Tag: Lyari

  • لیاری گینگ وار جھینگو گروپ کا انتہائی مطلوب کارندہ گرفتار

    لیاری گینگ وار جھینگو گروپ کا انتہائی مطلوب کارندہ گرفتار

    کراچی: پولیس نے لیاری گینگ وار، جھینگو گروپ کا انتہائی مطلوب کارندہ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں کلاکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، جس میں پولیس نے جھینگو گروپ کے انتہائی مطلوب کارندے فرحان عرف خلیفہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ایس ایس پی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ ملزم نے 7 جون کو طارق نامی شہری کو گولی مار کر زخمی کیا تھا، ملزم نے 2 روز قبل ٹھیکیداروں سے بھتہ طلب کیا، نہ دینے پر دھمکیاں دی تھیں۔

    ادھر کراچی کے علاقے پاک کالونی، ڈگری کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، زخمی ملزمان میں شاہنواز عرف شانی، سرور عرف دانا اور رمضان شامل ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے، ملزمان موٹر سائیکل چوری، چھیننے، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ اور ماضی میں بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلیں ابراہیم حیدری میں امان نام ملزم کو فروخت کرتے ہیں، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

  • لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ فہیم عرف بہاری گرفتار

    لیاری گینگ وار کا اہم کارندہ فہیم عرف بہاری گرفتار

    کراچی: سپر ہائی وے پولیس نے لیاری گینگ وار کے ایک اہم کارندے فہیم عرف بہاری کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کا ایک اور کارندہ پکڑا گیا ہے، فہیم عرف بہاری کو سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے گرفتار کیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر کے مطابق ملزم فہیم بہاری سے ایک ہینڈ گرینیڈ بر آمد ہوا، وہ انتہائی سنگین جرائم میں ملوث تھا، ملزم لیاری گینگ وار کے لیے متعدد بار تاجروں سے بھتہ طلب کر چکا ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ فہیم بہاری بھتہ نہ دینے والوں کے گھروں پر فائرنگ بھی کر چکا ہے، ملزم نے تمباکو کے ایک بڑے تاجر سے ڈیڑھ کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا، جب تاجر نے انکار کیا تو اس کے گھر پر لانڈھی میں فائرنگ کر دی۔

    پولیس آفیسر نے انکشاف کیا کہ فہیم بہاری پہلے بھی متعدد بار بھتہ، قتل اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔

  • لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب دہشت گرد شکیل کمانڈو اور ندیم کمانڈو گرفتار کرلیے گئے، دونوں دہشتگردوں کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی، کارروائی میں سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں شکیل کمانڈو اور ندیم کمانڈو کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ترجمان رینجر کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں دہشتگردوں کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، ندیم کمانڈو کے سر پر 10 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔

    ترجمان کے مطابق ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری، پولیس اور دیگر مقابلوں میں ملوث تھے، ملزمان سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان کراچی آپریشن کے دوران ایران فرار ہو گئے تھے، بعد ازاں کراچی واپس آ کر اپنا نیٹ ورک بحال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

    گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • متعدد اداروں کو مطلوب لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر گرفتار

    متعدد اداروں کو مطلوب لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد اداروں کو مطلوب لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

    کارروائی میں پولیس کو انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کا کمانڈر ملا نثار گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزم کا نام محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی ریڈ بک میں شامل ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری پر سندھ حکومت کی جانب سے 5 لاکھ روپے انعام بھی مقرر ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گرد قتل، اقدام قتل، ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی، پولیس مقابلوں اور بھتہ خوری میں ملوث رہا ہے، علاوہ ازیں ملزم اسلحے کی خرید و فروخت میں بھی ملوث ہے۔

    ملزم لیاری گینگ وار پیپلز امن کمیٹی کی سرگرمیوں میں شامل رہا، سنہ 2013 میں ملزم عذیر بلوچ گروپ میں شامل ہوگیا تھا۔

  • لیاری : پولیس کا چھاپہ، خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    لیاری : پولیس کا چھاپہ، خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

    کراچی : لیاری ٹاؤن کے ایک گھر میں پولیس چھاپے کے دوران خاتون خانہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مطلوب ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا اس موقع پر ملزم نے وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

    چھاپہ کے دوران ملزم اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی جس سے گھبرا کر خاتون کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی رواں سال فروری میں سادہ لباس اور پولیس کی وردی میں ملبوس اہلکار فیڈرل بی ایریا کے ایک مکان میں سیڑھی لگا کر داخل ہوئے۔

