Tag: Lunar Eclipse

  • سعودی عرب میں مکمل چاند گرہن کب ہوگا ؟

    سعودی عرب میں مکمل چاند گرہن کب ہوگا ؟

    سعودی عرب میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زھرہ کا کہنا ہے مملکت سمیت عرب ممالک میں 7 ستمبر 2025 کو مکمل چاند گرہن ہو گا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماجد ابو زھرہ نے بتایا کہ چاند گرہن کے دوران زمین کے سائے سے گزرتے ہوئے چاند کی سطح سرخی مائل زرد رنگ اختیار کر لے گی۔

    رپورٹس کے مطابق چاند گرہن کے اس منظر کو بغیر کسی دوربین یا بصری آلے کے دیکھا جاسکے گا۔

    اُنہوں نے کہا کہ چاند گرہن کا یہ مشاہدہ غیرمعمولی ہو گا۔ اس لیے اس فلکیاتی امور میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ مشاہدہ ایک تاریخی حیثیت کا حامل ہوگا۔

    واضح رہے کہ سال رواں کا پہلا مکمل چاند گرھن جمعہ 14 مارچ کو ہوا تھا تاہم یہ سعودی عرب میں نہیں دیکھا گیا تھا۔

    2025 میں کتنے سورج اور چاند گرھن ہوں گے؟

    سورج یا چاند گرھن وہ فلکیاتی واقعات ہیں جب سورج، چاند اور زمین ایک سیدھ میں آ جاتے ہیں۔ اس سیدھ کی وجہ سے یا تو سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی، یا زمین چاند اور سورج کے درمیان آ کر اس کی روشنی چھپاتی ہے۔

    2025 کے آغاز پر محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اس سال دو سورج اور دو چاند گرھن ہوں گے، پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا جبکہ پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 2025 کا دوسرا جزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا جبکہ دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کو ہوگا۔

    سورج گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین اور سورج کے درمیان آ جاتا ہے اور اس کی وجہ سے سورج کی روشنی زمین تک نہیں پہنچ پاتی۔

    اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ زمین پر سورج کا کچھ حصہ یا پورا حصہ دھندلا یا چھپ جاتا ہے۔ یہ واقعہ صرف اس وقت نظر آتا ہے جب چاند کا سایہ زمین پر پڑتا ہے جو کہ صرف مخصوص علاقوں میں ہوتا ہے۔

    مکمل سورج گرہن پر دنیا میں ہونیوالے کچھ انوکھے اور دلچسپ واقعات

    چاند گرہن اُس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آ جاتی ہے اور اس کا سایہ چاند پر پڑتا ہے۔ اس صورت میں چاند دھندلا جاتا ہے اور کبھی کبھار سرخ یا سنہری رنگ میں نظر آتا ہے۔ یہ واقعہ مکمل یا جزوی طور پر ہو سکتا ہے۔

    دونوں گرہنوں کی نوعیت اس بات پر منحصر ہوتی ہے کہ سورج، چاند اور زمین کی سیدھ کس طرح ہوتی ہے۔

  • 3 سال بعد پہلا مکمل چاند گرہن کیا پاکستانی دیکھ سکیں گے؟

    3 سال بعد پہلا مکمل چاند گرہن کیا پاکستانی دیکھ سکیں گے؟

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن (کل) 14 مارچ بیروز جمعتہ المبارک کو ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، یہ لگ بھگ 3 سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سال کا پہلا مکمل گرہن کل ہوگا لیکن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا، دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بجکر57 منٹ پر ہوگا، مکمل گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 58 منٹ پر ہوگا اور اختتام 3 بجے ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کا نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھا جاسکے گا اور 3 سال بعد پہلا مکمل گرہن ہوگا، آخری بار 2022 میں ہوا تھا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مکمل گرہن میں آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہوجائے گا واضح رہے کہ زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجائے تو چاند گرہن ہوتا ہے۔

  • سال2024 کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا

    سال2024 کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا

    کراچی: رواں سال 2024کا پہلا چاند گرہن کل بروز 25مارچ کو ہوگا جبکہ اسی سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8اپریل کو ہوگا۔

    اس حوالے سے ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند اور سورج کے دونوں گرہنوں کو پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

