Tag: Lyari firing

  • کراچی : باپ کے سامنے بیٹے کے قتل کی لرزہ خیز واردات

    کراچی : باپ کے سامنے بیٹے کے قتل کی لرزہ خیز واردات

    کراچی (25 اگست 2025) لیاری میں لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ہے، واردات میں مسلح افراد نے نوجوان پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں، بیٹے نے باپ کے سامنے موقع پر ہی جان دے دی۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری آگرہ تاج کالونی میں غازی مسجد کے قریب باپ کے سامنے بیٹے کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے پرانی دشمنی پر باپ کے سامنے بیٹے پر گولی چلا دی، نوجوان نے جائے وقوعہ پر ہی تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔

    ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر لاش تحویل میں  لے کر قانونی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کردی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے مقتول نوجوان کی شناخت 18سالہ محمد طلحہٰ ولد محمد طارق کے نام سے ہوئی ہے۔

    کراچی: واقعے کےحوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

    مزید پڑھیں : لیاری میں قاتلوں نے پیچھے سے آواز دے کر ڈاکٹر شمبو لعل کو گولیاں مار دیں

    کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ دنوں قاتلوں نے دن دہاڑے تعاقب کرکے ڈاکٹر شمبو لعل کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔مقتول کلینک سے نکل کر واک پر جا رہے تھے۔

    فائرنگ کا واقعہ لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی اور مالی تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے، واقعے کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقتول کے بیٹے دیپک لعل کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

  • لیاری : فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے لڑکا لڑکی سے متعلق اہم پیشرفت

    لیاری : فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے لڑکا لڑکی سے متعلق اہم پیشرفت

    کراچی : لیاری میں گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے رکشہ سوار لڑکا لڑکی دراصل میاں بیوی تھے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لیاری میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے قتل کیے گئے لڑکا، لڑکی میاں بیوی نکلے۔

    میاں بیوی کو لیاری میوہ شاہ مسجد کے قریب گزشتہ روز رکشے پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، جن کی شناخت ہوگئی ہے۔

    پولیس نے مقتول کے خالہ زاد بھائی اسفند یار کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی جس سے متعلق جرگہ بھی ہوا تھا۔

    باجوڑ ایجنسی کے علاقے میں منعقد ہونے والے جرگے کے فیصلے پر مقتولین کو علاقہ بدر کردیا گیا تھا، جنہیں دو سال بعد موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    غیرت کے نام پر قتل ہونے والے میاں بیوی گذشتہ 2سال سے لیاری میں رہائش پذیر تھے، پولیس نے قاتلوں کو تلاش کیلیے کارروائی کا آغاز کردیا۔