    انہوں نے عزیز نامی شخص اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا تھا چھاہے کے دوران عزیز کی اہلیہ دول کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی سے جاملی۔

    بعد ازاں عزیز نامی شخص کے بیٹے نے پہلے 15 کو اور یوسف پلازہ پولیس کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور اپنی والدہ کی تدفین کی تیاری میں لگ گیا۔

    نامعلوم پولیس پارٹی کو اس بات کا علم ہو گیا تھا کہ حراست میں موجود عزیز نامی شخص کی اہلیہ انتقال کرگئی جس پر ایک لمبے سفر کے بعد انہیں سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کے پاس چھوڑ دیا گیا۔

  • کراچی: لیاری کی رہائشی عمارت میں سلنڈر دھماکا

    کراچی: لیاری کی رہائشی عمارت میں سلنڈر دھماکا

    کراچی: شہر قائد کے قدیم علاقے لیاری میں سلنڈر دھماکا ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دھماکا لیاری کے علاقے بہار کالونی کی رہائشی عمارت میں ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق فلیٹ میں سلنڈر دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچے سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری جائے حادثے پر پہنچی اور جھلسے افراد کو عمارت سے نکال کر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    سلنڈر دھماکے کے باعث علاقے میں شدید خوف ہراس پھیل گیا، پولیس نے متاثرہ عمارت کو گھیرے میں لیتے ہوئے رہائشیوں کو فوری طور پر عمارت خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

    واقعےکے2گھنٹےبعد کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچا جبکہ علاقہ مکین اور مقامی پولیس واقعےکو سلنڈر بلاسٹ قرار دےچکے ہیں۔

    علاقہ مکینوں نے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ علاقےمیں 5 ماہ سے گیس کی فراہمی بندہے جس کے باعث علاقہ مکین گیس سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں، :گیس سلنڈر کے استعمال سےحادثات کاسامنا ہے۔

    علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت علاقے میں گیس کی فراہمی یقینی بنائے۔

    شہر قائد میں آئے روز سلنڈر دھماکوں کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں، گذشتہ ماہ بھی کراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں قالین بنانے کے کارخانے اور گودام میں سلنڈر دھماکا ہوا تھا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

  • کراچی میں ایک اور  7 منزلہ عمارت گرانے کا حکم

    کراچی میں ایک اور 7 منزلہ عمارت گرانے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے آگرہ تاج لیاری میں سات منزلہ عمارت گرانے کا حکم دے دیا اور ڈی جی ایس بی سی اے کو سات روز میں رپورٹ کے ساتھ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آگرہ تاج لیاری میں 96اسکوائریارڈ پر 7منزلہ پورشن بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس حسن اظہررضوی نے ریمارکس میں کہا آگرہ تاج لیاری میں تو8،8 منزلہ پورشن بن رہےہیں۔

    درخواست گزار اشفاق احمد نے بتایا کہ درخواست گزار کا کہنا ہے۔۔ چھیانوے گز زمین پر سات منزلہ عمارت میں پورشن بنائے گئے جس سے اہل محلہ کو شدید دشواری کا سامنا ہے، علاقےکی گٹرلائن چاک ہوچکیں۔

    عائشہ سومروایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ 232 پلاٹ،گلی ای17، آگرہ تاج پر پورشن کو گرایا جائے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے ایس بی سی اے کو فوری 7منزلہ پورشن گرانےکاحکم دےدیا اور ڈی جی ایس بی سی اے کو 7روزمیں رپورٹ کے ساتھ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    عدالت نے پورشن کے لیے بجلی، پانی، گیس کنکشن دینے سے روکتے ہوئے بلڈرسلیمان، نعیم حیدر اور طلحہٰ کو نوٹس جاری کردیے۔

  • کراچی: لیاری میں رہائشی عمارت ایک جانب جھک گئی، علاقہ مکین خوفزدہ

    کراچی: لیاری میں رہائشی عمارت ایک جانب جھک گئی، علاقہ مکین خوفزدہ

    کراچی: کراچی کے قدیم علاقے لیاری میں رہائشی عمارت جھک گئی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل بلڈنگ کو خالی کرالیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقےلیاری میں یعقوب شیراروڈ گلی نمبر سات میں رہا ئشی عمارت ایک طرف جھک گئی جبکہ قریبی بلڈنگ کے رہائشی خوفزدہ ہوکرباہر نکل آئے، عمارت کو فوری طور پر ناقابل رہائش قرار دیکر خالی کرالیا گیا ہے اس کے علاوہ قریبی بلڈنگ کے رہائشی خوفزدہ ہوکرباہرنکل آئے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے اطراف کی گلیاں سیل کردیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے اور ایس بی سی اے حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے، عمارت رہنے کے قابل نہیں ہے اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایس بی سی اے حکام کے معائنے کے بعد عمارت کو مسمار کیا جائے گا۔

