کراچی : گزشتہ رات لیاری مقابلے میں ہلاک ہونےوالے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، ترجمان رینجرز کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق لیاری گینگ وارسے تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ رات رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی، مارے جانےوالوں میں چاکر علی، مہرعلی، عامر علی عرف عامر پانڈے ،عمیرعلی اورعامر شامل ہیں۔
گینگ وار کے اہم کردار غفار ذکری کی موجودگی کی اطلاع پر علی محمد محلہ اور ذکری پاڑہ میں رینجرزگزشتہ رات لیاری پہنچی تو دہشتگردوں نے حملہ کر دیا تھا، گینگ وار کارندوں نے رینجرز پر دستی بم پھینکے اور خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔
مزید پڑھیں : لیاری میں مقابلہ: رینجرزاہلکار شہید، 3 زخمی، 5دہشت گرد ہلاک
حملے میں اہلکار سپاہی فواد شہید اورتین زخمی ہوگئے تھے، جس کےبعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نےعلاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا۔
رینجرزکی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے چار کلاشنکوف،دستی بم، آواران بم اور نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئی ۔
لیاری میں رینجرز اورپولیس کی بھاری نفری آج بھی آپریشن میں مصروف ہے۔ علاقے کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