Tag: mach tragedy

  • سانحہ مچھ  میں شہید کان کنوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

    سانحہ مچھ میں شہید کان کنوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

    کوئٹہ: سانحہ مچھ میں شہید کان کنوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، شہدا کی تدفین ہزارہ قبرستان میں کی جائے گی، ہزارہ برادری کے منتظمین سے حکومتی ٹیم کے مذاکرات کامیاب کے بعد شہدا کے ورثا نے تدفین کی اجازت دی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ مچھ میں شہید کان کنوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، نمازجنازہ میں وفاقی وزیرعلی زیدی ،زلفی بخاری اورڈپٹی اسپیکرقاسم سوری سمیت صوبائی وزرا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    سانحہ مچھ کےشہدا کی تدفین ہزارہ قبرستان میں کی جائے گی ، قبرستان میں تدفین کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

    اس سے قبل وزیر داخلہ بلوچستان میرضیااللہ لانگو نے امام بارگاہ ولی عصر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا دھرنا مظاہرین اور منتظمین کے تمام مطالبات کل منظور کر لیے ہیں ، حکومت گورننس سےبالکل غافل نہیں ہے۔

    گذشتہ رات ہزارہ برادری کے دھرنے میں منتظمین سے حکومتی ٹیم کے مذاکرات کامیاب ہو گئے تھے اور دھرنے میں شریک شہدا کے ورثا نے تدفین کی اجازت دے دی تھی، جس کے بعد منتظمین نے پورے ملک میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    حکومتی وفد کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہزارہ برادری سے کیا ہوا ہر وعدہ پورا کریں گے، جبکہ شہدا کے لواحقین نے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں وزیر اعظم آ کر مظلوموں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھیں۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مذاکرات کے بعد خطاب میں کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان لواحقین کے پاس آئیں گے اور ان کے مسائل سنیں گے، آرمی چیف بھی جلد ہزارہ برادری سے ملاقات کریں گے، اور بلوچستان میں سیکورٹی کی بہتری کے لیے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

  • 60 سے 90 دن سیاست میں بہت اہم ہوں گے، شیخ رشید

    60 سے 90 دن سیاست میں بہت اہم ہوں گے، شیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پوری کوشش ہوگی کہ امن وامان میں بہتری لائی جائے ، 60سے90دن سیاست میں بہت اہم ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا جب سارامعاشرہ کام نہیں کررہاہوتاایسےمیں پولیس کی ذمےداری بڑھ جاتی ہے، معاشرےمیں معاشی بحران کابوجھ سب سے زیادہ پولیس پر پڑتا ہے ، موجودہ سال ذمےداریوں کاسال ہے ، آپ کی ذمےداری ہے ایمانداری کے ساتھ کام کرنا ہے۔

    اسامہ قتل کے حوالے سے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اسامہ ستی کاکیس انتہائی سنجیدہ ہے ، ناحق بچے کی جان لی گئی، پوری کوشش ہوگی کہ امن وامان میں بہتری لائی جائے ، 60سے90دن سیاست میں بہت اہم ہوں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم سے کوئٹہ جانے کی بات کی مگر وہ پہلےہی فیصلہ کرچکےتھے، وزیراعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جاسکتے ہیں ، مچھ واقعے میں جاں بحق افغانیوں کو بھی امداد دینے کے حق میں ہوں۔

    اپوزیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 19تاریخ کو اپوزیشن اسلام آباد آرہی ہے ، اپوزیشن کے احتجاج کےسامنے کوئی رکاوٹ نہیں بنیں گے ، میں نےکہاتھاضمنی اورسینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے اور لے رہےہیں۔

    وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن والے استعفے نہیں دیں گے اور ایسا ہی ہوگا، اپوزیشن جیسا رویہ اختیار کرے گی ہم بھی وہی رویہ رکھیں گے۔

  • سانحہ مچھ کے لواحقین کا  حکومت سے معاوضہ چیک کے بجائے  نقد ادا کرنے کا مطالبہ

    سانحہ مچھ کے لواحقین کا حکومت سے معاوضہ چیک کے بجائے نقد ادا کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : سانحہ مچھ کے لواحقین نے حکومت سے معاوضہ چیک کے بجائے نقد ادا کرنے کا مطالبہ کردیا، جس کے باعث حکومت کو دشواری کا سامنا ہے کیونکہ رولزکے مطابق وفاقی حکومت معاوضہ نقد ادا نہیں کرسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کو سانحہ مچھ کے لواحقین کو معاوضہ دینے میں دشواری کا سامنا ہے ، وزیرداخلہ شیخ رشید نے معاوضہ چیک میں دینے کی پیشکش کی مگر لواحقین نے نقد ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔

    ذرائع لواحقین کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے 70 فیصد افغانی ہیں جن کے بینک اکاؤنٹس نہیں تاہم رولز کے مطابق وفاقی حکومت معاوضہ نقد ادا نہیں کرسکتی ، کیش دینے کے لیے رولزمیں تبدیلی صوبائی حکومت کوکرنا ہوگی۔