    حفاظتی انتظامات کے پیش نظر انتظامیہ نے اطراف کی چھ مکانات کو خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارت کی بنیادیں ہی کمزور ہیں اور یہ تعمیرکےوقت سےہی ٹیڑھی ہے۔

    علاقہ مکینوں نے انکشاف کیا کہ جب عمارت کی تعمیر جاری تھی تو اس وقت بھی احتجاج کیا گیا تھا تو بلڈر نےکہا کہ 2منزل بنارہےہیں بعد میں 6منزلہ عمارت تعمیرکردی۔

    کئی گھنٹےگزرجانےکےباوجودایس بی سی اےٹیم عمارت کامعائنہ کرنےکاپہنچی، حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی تعمیرمیں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا۔

    گذشتہ سال جون میں بھی لیاری کھڈا مارکیٹ گلی نمبر 3 میں واقع 2مخدوش رہائشی عمارتیں منہدم ہوگئیں تھیں، جس کے ملبے تلے دب کر بچہ اور خاتون جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق زمین بوس ہونے والی ایک 6 منزلہ اور دوسری 3 منزلہ رہائشی عمارت تھی، گرنے والی بلڈنگ کو ایس بی سی اے کے افسران مخدوش قرار دے چکے تھے، اسکے باوجود بلڈنگ مکمل طور پر خالی نہیں کی گئی تھی۔

  • کراچی میں  سی ٹی ڈی کی کارروائی ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 3ملزمان  گرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 3ملزمان گرفتار

    کراچی : سی ٹی ڈی نے لیاری میراں ناکہ میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وارسےتعلق رکھنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ، دستی بم اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے لیاری میراں ناکہ میں کارروائی کی ، کارروائی کے دوران لیاری گینگ وارسے تعلق رکھنے والے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا اور بھاری اسلحہ، دستی بم ، مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان میں اسلم عرف راشد،تنویرعرف پٹی ،ماجدعرف سیاد شامل ہیں ، ملزمان نے بھتہ خوری ،دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں کاانکشاف کیا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ گرفتارملزم تنویر2005 میں قتل کے مقدمے میں گرفتار ہوا جبکہ ملزم نے 3 سال جیل میں گزارنے کے بعد واپس آکر گینگ وار میں شمولیت اختیار کی اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بیرون ملک روپوش ہوا۔

    یاد رہے کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث پانچ انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا تھا ، ملزمان موبائل اسنیچنگ کی دو سو سے زائد وارداتوں میں بھی ملوث ہیں،گرفتار ملزمان سے اسلحہ، منشیات برآمد کی گئیں ہیں۔

  • نامساعد حالات کے باوجود نیشنل چیمپئن شپ جیتنے والی لیاری کی سائیکلسٹ

    نامساعد حالات کے باوجود نیشنل چیمپئن شپ جیتنے والی لیاری کی سائیکلسٹ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی باہمت سمیرا نامساعد حالات کے باوجود سائیکلنگ کر رہی ہیں اور نیشنل چیمپئن شپ بھی جیت چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کی 17 سالہ سائیکلسٹ سمیرا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں شرکت کی۔

    سمیرا لیاری کے ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتی ہیں، وہ اپنی مدد آپ کے تحت سائیکلنگ کرتی رہیں اور نیشنل چیمپئن شپ جیت چکی ہیں۔

    سمیرا کا کہنا تھا کہ لیاری کو بہت بدنام کیا جاتا ہے کہ یہ اچھا علاقہ نہیں ہے، اس چیز نے انہیں اکسایا کہ وہ لیاری کی روشن تصویر بن کر سامنے آئیں۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ نویں جماعت کی طالبہ ہیں اور ان کے امتحان ہونے والے ہیں لیکن وہ پھر بھی روزانہ 3 گھنٹے سائیکلنگ کی ٹریننگ کرتی ہیں۔

    سمیرا چاہتی ہیں کہ وہ اولمپک گیمز میں حصہ لیں لیکن ان کے پاس اس کی تیاری کے لیے وسائل نہیں ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ انہیں سپورٹ کیا جائے تاکہ وہ اپنی محنت سے پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