Tag: Maaz Sadaqat

  • بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے معاذ کی تعریف میں کیا کہا؟

    بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ڈیبیو کرنے والے معاذ کی تعریف میں کیا کہا؟

    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت کی تعریف کی ہے۔

    پی ایس ایل 10 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی کے نوجوان بیٹر معاذ صداقت نے شاندار ڈیبیو دے کر اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا، انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں نصف سنچری بنائی۔

    پشاور زلمی کے 19 سالہ معاذ صداقت نے شاندار نصف سنچری بناتے ہوئے 33گیندوں پر 55 رنز اسکور کیے۔

    پی ایس ایل 10 : معاذ صداقت کے ڈیبیو میں خوبصورت شاٹس، ویڈیو دیکھیں

    پشاور زلمی کی اننگز میں کپتان بابر اعظم اور معاذ صداقت کے درمیان چوتھی وکٹ پر 102 رنز کی بہترین شراکت ہوئی۔ میچ کے بعد معاذ کو ڈیبیو میں نصف سنچری اسکور کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    میچ کے بعد پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے معاذ صدات کی تعریف کی ہے انہوں نے کہا کہ معاذ نے شدید دباؤ میں شاندار بلے بازی کی ہے۔

    بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اُن کی بیٹنگ سے مجھے بھی اعتماد ملا، میچ میں کامیابی کا کریڈٹ معاذ کو جاتاہے، پچ دیکھ کر ایک اضافی فاسٹ بولر کھلانے کا فیصلہ کیا۔

  • پی ایس ایل 10 : معاذ صداقت کے ڈیبیو میں خوبصورت شاٹس، ویڈیو دیکھیں

    پی ایس ایل 10 : معاذ صداقت کے ڈیبیو میں خوبصورت شاٹس، ویڈیو دیکھیں

    لاہور : پی ایس ایل 10 کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی کے نوجوان بیٹر معاذ صداقت نے شاندار ڈیبیو دے کر اپنی صلاحیت کا لوہا منوا لیا، نصف سنچری اسکور کرکے خوب داد سمیٹی۔

    پشاور زلمی کے 19 سالہ معاذ صداقت نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں اپنا ڈیبیو کیا، اس موقع پر انہوں نے شاندار نصف سنچری بناتے ہوئے 33گیندوں پر 55 رنز اسکور کیے۔

    اپنی اننگز کے دوران انہوں نے کریز پر کھڑے ہوکر ہر زاویے سے بہت خوبصورت شارٹس لگائے جسے کمنٹری باکس میں بیٹھے کمنٹٹرز اور تماشائیوں نے بھی خوب سراہا ساتھ ہی نصف سنچری اسکور کرنے پر اسٹیڈیم میں موجود سینئر کھلاڑیوں نے بھی کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں۔

    پشاور زلمی کی اننگز میں کپتان بابر اعظم اور معاذ صداقت کے درمیان چوتھی وکٹ پر 102 رنز کی بہترین شراکت ہوئی۔ میچ کے بعد معاذ کو ڈیبیو میں نصف سنچری اسکور کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاذ صداقت نے سب سے پہلے اپنی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے بتایا کہ مجھ پر پریشر تو نہیں تھا جب میں بیٹنگ کیلیے آیا تو سب چیزیں نارمل تھیں، میں نے بال ٹو بال کپتان بابر اعظم کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے کھیلا۔

    یاد رہے کہ نوجوان کھلاڑی معاذ صداقت نے پاکستان سپر لیگ سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ میں 21 میچز کھیلے تھے جن میں تقریباً 40 کی اوسط سے رنز بنا کر انہوں نے اپنی جگہ پشاور زلمی میں بنائی۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-islamabad-united-vss-peshawar-zalmi/