کمی

    ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپیہ 50 پیسے فی کلو کمی

    اسلام آباد : بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 148ڈالر فی میٹرک ٹن قیمت میں کمی کے بعدمقامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 17روپے 50پیسہ کی کمی ہو گئی ۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ قیمت میں کمی خوش آئندبات ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت 753ڈالر سے کم ہو کر 605ڈالر فی ٹن پر آگئی۔

    جس کے بعد لوکل مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 17روپے 50پیسہ ، 206روپے گھریلو سلنڈر، 795روپے کمرشل سلنڈر اور 17500روپے فی میٹرک ٹن کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

    وزیراعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ اوگرا قانون کے مطابق بین الاقوامی قیمت سے ہمیشہ لوکل پروڈیوسرز کی قیمت تقریبا 8ہزار سے10ہزار فی ٹن قیمت کم ہوتی ہے لہٰذا نئی قیمت پر فوری عمل درامد کروایا جائے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کمی

    ایل پی جی کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کمی

    کراچی: ایل پی جی کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد لاہور میں ایل پی جی کی قیمت ایک سو بیس روپے فی کلو ہوگئی ہے ۔

    ایل پی جی کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کمی کے بعد گھریلو سلنڈر میں تین سو اور کمرشل سلنڈر پر بارہ سو روپے کمی ہوگی، ایل پی جی ایسوسی ایشن نے دھمکی دی تھی کہ اگر قمیتوں میں کمی نہ گئی تو وہ ہڑتال کرینگے ، ایل پی جی کی قیمت میں پچیس روپے فی کلو کی کمی کے بعد ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا،  چیئرمین اوگرا نے متعدد کمپنیوں کو قمیتوں میں بے جا اضافہ کرنے پر جرمانہ بھی کیا اور آئندہ قمیتوں میں آضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی بھی ایل پی جی ایسوسی ایشن کو کرائی گئی ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10روپے فی کلوکا اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10روپے فی کلوکا اضافہ

    کراچی: ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایک بار پھرایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلوکا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے صدرعرفان کھوکھرکے مطابق مارکیٹنگ کمپنیاں بلیک مارکیٹنگ کررہی ہیں، گزشتہ چھ دنوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں پچیس روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    عرفان کھوکھر کے مطابق کراچی میں ایل پی جی کی قیمت ایک سو پندرہ روپے، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں ایک سو چالیس روپے راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک سو ساٹھ روپے جبکہ میرپور، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، پشاور، کوہاٹ اور بنوں میں ایل پی جی ایک سو پینتالیس روپے فی کلوگرام فروخت ہورہی ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹے میں دوسری بار 5 روپے کا اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹے میں دوسری بار 5 روپے کا اضافہ

    کراچی: ایل پی جی پروڈیوسرز نے حکومت کی رٹ چوبیس گھنٹے میں دوبارہ چیلنج کرتے ہوئے دوسری بارپانچ روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا ہے۔

    ایل پی جی مافیا نے ایک بار پھراوگرا کے احکامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں چوبیس گھنٹے میں دوسری بار پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ کر دیا ہے،ایل پی جی ڈیسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے چیرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ہی ایل پی جی پروڈیوسرز نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں دو دن میں پندرہ روپے کااضافہ کردیا ہے۔

    حالیہ اضافے کے بعد لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد ،حیدرآباد میں ایل پی جی کی قیمت ایک سو تیس روپے فی کلو اور کراچی میں ایک سو بیس روپے فی کلو ہوگئی ہے،جبکہ میرپور،ڈی جی خان،پشاور میں گھریلوسلنڈر کی قیمت پندرہ سوساٹھ رو پے ہوگئی ہے اور گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی ساٹھ اور کمرشل سیلنڈر میں دو سو چالیس روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

  • ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ

    کراچی: ایل پی جی پروڈیوسرز نے حکومت کی رٹ کو ایک بار پھر بالائے طاق رکھتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتمیں دس روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔

    ایل پی جی ڈیسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے چیرمین عرفان کھوکھر کے مطابق اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ہی ایل پی جی پروڈیوسرز نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں دس روپے کااضافہ کردیا ہے،جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں حالیہ دنوں میں ایل پی کی قیمت پچیس ڈالر فی ٹن کم ہوئی ہے اور اس وجہ سے ایل پی جی قیمت مین تین روپے فی کلو کمی ہونی چاہیے تھی۔

    حالیہ اضافے کے بعد لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباد ،حیدرآباد میں ایل پی جی کی قیمت ایک سو پچیس روپےفی کلو اور کراچی میں ایک سو پندرہ روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ جبکہ میرپور،ڈی جی خان،پشاور میں گھریلوسلنڈر کی قیمت پندرہ سو دس روپےہوگئی ہے اور گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

  • ایل پی جی کی مختلف قیمتوں کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ

    ایل پی جی کی مختلف قیمتوں کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد :وزارت پٹرولیم ایل پی جی کی مختلف قیمتوں کی پالیسی ختم کردے گی، تفصیلات کے مطابق وزارت پٹرولیم نے ملک بھر میں ایل پی جی کی مختلف قیمتوں کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں ملک بھر میں ایل پی جی کی یکساں قیمت مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    نئی پالیسی کے تحت ملک بھر میں گھریلو سلنڈر ایک ہزاربانوے روپے میں ملے گا۔مقامی ایل پی جی پرسرچارج لگاکر درآمدی ایل پی جی پر سبسڈی دی جائے گی ۔ نئی تجویز کردہ پالیسی منظوری ہونے کے بعد صارفین کیلئے قیمت کا نوٹیفکیشن اوگراجاری کرے گا۔

    سال دوہزار میں ایل پی جی کی یکساں قیمت ختم کرنے کی پالیسی نافذ کی گئی تھی۔پالیسی کی ناکامی کے باعث مارکیٹنگ کمپنیوں کا گٹھ جوڑ بننے سے ایل پی جی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہے ۔