Tag: lyari cracker attack

  • لیاری میں دستی بم حملہ، 12 افراد زخمی

    لیاری میں دستی بم حملہ، 12 افراد زخمی

    کراچی: لیاری کے علاقے سنگولین میں گینگ وار سرغنہ عذیر بلوچ کی رہائش گاہ کے قریب دستی بم سے حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے سنگولین کی گلی نمبر 2 میں واقع گینگ وار سربراہ عذیر بلوچ کی رہائش گاہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کریکر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دستی بم حملہ عذیر بلوچ کے مخالف گروپ کی طرف سے کیا گیا جس کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا ہے، حملے کے وقت علاقے میں بجلی منقطع تھی اس لیے مسلح افراد با آسانی فرار ہوگئے۔

    یاد رہے لیاری کو طویل آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب کلیئر کر کے سینکڑوں گینگ وار کے کارندوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ متعدد افراد کو مقابلوں کے بعد ہلاک بھی کیا گیا۔

    دوسری جانب نبیل گبول نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کے بعد لیاری کے دورے شروع کردیے ہیں اور انہوں نے دعویٰ بھی کیا ہے کہ اب لیاری کے حالات پہلے جیسے نہیں رہیں گے کیونکہ حکومت عملی اقدامات کی طرف جارہی ہے۔

  • کراچی : لیاری میں دستی بم حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 12افراد زخمی

    کراچی : لیاری میں دستی بم حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 12افراد زخمی

    کراچی : لیاری میں دستی بم حملے میں خواتین اور بچوں سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ڈیفنس میں کارروائی کرکے گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق لیاری سنگولین میں نامعلوم افراد نے نجی اسکول کے قریب دستی بم سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے، دستی بم دھماکے سے چھ بچوں اور خواتین سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں چار کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    پولیس کی ڈیفنس میں کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے اسلحہ کی موجودگی اطلاع پر بنگلے پر چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، کارروائی میں پچیس سے زائد مختلف اقسام کے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔

    بنگلے کے مالک کا دعویٰ ہے کہ اسلحہ لائسنس یافتہ ہے، پولیس نے لائسنس کی تصدیق کیلئے اسلحہ تحویل میں لے لیا ہے۔

    کراچی ، پولیس اور رینجرز کا آپریشن، 3افغان باشندوں سمیت 5افراد گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مختلف کاروائیوں کے دوران تین افغان باشندوں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ضلع وسطی کے علاقے گبول ٹاؤن سے غیر قانونی طور پر مقیم تین افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا، بلدیہ سعیدآباد کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران اسٹریٹ کرائم کے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    زرائع کے مطابق گلبہار کے علاقے میں رینجرز نے کاروائی کرکے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔

  • کراچی: جاوید ناگوری کے دفتر پردستی بم حملہ، بھائی اکبر ناگوری جاں بحق

    کراچی: جاوید ناگوری کے دفتر پردستی بم حملہ، بھائی اکبر ناگوری جاں بحق

    کراچی: صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے دفتر پر دستی بم حملے میں بھائی اکبر ناگوری جاں بحق اور دو اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے، لیاری میں رینجرزکا سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    کراچی میں دہشت گرد ایک بار پھر سرگرم ہوگئے، انسان دوست، علم دوست، قانون نافذ کرنے والے افسران ہوں یا سیاست دان سب دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔

    گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں تیزی آگئی ہے۔

    لیاری میں رکن سندھ اسمبلی جاوید ناگوری کے دفتر پر نامعلوم ملزمان نے دھاوا بول دیا، ملزمان نے دستی بم حملے کے بعد صوبائی وزیر کے دفتر پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی وزیر کے بھائی اکبر ناگوری اور دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اکبر ناگوری جانبر نہ ہوسکے۔

    گورنراور وزیراعلٰی سندھ نے جاوید ناگوری کے دفتر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیرِاعلٰی سندھ نے آئی جی سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