Tag: Lyari gang

  • کراچی: لیاری گینگ کمانڈر کا دست راست ابوحریرہ زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: لیاری گینگ کمانڈر کا دست راست ابوحریرہ زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی( 26 جولائی 2025): ایس آئی یو نے لیاری گینگ شکیل کمانڈر کے دست راست ابوحریرہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے مرزا آدم خان روڈ کے قریب مقابلہ کے بعد لیاری گینگ کمانڈر شکیل عرف بادشاہ کا اہم کارندہ زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا، زخمی ملزم ابوحریرہ سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں، ایس ایس پی شعیب میمن کے مطابق ملزم شکیل عرف بادشاہ بیرون ملک بیٹھ کر لیاری گینگ آپریٹ کرتا ہے، لیاری گینگ کمانڈر ابو حریرہ کے ذریعے بھتے وصول کراتا تھا۔

    ایس ایس پی شعیب میمن نے مزید بتایا کہ ملزم شکیل نے دودھ کے بیوپاری سے تیس لاکھ روپے بھتہ مانگا نہ دینے پر مارنے کی دھمکی دی، جس کا مقدمہ کلری تھانے میں درج ہے، ایس آئی یو کی جانب سے لیاری گینگ کمانڈر شکیل عرف بادشاہ کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق ایک اور کارروائی بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور کے علاقے میں کی گئی، جہاں پولیس کا ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران دو ملزمان وزیر اور اظہر زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موٹر سائیکل، چار لاکھ روپے نقدی اور 60 لاکھ روپے مالیت کی تنزانیہ نامی منشیات برآمد کی گئی۔ دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کمانڈر کاشف ڈاڈا اور وسیع اللہ لاکھوں گروہ سے ہے، جو پاک کالونی اور پرانا گولی مار میں منشیات اور بھتہ خوری کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔

  • کراچی سے گرفتار لیاری گینگ وار کے 2 بھتہ خوروں کی ہوشربا انکشافات

    کراچی سے گرفتار لیاری گینگ وار کے 2 بھتہ خوروں کی ہوشربا انکشافات

    کراچی: چاکیواڑہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار لیاری گینگ وار کے 2 بھتہ خوروں کی واردات کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت احمد عرف ڈاڈا اور تنویر عرف جھینگو کے نامو ں سے ہوئی، ملزمان پڑوسی ملک میں بیٹھ کر گینگ وار کے انعام یافتہ دہشتگردوں کیلئے کام کرتے تھے۔

    امجد حیات نے بتایا کہ ملزمان کراچی میں بھتہ خوری کی درجن وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، گرفتار ملزم احمد ڈاڈا زبیر چھوٹو کا کارندہ ہے، یہ پولیس مقابلے میں گارڈن اور بغدادی سے مفرور ہوگیا تھا۔

    ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان زبیر چھوٹو احمد ڈاڈا کی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے، اس سی سی ٹی وی میں ملزم کو فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان نے موسی لین بغدادی میں پاپڑ فیکٹری کے مالک سے 3 لاکھ بھتہ طلب کیا، بھتہ نہ دینے کی صورت میں جانی نقصان پہنچانے کی دھمکی دی تھی۔

    ایس ایس پی سٹی امجد حیات کا کہنا تھا کہ ملزمان نےکھڈا مارکیٹ میں واقع بیکری سے 80 ہزار روپے بھتہ وصول کیا جبکہ نیا ناظم آباد میں بیکری سے 3 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔

    ’’ملزم ڈاڈا نے لی مارکیٹ میں جنرل اسٹور بیکری سے 2 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا، حنیف نامی شخص سے ڈھائی لاکھ بھتہ طلب کیا تھا جبکہ 20 ہزار روپے موصول بھی کیے،  ملزمان نے نیا آباد میں بیکری سے دو لاکھ روپے طلب کیا تھا تاہم کچھ نہیں ملا‘‘۔

    ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے مزید بتایا کہ ملزم نے کئی جگہوں سے بھتہ طلب کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

    واضح رہے کہ 12 جنوری کو کراچی سٹی پولیس نے پولیس مقابلے میں قتل اقدام قتل بھتہ خوری اغوا برائے تاوان فائرنگ میں ملوث لیاری گینگ وار کے 2کارندوں کو گرفتار کیا تھا۔

  • ناقص تفتیش کے باعث لیاری گینگ وار کے سرغنہ کو "ریلیف” ملنے لگا

    ناقص تفتیش کے باعث لیاری گینگ وار کے سرغنہ کو "ریلیف” ملنے لگا

    کراچی: ناقص تفتیش اور شواہد کی عدم دستیابی کے باعث لیاری گینگ وار کےسرغنہ عزیربلوچ کو ایک اور مقدمے میں بری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت نے عزیر بلوچ کی مقدمے سے بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ :استغاثہ ایک بار پھر شواہد دینے میں ناکام رہا ، شواہد کی عدم دستیابی پر عزیر بلوچ کی درخواست ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

    عزیر بلوچ پر لیاری کے علاقے کلری تھانے پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، یہ مقدمہ سال دو ہزار بارہ میں درج ہوا تھا، پولیس کی جانب سے مقدمے میں کہا گیا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کرکے تھانے میں موجود عملے کو مارنے کی کوشش کی، پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان بھاگ کھڑے ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  عزیر بلوچ قتل کے دو مقدمات میں بری

    کیس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا جبکہ کیس میں گرفتار دیگر ملزمان کو عدالت پہلے ہی بری کرچکے ہے۔

    واضح رہے کہ عزیر بلوچ ناقص تفتیش کے باعث اب تک دس مقدمات میں بری ہوچکے ہیں ، لیاری گینگ وار کے سرغنہ پر مجموعی طور پر 61 مقدمات درج ہینم جن میں قتل کے مقدمات بھی شامل ہیں۔