Tag: Lyari Gang War

  • عزیربلوچ کی حوالگی: قانونی کاروائی مکمل نہ ہونے کے سبب تاخیرکا شکار

    عزیربلوچ کی حوالگی: قانونی کاروائی مکمل نہ ہونے کے سبب تاخیرکا شکار

     

    اسلام آباد: لیاری گینگ وار کے مرکزی مجرم عزیرجان بلوچ کوانٹرپول نے ضابطے کی کاروائی مکمل نہ ہونے کے سبب تاحال پاکستان کے حوالے نہیں کیا ہے۔

    عزیر بلوچ کو لینے کیلئے چار سینئر اہلکار دبئی میں موجود ہیں اور عزیر بلوچ کی حوالگی سے متعلق ضابطے کی کاروائی ابھی باقی ہے۔

    دبئی میں پاکستانی سفارت خانے نے اس امرکی تصدیق کی ہے کہ ضابطے کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد ہی عزیر بلوچ کو پاکستانی پولیس حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کو لینے کے لیے جانے والی سیر و تفریح میں مصروف ہیں،عزیر بلوچ کی حوالگی کے لیے سینئر پولیس اہلکاروں آنا بھی ضروری نہیں تھا۔

    عزیر بلوچ کو لینے جانے والی ٹیم میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید خواجہ، ایس ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ، ڈی ایس پی زاہد حسین اورایک رینجرزاہلکار شامل ہیں۔

  • لیاری میں پولیس مقابلہ، ٹارگٹ کلرہلاک

    لیاری میں پولیس مقابلہ، ٹارگٹ کلرہلاک

    کراچی: لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران مبینہ گینگ وارسے تعلق رکھنے والا کارندہ ہلاک ہوگیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے ہے۔

    رینجرزکے ترجمان کے مطابق سیف اللہ قتل کی چارواداتوں سمیت بھتے کی وصولی اوراسٹریٹ کرائم میں بھی ملوث تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ گینگ وار کے ملزم کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے یواے ای حکام کا خط

    عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے یواے ای حکام کا خط

    دبئی: کالعدم امن کمیٹی کے سرغنہ عذیر بلوچ کی حوالگی کے لئے یواے ای حکام نے حکومت پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی حکومت کراچی پولیس کو مطلوب گینگ وار عذیر بلوچ کی حوالگی پر راضی ہوگئی ہیں، یو اے ای حکام نے حکومت پاکستان کے نام خط میں عذیر بلوچ کو پاکستانی تحویل میں دینے کی پیشکش کی ہے۔

    دبئی میں گرفتار کالعدم امن کمیٹی اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ کی پاکستان حوالگی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم عزیزبلوچ کو لینے کے لئے کل یو اے ای جائے گی، ایف آئی اے نے سندھ پولیس کے افسر کو ساتھ جانے کیلئے کہا ہے، ایف آئی اے حکام نے سندھ پولیس افسر کو عزیر بلوچ سے متعلق ریکارڈ ساتھ لیکر چلنے کی درخواست کی ہے۔

    واضح رہے کہ یو اے ای حکومت کی رضا مندی کے بعد عزیر بلوچ کے مقدمات پر مبنی پر ایک فائل متحدہ عرب امارات بھیج دی گئی ہے، جس کے بعد ملزم عزیر بلوچ کو پاکستان کے حوالے کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

    انتیس دسمبر دو ہزار چودہ کوعزیر بلوچ کو مسقط سے دبئی پہنچنے پر انٹر پول کی جانب سے گرفتارکیا گیا تھا، سندھ حکومت نے عذیر بلوچ کو مطلوب قرار دے کر اس کے ریڈ وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

    عزیر بلوچ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل ، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور سو سے زائد دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

  • لیاری: پولیس مقابلے میں اغوا برائے تاوان کا مطلوب دہشت گرد ہلاک

    لیاری: پولیس مقابلے میں اغوا برائے تاوان کا مطلوب دہشت گرد ہلاک

    کراچی: لیاری میں پولیس چھاپے کے دوران ہونے والے مقابلے میں گینگ وار کا اہم ملزم عقیل جتکال ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرکراچی کے قدیم علاقے لیاری میں واقع محلہ بغدادی میں چھاپہ مارا جس کے دوران گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم عقیل جتکال نے مبینہ طورپرپولیس پارٹی پرفائرنگ کردی، پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عقیل جتکال مارا گیا۔

    ذرائع کے مطابق عقیل جتکال گینگ وار، منشیات کی فروخت اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

    پولیس نے اس کے ایک ساتھی کو بھی گرفتار کیا ہے جس کے پاس سے ایک دستی بم اورایک ٹی ٹی پستول برآمد کیا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • کراچی: رینجرز کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک

    کراچی: رینجرز کی کارروائی، لیاری گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک

    کراچی : مختلف علاقوں میں دہشت گرد عناصرکے خلاف پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں،  مشرف کالونی پانچ سو کوارٹرمیں رینجرز نے ایک کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کا ایک ملزم ہلاک کر دیا۔

    کراچی میں قتل وغارت گری کا سلسلہ نہ تھم سکا، اورنگی ٹاؤن چار نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مچھر کالونی سے سی آئی ڈی پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم اعجاز عرف کپی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کی سو سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

    رینجرزنے مشرف کالونی پانچ سو کوارٹرمیں خفیہ اطلاع پرکارروائی کی جس دوران ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔۔ رینجرزکی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا، جس کی شناخت سعید کمانڈو کی نام سے ہوئی ہے، ملزم پانچ افراد کے قتل سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، لانڈھی میں مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ نو افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • لیاری: رینجرزسے مبینہ مقابلہ، گینگ وارکا ملزم ہلاک

    لیاری: رینجرزسے مبینہ مقابلہ، گینگ وارکا ملزم ہلاک

    کراچی:شہر قائد کے علاقے لیاری پھول پتی لین میں رینجرزسے مبینہ مقابلےمیں گینگ وارکا ایک ملزم ہلاک ہوگیا اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی سےرینجرز نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکےاسلحہ برآمدکرلیا۔

    رینجرزترجمان کے مطابق لیاری کےعلاقے پھول پتی لین میں رینجرز نےملزمان کی گرفتاری کےلیئے چھاپہ مارا ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پرفائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم مارا گیا جس کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ملزم کا تعلق لیاری گینگ وارسے ہے۔

    اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ کالونی میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