    جزوی چاندگرہن کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا، پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک معمولی ماند پڑنے سے اکثرافراد کو گرہن کا علم نہیں ہوتا۔

    امریکا، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقہ، شمالی، مشرقی ایشیا میں چاند گرہن نظر آئےگا، چاند گرہن پاکستانی وقت کےمطابق صبح9بج کر53منٹ پر شروع ہوگا۔

    چاند گرہن دوپہر12 بج کر 12 منٹ پر عروج پر ہوگا، چاند گرہن کا اختتام دوپہر 2 بج کر 32 منٹ پرہوگا، مجموعی طور پر چاند گرہن کا دورانیہ 4گھنٹے40 منٹ ہوگا۔

    رواں سال دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا جبکہ مکمل چاند گرہن اگلے سال مارچ میں ہوگا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 25 مارچ کو چاند گرہن کے چند دن بعد 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن بھی ہوگا۔

    مکمل سورج گرہن کا نظارہ بھی امریکا اور کینیڈا میں ہوگا جبکہ پاکستان میں اسے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

  • سال 2023 کا پہلا چاند گرہن کب ہوگا؟

    سال 2023 کا پہلا چاند گرہن کب ہوگا؟

    سال 2023 کا پہلا چاند گرہن 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں برس کا پہلا چاند گرہن 5 مئی کو ہوگا اور پاکستان سمیت ایشیا، یورپ اور عرب کے کئی ممالک میں دیکھا جا سکے گا۔

    چاند کو گرہن لگنے کا نظارہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 14 منٹ پر کیا جا سکے گا، اور چاند معمول سے کم روشن ہوگا۔

    چاند گرہن کا کُل دورانیہ 4 گھنٹے 10 منٹ ہوگا، رات 10 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن عروج پر ہوگا جب کہ رات 12 بج کر 32 منٹ پر چاند گرہن ختم ہو جائے گا۔

    ماہرین کے مطابق چاند گرہن پاکستان سمیت کئی ایشیائی ممالک کے ساتھ ساتھ یورپ، ایران، عراق، متحدہ عرب امارات، روس اور چین میں بھی نظر آئے گا۔

    واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین کے پیچھے اس کے سائے میں گزرتا ہے، جس کی وجہ سے چاند سرخی مائل نظر آتا ہے۔ سورج گرہن کے برعکس چاند گرہن آنکھوں کے لیے کوئی حفاظتی اقدام کیے بغیر دیکھا جا سکتا ہے۔

  • رواں برس کے دوسرے چاند گرہن کا پاکستان میں آغاز ہوگیا

    رواں برس کے دوسرے چاند گرہن کا پاکستان میں آغاز ہوگیا

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں برس کے دوسرے چاند گرہن کا آغاز پاکستان میں ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں چاند گرہن کا آغاز ہوگیا ہے، 12 بجکر 25 منٹ پر چاند مکمل طور پر گرہن میں ہوگا، چاند گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 4 منٹ پر ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں ہونے والا یہ اس سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن ہے، پہلا چاند گرہن 10، 11 جنوری کی درمیانی شب دیکھا گیا تھا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال 4 بار چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا جس میں 2 چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں کیا جاسکے گا، جولائی، نومبر کا چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔

    واضح رہے کہ زمین کا وہ سایہ جو گردش کے دوران کرۂ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے، اُسے چاند گرہن کہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ ماہر ین فلکیات کا کہنا تھا کہ سورج کو گرہن 21 جون کو لگے گا اور پاکستان میں گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ یعنی رنگ آف فائر دیکھا جاسکے گا۔

    ماہر ین فلکیات کے مطابق کراچی میں 90 فیصد تک رنگ آف فائر نظر آنے کا امکان ہے، کراچی میں سورج گرہن صبح 8 بجکر 45 منٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر 2 بجکر 30 منٹ تک نظر آئے گا۔