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ مچھ واقعے کے لواحقین سے درخواست کی تھی اپنے پیاروں کی تدفین کریں، آپ کادردسمجھتاہوں ، ہزارہ برادری کو یقین دلاتاہوں ان کے دکھ اور مطالبات کااحساس ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی چل کرآپ کے پاس آیا تھا اور دکھ میں ساتھ کھڑاتھا، بہت جلدکوئٹہ آکرشہداکےلواحقین سےتعزیت اور فاتحہ خوانی کروں گا، کبھی اپنےعوام کابھروسہ نہیں توڑوں گا۔

    یاد رہے وزیرداخلہ شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کو صورتحال سے آگاہ کیا تھا، وفاقی کابینہ کا سانحہ مچھ پر افسوس کا اظہار کیا اور وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ اراکین نے جاں بحق افراد کیلئے دعا کی تھی۔

  • سانحہ مچھ : وزیراعظم کی  ہزارہ برادری سے اپنے پیاروں کی تدفین کی دراخوست

    سانحہ مچھ : وزیراعظم کی ہزارہ برادری سے اپنے پیاروں کی تدفین کی دراخوست

    اسلام آبد : وزیراعظم عمران خان نے مچھ واقعے کے لواحقین سے اپنے پیاروں کی تدفین کی دراخوست کرتے ہوئے کہا بہت جلد کوئٹہ آکر شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مچھ واقعے کے لواحقین سے درخواست ہے اپنے پیاروں کی تدفین کریں، آپ کادردسمجھتاہوں ، ہزارہ برادری کو یقین دلاتاہوں ان کے دکھ اور مطالبات کااحساس ہے، مستقبل میں ایسے حملے روکنے کیلئے اقدامات کررہےہیں اور جانتے ہیں ہمارا پڑوسی فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی چل کرآپ کے پاس آیا تھا اور دکھ میں ساتھ کھڑاتھا، بہت جلدکوئٹہ آکرشہداکےلواحقین سےتعزیت اور فاتحہ خوانی کروں گا، کبھی اپنےعوام کابھروسہ نہیں توڑوں گا، اپیل ہے اپنے پیاروں کو دفن کریں تاکہ ان کی روح کو سکون ملے۔

    خیال رہے کوئٹہ میں سانحہ مچھ کے خلاف ہزارہ برادری کے دھرنے کو 4 دن بیت گئے، مغربی بائی پاس پر جاری دھرنے میں ورثا لاشوں سمیت احتجاج کر رہے ہیں۔

    گذشتہ روز حکومتی وفد کے دھرنے کے شرکا سےمذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور شرکا نے وزیراعظم کی آمدتک دھرناختم کرنے سے انکار کردیا تھا، حکومتی وفدقاسم سوری،علی زیدی،زلفی بخاری پرمشتمل تھا۔

  • سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعلی بلوچستان

    سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے، وزیراعلی بلوچستان

    کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ مچھ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، وزیراعظم کی ذمہ داری بلوچستان کیلئے بھی ہے وہ بھی ضرور آئیں گے ، سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ ضیااللہ لانگو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ،دیگرحکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میں امن و امان سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے اور مچھ میں شہید مزدوروں کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا مچھ میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، حکومت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمےداری ہے، سانحہ مچھ کے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

    بعد ازاں جام کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک جماعت سےاظہاریکجہتی کرنےنہیں آئے، ہم پوری کمیونٹی سےاظہاریکجہتی کرنےآئےہیں، یقینی طورپر وزیراعظم ،صدرمملکت وزرا بھی آئیں گے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ لواحقین اور کمیونٹی کے مسائل ہم سے جڑے ہیں ، کل وزیراعظم بھی آجاتے ہیں تو ایک دوسرےکےمسائل ہم نےخودحل کرنےہیں، وزیراعظم کی ذمہ داری بلوچستان کیلئے بھی ہے وہ بھی ضرور آئیں گے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا چاہتے ہیں مذہبی طریقہ کار کے مطابق تدفین کا عمل پورا ہوجائے، ہم اپنی ذمہ داری پوری کریں تو وزیراعظم ،وزرا سمیت سب کریں گے۔

    خیال رہے کوئٹہ میں سانحہ مچھ کے خلاف ہزارہ برادری کے دھرنے کو 4 دن بیت گئے، مغربی بائی پاس پر جاری دھرنے میں ورثا لاشوں سمیت احتجاج کر رہے ہیں۔

    گذشتہ روز حکومتی وفد کے دھرنے کے شرکا سےمذاکرات ناکام ہوگئے تھے اور شرکا نے وزیراعظم کی آمدتک دھرناختم کرنے سے انکار کردیا تھا، حکومتی وفدقاسم سوری،علی زیدی،زلفی بخاری پرمشتمل تھا۔