Tag: #LQvQG

  • پی ایس ایل : لاہورقلندرزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو17رنزسے شکست دیدی

    پی ایس ایل : لاہورقلندرزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو17رنزسے شکست دیدی

     شارجہ: پاکستان سپرلیگ کے چھبسویں میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 17 رنز سے ہرادیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹ پر 169رنز بنا سکی۔

    تفصیلات کے مطابق شارجہ میں پی ایس ایل کے 26ویں میچ میں لاہور قلندر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ کو 187رنز کا ہدف دیا تھا، گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد اور قلندرز کی قیادت برینڈن میکولم نے کی۔

    گلیڈی ایٹرز کے کپتان کی دعوت پر لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ڈیوچ اور فخر زمان اوپننگ کے لیے میدان میں آئے، میکولم الیون کو بہتر آغاز ملا اور اُن کا پہلا کھلاڑی 43 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹا بعد ازاں آغا سلمان 53، برینڈن میکولم 73 اور فخر زمان 141 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔

    فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کی اور صرف 6 رنز کے فرق سے وہ اپنی اور پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کی پہلی سنچری نہ کرسکے اور 50 گیندوں پر 94 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے، انہوں نے 6 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے ٹیم کے مجموعی اسکور پر 186 تک پہنچایا۔ کوئٹہ کی جانب سے انور علی، راحت علی، میر حمزہ اور حسن خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

     ،جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمقررہ اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر169رنزبناسکی، جیسن رائے 36، روسو نے 42 رنز بنائے۔ یاسر شاہ اور سنیل نرائن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اننگز

    بارہویں اوور میں انور علی اور چودہویں اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز روسو 42 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے، 15 اوورز میں اسکور 123/6 تک پہنچا۔

    چھٹے اوور کی دوسری اور ساتویں اوور کی آخری گیند پر گلیڈی ایٹرز کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے، شین واٹسن 52 اور جیس روئے 56 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، نئے آنے والے بیٹسمین کیوین پیٹرسن اور رمیز راجہ جونیئر بھی نویں اور دسویں اوور میں پویلین لوٹے، دس اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور چار وکٹوں کے نقصان پر 76 تک پہنچا۔

    ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو جیسن روئے اور شین واٹسن کریز پر آئے، چار چھکوں کی مدد سے پانچویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 52 تک پہنچا۔

    لاہور قلندرز اننگز

    لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 186 رنز اسکور کیے اور گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 187 کا ہدف دیا، فخز زمان 94 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ گلریز صدف 42 گیندوں پر ناٹ آؤٹ رہے۔

    برینڈن میکولم گیارہویں اوور میں حسان خان کی گیند کو نہ سمجھ سکے اور اسٹمپ ہوکر پویلین روانہ ہوئے، پندرہ اوور اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 140 تک پہنچا، فخر زمان 49 گیندوں پر 94 رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔

    چھٹے اوور کی دوسری اور ساتویں اوور کی چوتھی گیند پر قلندرز کے دو کھلاڑی ڈیوچ، آغاز سلمان آؤٹ ہوئے، دسویں اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 73 تک پہنچا۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیوچ اور فخر زمان نے کیا، دونوں اوپنرز نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور پانچویں اوور کے اختتام پر 42 تک پہنچایا۔

    ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھاکہ ہم پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دے رہے ہیں، جیت کے تسلسل کو آج کے میچ میں بھی جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    قلندرز کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ میں فتح کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، کوشش کریں گے کہ فتح حاصل کر کے ایونٹ کا اچھا اختتام کریں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، اسد شفیق کی جگہ جیسن روئے اور نئے کھلاڑی امیر حمزہ کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا جبکہ قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

    اسکواڈ

    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پی ایس ایل کے کوالیفائنگ راؤنڈ تک رسائی حاصل کرچکی ہیں اور لاہور قلندرز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

    خیال رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے اب تک 8 میچز کھیلے جن میں سے صرف 2 میں فتح جبکہ بقیہ 6 میں انہیں شکست کا سامنا رہا، آج کے بعد میکولم الیون کو ایک میچ اور کھیلنا باقی ہے۔ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں تمام ٹیموں کو 10 ، 10 میچز کھیلنے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے  کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شین واٹسن کی شاندار بیٹنگ، گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو شکست

    شین واٹسن کی شاندار بیٹنگ، گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو شکست

    دبئی: پاکستان سپرلیگ کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے شین واٹسن کی عمدہ اننگز کی بدولت لاہور قلندرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پہلا میچ جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد جبکہ قلندرز کی کپتانی برینڈن میکولم نے کی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، قلندرز کی ابتدا میں بیٹنگ اچھی رہی تاہم گلیڈی ایٹرز نے دفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے میکولم الیون کو محدود کردیا۔