  • سورج گرہن کے بعد آج ‘وولف مون’ کا نظارہ

    سورج گرہن کے بعد آج ‘وولف مون’ کا نظارہ

    کراچی : نئے سال کے پہلے مہینے میں مکمل سورج گرہن کے بعد مکمل چاند گرہن کا نظارہ آج دیکھا جا سکے گا،ماہرین نے اس چاند کو ‘وولف مون’ کا نام دیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال کا پہلاچاند گرہن آج درمیانی شب ہو گا، جوپاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکے گا، چاند کو گرہن لگنے کا عمل پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجکر آٹھ منٹ پر شروع ہوگا، چاند کو مکمل گرہن بارہ بج کر دس منٹ لگے گا اور چاند گرہن کا اختتام رات دو بج کر گیارہ منٹ پرہوگا۔

    ماہرین نے اس مکمل چاندگرہن کو وولف مون کا نام دیا ہے، چاندگرہن ایشیا،یورپ، افریقہ اورآسٹریلیا کےبیشترملکوں میں دیکھا جائےگا۔

    خیال رہے سال 2020 میں 2چاند اور 2سورج گرہن ہوں گے، پہلا چاند گرہن 10اور 11جنوری کی درمیا نی شب اور دوسرا چاند گرہن 5اور 6جون کی درمیانی شب کو ہوگا جبکہ پہلا سورج گرہن 21جون کو ہوگا، جو پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔

    یاد رہے کہ ا س قبل گزشتہ سال کا آخر ی سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوا جس کا نظارہ پوری دنیا میں دیکھا گیا اس کا دورانیہ چھ گھنٹے تک رہا۔ طاقت ور ترین سورج گرہن کو ماہرین نے رنگ آف فائر کا نام بھی دیا تھا۔

    چاند گرہن کیا ہے؟

    زمین کا وہ سایہ جو گردش کے دوران کرہ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے، اُسے چاند گرہن کہتے ہیں۔

    چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا کیونکہ یہ اس کی گردش پر منحصر ہوتا ہے، چونکہ زمین اور چاند دونوں سورج سے روشنی حاصل کرتے ہیں اس لیے زمین سورج کے گرد اپنے مقررہ مدار پر گھومتی ہے اور چاند زمین کے گرد اپنے مدار پر گھومتا ہے۔

     

  • خونی چاند کے خوبصورت نظارے

    خونی چاند کے خوبصورت نظارے

    گزشتہ شب سپر بلڈ وولف مون یعنی خونی چاند طلوع ہوا جس نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں گرفتار کرلیا۔ خونی چاند کل شب 1 گھنٹہ 2 منٹ تک آسمان پر موجود رہا۔

    ایک مکمل چاند گرہن اس وقت رونما ہوتا ہے جب زمین اپنے مدار میں گردش کرتے ہوئے کچھ وقت کے لیے سورج اور چاند کے درمیان حائل ہوجاتی ہے۔

    زمین کا جو سایہ چاند پر پڑتا ہے فلکیاتی اصطلاح میں اسے ’امبرا‘ کہا جاتا ہے۔ اسی کے باعث گرہن کے دوران بعض اوقات چاند سرخی مائل، اورنج یا خونی دکھائی دیتا ہے اور مکمل گرہن کے وقت بھی چاند پوری طرح نظروں سے اوجھل نہیں ہوتا۔

    فلکیات کی اصطلاح میں اسے بلڈ مون کہا جاتا ہے۔

    گزشتہ سال 31 جنوری 2018 کی شب کو جو سرخی مائل چاند دنیا بھر میں دیکھا گیا تھا وہ اس حوالے سے منفرد تھا کہ اس روز سپر مون بھی تھا۔

    گزشتہ رات ہونے والے چاند گرہن کی خصوصیت یہ تھی کہ اس میں گرہن کے دوران چاند کا رنگ کچھ دیر کے لیے نارنجی یا سرخی مائل دہکتا ہوا نظر آیا، اس لیے اسے سپر بلڈ وولف مون کا نام دیا گیا۔

    پاکستان سمیت ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں رہنے والے افراد اس گرہن کا نظارہ کرنے سے محروم رہے کیونکہ اس وقت یہاں علی الصبح کا وقت تھا۔ مگر شمالی یورپ، شمالی و جنوبی امریکا، اور شمال مغربی افریقہ کے ساحلوں پر یہ سپر بلڈ مون واضح طور پر دیکھا گیا۔

    ترکی
    برطانیہ
    لاس اینجلس، امریکا
    نیویارک، امریکا
    اسپین
  • آج چودھویں کے چاند میں 3 خوبیاں

