Tag: MacBook

  • فوٹیج: چور کار کا شیشہ توڑ کر 10 لاکھ کیش اور میک بک چوری کر کے فرار

    فوٹیج: چور کار کا شیشہ توڑ کر 10 لاکھ کیش اور میک بک چوری کر کے فرار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ ساؤتھ گزری میں وارداتیں مسلسل بڑھنے لگی ہیں، ایک چور نے کار کا شیشہ توڑ کر 10 لاکھ کیش اور میک بک چوری کر لی اور فرار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مین خیابان حافظ روڈ پر مسجد کے باہر کھڑی کار میں واردات ہوئی ہے، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

    پولیس نے مبینہ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے بعد فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

    مدعی حذیفہ کی جانب سے گزری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس کے مطابق چور کار کا شیشہ توڑ کر 10 لاکھ کیش اور میک بک چوری کر کے فرار ہوا۔

    مدعی نے بتایا کہ وہ ظہر کی نماز پڑھنے کے لیے گاڑی مسجد کی دیوار کے ساتھ پارک کر کے مسجد چلا گیا تھا، جب واپس آیا تو گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا۔

    مدعی کے مطابق گاڑی کے اندر سے ایپل کی میک بک اور دس لاکھ روپے کیش غائب تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مدعی حذیفہ کے ساتھ 2 مرتبہ پہلے بھی واردات ہو چکی ہے۔