    قلندرز کی جانب سے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا گیا، اوپننگ کے لیے آنے والی جوڑی نے شروع سے ہی تیز کھیل کھیلا تاہم 46 کے مجموعی اسکور پر نارائن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے اور پھر فخر زمان 60 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، بعد ازاں پانچویں اوور میں کپتان میکولم بھی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور نمایاں بلے باز بھی رہے۔

    میکولم کے بعد کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر ٹک نہیں سکا اور وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، 79 کے مجموعی اسکور پر کیمرون، 81 پر عمر اکمل، 89 پر رضا حسن، 101 پر گلریز، 105 پر یاسر شاہ اور 106 پر شاہین آفریدی آؤٹ ہوئے۔

    گلیڈی ایٹرز کے باؤلر محمد نواز نے اپنے کامیاب چار اوور کیے جن میں سے ایک میڈن، جبکہ تین میں صرف چار رنز دیے اور دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ارچر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے نمایاں باؤلر رہے جبکہ راحت علی، واٹسن اور حسن خان نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔ قلندرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 119 رنز بناکر گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 120 رنز کا ہدف دیا۔

    ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسد شفیق اور شین واٹسن اوپننگ کے لیے آئے، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی اور 92 پر اسد شفیق کی واحد وکٹ گری۔

    گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 120 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 14 اوورز میں حاصل کر کے فتح اپنے نام کی، واضح رہے کہ سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی مسلسل دوسری شکست ہے، شین واٹسن 66 اور اسد شفیق 38 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

    فائنل اسکور کارڈ

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

    گیارہویں اوور کی چوتھی بال پر شین واٹسن سنیل نارائن کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوکر پویلین لوٹے انہوں نے 42 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 66 رنز اسکور کیے اور 14ویں اوور میں گلیڈی ایٹرز نے 120 رنزکا ہدف حاصل کر کے پہلی فتح اپنے نام کی۔

    شین واٹس نے محتاط انداز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 4 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 56 رنز اسکور کیے، دسویں اوور کی آخری بال پر شین واٹسن نے ایک بار پھر گیند کو باؤنڈری کے باہر پھینک کر 6 رنز حاصل کیے اور اس طرح ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 85 تک پہنچا، آخری 30 گیندوں پر 50 رنز بنے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز اسد شفیق اور شین واٹسن نے کیا جبکہ قلندرز کی جانب سے پہلا اوور رضا حسن نے کروایا، اوپنرز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی پانچ اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 35 رنز اسکور کیے۔

    لاہور قلندرز

    آخری کے پانچ اوورز میں قلندرز کے تین بیٹسمین گلریز صدف 13 ، یاسر شاہ 2 اور شاہین آفریدی بغیر رن بنائے پویلین لوٹے، سہیل اختر اور مستفیض الرحمان نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں ٹیم کا مجموعی اسکور 119 تک پہنچایا۔

    لاہور قلندرز کی ٹیم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور اگلے پانچ اوورز میں ایک وکٹ کہو کر مجموعی اسکور میں صرف 17 رنز کا اضافہ کیا، 15ویں اوور کے اختتام پر میکولم الیون کا مجموعی اسکور 6 وکٹوں کے نقصان پر 101 تک پہنچا۔

    گلیڈی ایٹرز کے باؤلروں نے قلندرز کی جارحانہ اننگز کے خلاف دفاعی حکمت عملی اختیار کی اور یکے بعد دیگرے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دس اوور کے اختتام پر قلندز کا مجموعی اسکور 5 وکٹوں کے نقصان پر 84 تک پہنچا۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز برینڈن میکولم اور سنیل نارائن نے کیا جبکہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلر جوفا ارچی نے پہلا اوور کروایا، قلندرز کے قائد نے ابتداء سے ہی جارحانہ بیٹنگ کی اور دو اوورز میں 21 رنز اسکور کیے۔

    تیسرے اوور کی تیسری بال پر اوپنر سنیل نارائن راحت علی کی بال پر انور علی کے ہاتھوں 28 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے جبکہ پانچویں اوور کی آخری بال پر نئے آنے والے بیٹسمین فخر زمان بھی صرف ایک رن بنا کر ارچی کی بال پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، پانچویں اوور کے اختتام پر قلندرز کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز اسکور کیے۔

    سرفراز احمد نے ٹاس جیت پر مخالف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پچ باؤلرز کے لیے مددگار ہے کوشش رہے گی کہ مخالف ٹیم کو کم سے کم ہدف تک محدود رکھا جائے۔

    برینڈن میکولم نے کہا ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ دوسری اننگز میں اوس کے باعث پچ میں سؤنگ آجاتا ہے جس کے باعث ہدف کا تعاقب کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

    اسکواڈ

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کو ایک ایک میچ میں شکست کا سامنا رہا ہے۔