    آج چودھویں کے چاند میں 3 خوبیاں

    کراچی : دنیا آج ایک سو باون سال بعد انوکھے چاند گرہن کا نظارہ کرے گی، یہ موقع اگلے ڈیڑھ سو سال تک دوبارہ نہیں ملے گا، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 31 جنوری کو چودھویں کے چاندمیں 3خوبیاں ہوں گی، آج چاند بیک وقت سرخ نیلا اور مکمل گرہن کا شکار نظر آئےگا۔

    تفصیلات کے مطابق آج چاند کے تین منفرد اور دلفریب نظارے بلیو بلڈ سپر مون ایک ساتھ دیکھے جاسکیں گے، چاند زمین سے کم ترین فاصلے پر ہو گا، جس کی وجہ سے چاند معمول سے چودہ فیصد بڑا اور روشن نظر آئے گا جبکہ زمین اور چاند کے درمیان کا فاصلہ360199کلومیٹر ہوگا۔

    گرہن کی وجہ زمین کا سایہ چاند پر پڑنے سے اس کی رنگت سرخی مائل دکھائی دے گی اور اسی وجہ سے اسے بلڈ یا خونی چاند بھی کہا جاتا ہے۔

    سنہ دوہزار اٹھارہ کا پہلا مکمل چاند گرہن سہ پہر ساڑھے تین بجے لگنا شروع ہوگا اور چھ بج کرانتیس منٹ پر چاند پورے گرہن کی حالت میں ہوگا جبکہ سات بج کر سات منٹ پر گرہن اترنا شروع ہوگا۔

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 31 جنوری کوچودھویں کے چاندمیں 3خوبیاں ہوں گی،  چاند بیک وقت سرخ نیلا اور مکمل گرہن کا شکار نظر آئے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن دوپہر 3 بجکر51 منٹ پرشروع ہوگا، جیسے ہی پاکستان میں چاند نظر آئے گا تو گرہن لگا ہوا ہوگا، کراچی میں سپر بلڈ مون6بجکر12منٹ پر نظر آئے گا جبکہ اسلام آباد میں شام5بجکر32 منٹ پر سپر بلڈ مون نظر آئے گا، جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہے گا۔


    مزید پڑھیں : جنوری 31‘ چاند کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے؟


    سپر بلیو بلڈمون کو ایشیاء ، روس کے مشرقی علاقوں ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے رہائشی با آسانی دیکھ سکیں گے جبکہ شمالی امریکہ ، الاسکا اور ہوائی میں صرف مکمل چاند گرہن سورج طلوع ہونے سے پہلے صبح کے وقت دیکھا جا سکے گا۔

    ماہرین کے مطابق ایسا چاند گرہن صدیوں میں ایک بار ہوتا ہے، چاند کی بیک وقت تین حالتیں ایک سو باون سال پہلے ٹھیک اسی تاریخ ا ور اسی وقت 1866 میں ہوئی تھیں جبکہ آج کے بعد یہ نظارہ اکیس سو اڑسٹھ میں دیکھا جائے گا۔

    ایک ماہ میں دوسری بار مکمل چاند کو بلیو مون کہا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چاند گرہن کے بارے میں حیران کن معلومات

    چاند گرہن کے بارے میں حیران کن معلومات

    رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج شب ہوگا جو پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا۔

    چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 8 بج کر 50 منٹ پر جبکہ اختتام 1 بج کر 51 منٹ پر ہوگا۔ پاکستان میں یہ رات 10 بج کر 23 منٹ سے 12 بج کر 18 منٹ تک قابل مشاہدہ ہوگا۔

    اس دوران چاند کی روشنی خاصی کم ہو جائے گی۔

    یہ چاند گرہن پاکستان سمیت، کئی ایشیائی ممالک، یورپ، انٹارکٹیکا، افریقہ اور آسٹریلیا میں دیکھا جاسکے گا۔


    چاند گرہن کیوں ہوتا ہے؟

    زمین کی اپنے محور کے گرد گردش کے دوران اگر یہ چاند اور سورج کے درمیان آجائے اور زمین کا سایہ چاند پر پڑنے لگے، تو چاند کا وہ حصہ تاریک ہوجاتا ہے۔ یوں زمین پر دکھائی دینے والا چاند اندھیرے میں چلا جاتا ہے۔


