Tag: Luka Modric

  • کروشیا کے اسٹار فٹ بالر لوکا موڈرچ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    کروشیا کے اسٹار فٹ بالر لوکا موڈرچ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

    میڈرڈ: کروشیا کے کپتان لوکا موڈرچ نے ایک اور  اہم  اعزاز  اپنے نام کر  کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لوکا موڈرچ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے.ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ سے کھیلنے والے کروشیا کے معروف کھلاڑی سن 2018 کا "بیلون ڈی اور” ایوارڈ کے حق دار قرار پائے.

    یہ ایوارڈ حاصل کر کے لوکا موڈرچ نے کرسٹیانو رونالڈو اور لائنل میسی کی برتری ختم کر کے نئی تاریخ‌ رقم کر دی.

    واضح رہے کہ گذشتہ ایک دہائی میں یہ اہم ترین ایوارڈ یا تو پرتگالی اسٹار کرسٹیانو  رونالڈو نے اپنے نام کیا، یا پھر ارجنٹینا کے جادوگر لائنل میسی اس کے حق دار ٹھہرے، مگر اس بار کروشین اسٹار نے "بیلون ڈی اور” پر قبضہ جما لیا.

    یاد رہے کہ کروشیا کو رواں برس فٹ بال ورلڈ‌کپ کے فائنل میں‌ پہنچانے کا اصل سہرا لوکا موڈرچ کے سر تھا، جنھوں‌ نے بہ طور کھلاڑی اور کپتان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

    اس اہم ترین ایوارڈ کی دوڑ میں یووینٹیس کے فارورڈ اور نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا دوسرا، جب کہ میسی کا پانچواں نمبر رہا۔

    پہلی بارمتعارف کرایا جانے والا ویمنز بیلون ڈی اوور ایوارڈ ناروے کی کھلاڑی کے نام رہا۔

    واضح رہے کہ  ستمبر 2018 میں اسٹار کھلاڑی نے فیفا پلیئر آف دی ایئر کا اہم ترین اعزاز اپنے نام کیا تھا، گذشتہ ماہ انھیں‌ یورپ کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا.

  • یورپ کا بہترین کھلاڑی کون ہے؟ فیصلہ ہوگیا

    یورپ کا بہترین کھلاڑی کون ہے؟ فیصلہ ہوگیا

    موناکو: یورپ کا بہترین کھلاڑی کون ہے، فیصلہ ہوگیا، کروشیا کے سپراسٹار نے ایوارڈ اپنے نام کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق یوئیفا ایوارڈز کے رنگا رنگ میلے میں‌ اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ کا پلہ بھاری رہا، بیش تر ایوارڈز اس کے کھلاڑیوں کے حصے میں آئے.

    اس سال یورپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ریال میڈرڈ کے مڈفیلڈر لوکا موڈرچ نے اپنے نام کیا.

    یاد رہے کہ لوکا موڈرچ کروشیا کے کپتان ہیں اور ان کی شان دار کارکردگی کے طفیل کروشیا نے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے فائنل میں‌ رسائی حاصل کی تھی.

    موناکو میں ہونے والی تقریب میں بہترین کھلاڑی کے لئے لوکا موڈرچ ، اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ اور مصر کے محمد صلاح کے درمیان مقابلہ تھا۔

    مزید پڑھیں: مصر کےاسٹار فٹبالرمحمد صلاح کےلیے چیچنیا کی اعزازی شہریت

    البتہ کرسٹیانو رونالڈو بھی خالی ہاتھ نہیں‌لوٹے. انھوں نے میسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بہترین فارورڈ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

    یاد رہے کہ 2013 کے بعد یہ پہلا موقع ہے، جب میسی اور رونالڈو دونوں‌ ہی یورپ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتنے میں ناکام رہے۔

    کیا رونالڈو اس فیصلے سے ناراض ہیں؟

    ایک جانب جہاں لولا موڈرچ کو اس کامیابی پر مبارک باد دی جارہی ہے، وہیں اس فیصلے پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے، بالخصوص رونالڈو کے مداح اسے شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ چیمپینز لیگ کے بارہ میچز کھیلنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے پندرہ مقابلوں میں بارہ گول داغے تھے، جب کہ موڈرچ صرف ایک ہی گول اسکور کرسکے۔