Tag: M ali shaikh

  • سیاسی جماعت کےفرنٹ مین محمد علی شیخ کے دوران تفتیش اہم انکشافات

    سیاسی جماعت کےفرنٹ مین محمد علی شیخ کے دوران تفتیش اہم انکشافات

    کراچی : جناح ایئرپورٹ کراچی سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والے سیاسی جماعت کے فرنٹ مین محمد علی شیخ نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق محمد علی شیخ نے دوران تفتیش بتایا ہے کہ ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین کوڑیوں کے دام خریدیں گئیں،جبکہ زمینوں پر قبضے کیلئے بھی سیاسی شخصیات اپنی طاقت استعمال کرتی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق محمد علی شیخ نے پورے گروپ سے متعلق تفصیلات بتادی ہیں جو سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہیں، اورسرکاری محکموں سے کروڑوں روپے ماہانہ فنڈز کون کون لیتا تھا۔

    تفتیش میں نام بتادیے ہیں، گریڈ 21 سے لے کر 16 تک کے افسران کرپشن میں ملوث ہیں، اور مختلف محکموں میں بھاری رشوت لے کر تعیناتی بھی کروائی جاتی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق محمد علی شیخ نے تفتیش کے دوران بتایا کہ سیاسی جماعت کی اہم شخصیت کے ساتھ مل کر انہوں نے محکمہ پولیس میں ڈی آئی جی سے لیکر ایس ایچ او رینک کے افسران کی تعیناتیاں کرائیں اور یہ افسران زمینوں پر قبضوں میں مدد کرتے تھے۔

    جبکہ ایرانی تیل کی اسمگلنگ سمیت آرگنائیز کرائم بھی کروایا کرتے تھے جس سے بھاری رقم وصول ہوتی تھی اور پولیس افسران کو باقاعدہ حصہ دیتے تھے ۔ محمد علی شیخ سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

  • سندھ کی اہم شخصیت کا فرنٹ مین فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    سندھ کی اہم شخصیت کا فرنٹ مین فرار ہوتے ہوئے گرفتار

    کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سےحساس ادارے نے سندھ کی اہم سیاسی شخصیت کےفرنٹ مین محمد علی شیخ کو گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جانے والا شخص دبئی کے راستے امریکہ فرار ہونا چاہتا تھا ۔

    محمد علی شیخ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ سندھ کی اہم سیاسی شخصیات کا فرنٹ مین تھا اور اس کے تمام غیر قانونی کاموں کو سر انجام دیتا تھا ۔ محمدعلی شیخ کو حساس اداروں نے صبح ایئرپورٹ سے گرفتارکیاتھا۔

    علاوہ ازیں نیب نے دس کروڑ روپے کی خورد برد میں ملوث سابق ٹی ایم او سجاول ممتاز زرداری کو گرفتارکرلیا۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ٹی ایم او سجاول نے دس کروڑ روپے کےفنڈزمیں ہیرا پھیری کی ہے۔ ممتاززرداری کئی میگا پروجیکٹس میں بھی کرپشن میں ملوث پا یا گیا ہے ،دوران تفتیش ممتاززرداری نےدیگرشخصیات کےنام بھی بتائےہیں۔