    چاند گرہن کے بارے میں توہمات

    قدیم زمانے سے چاند اور سورج گرہن کو برا سمجھا جاتا ہے اور اس سے مختلف قسم کے توہمات و روایات وابستہ ہیں۔

    چاند گرہن کے خصوصاً حاملہ خواتین پر نہایت منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ انسانی صحت پر بھی کئی برے اثرات مرتب کرتا ہے۔

    جدید سائنس کے تحت کی جانے والی تحقیقوں میں ان اثرات کی جزوی طور پر تصدیق تو کی گئی تاہم سائنسدان یہ جاننے میں ناکام رہے کہ وہ کیا وجہ ہے جس کی وجہ سے چاند کی سمت انسانی صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔


    چاند گرہن کے انسانی صحت پر اثرات

    قدیم روایات کے مطابق حاملہ خواتین کو چاند گرہن کے موقع پر گھر کے اندر رہنا چاہیئے اور کھلی فضا میں نکلنے سے گریز کرنا چاہیئے۔

    ان روایات کے مطابق اندھیرا چاند حاملہ خواتین کے پیٹ پر اثر انداز ہوتا ہے جو بچے کو جسمانی یا ذہنی معذوری کا شکار بھی بنا سکتا ہے۔

    چاند گرہن دل کے امراض، سانس کے امراض، کھانسی، ٹھنڈ لگنا، بلند فشار خون اور نیند میں خلل جیسے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔

    ایک قدیم روایت کے مطابق مطابق چاند گرہن خواتین میں ماں بننے کی صلاحیت کو بھی متاثر کرسکتا ہے۔

    گرہن انسانوں کو نفسیاتی و دماغی طور بھی متاثر کرسکتا ہے۔ یہ رویوں میں منفی تبدیلیاں لانے کا سبب بن سکتا ہے اور اس سے متاثر شخص میں بے چینی، خوف اور خود کو غیر محفوظ تصور کرنے کا خیال پیدا ہوسکتا ہے۔

    دماغی مریضوں کے مرض کی شدت میں چاند گرہن کے موقع پر اضافہ ہوسکتا ہے۔


    ماہرین علم نجوم کے مطابق چاند کی درست سمت کسی انسان کی خوش قسمتی، دولت، صحت اور روحانی قوت میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔ اس کے برعکس چاند کی غلط پوزیشن کسی انسان کی زندگی اور وقت پر برے اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

    ایک جدید تحقیق کے مطابق چاند گرہن ساحلی علاقوں میں مچھروں کی افزائش میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ اس کے برعکس پورا چاند مچھروں کی تعداد میں کمی کرتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سال 2017 کا پہلا چاند گرہن ختم ہوگیا

    سال 2017 کا پہلا چاند گرہن ختم ہوگیا

    کراچی : سال 2017 کا پہلا چاند گرہن ختم ہوگیا، چاند گرہن صبح 03:43 منٹ پر شروع ہوا اور 07:53 منٹ تک جاری رہا۔

    تفصیلات کے مطابق سال رواں کے پہلے چاند گرہن کا عمل رات تین بج کر تینتالیس منٹ پر شروع ہوا۔ جو صبح پانچ بجکر چوالیس منٹ پر اپنے عروج تھا، چاند گرہن صبح سات بجکر تریپن منٹ پر اختتام پذیر ہوا۔

    moon-2

     

    پاکستان سمیت امریکہ یورپ، افریقہ اور ایشیا میں چاند کے غروب ہونے کے وقت قدرت کے اس شاہکار عمل کا نظارہ کیا گیا۔

    moon3

    moon1

    moon4

    یاد رہے کہ چاند گرہن اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب زمین گردش کے دوران چاند اور سورج کے درمیان آجائے، اس وقت زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے اور چاند تاریک ہوجاتا ہے۔

    moon5

    خیال رہے کہ رواں سال دو چاند گرہن اور دو سورج گرہن متوقع ہیں، دوسراچاند گرہن 7 اور8 اگست کی درمیانی شب ہوگا جبکہ پہلا سورج گرہن 26 فروری اور دوسرا جبکہ دوسرا سورج گرہن 21 اگست کو ہوگا۔