Tag: machete

  • برطانیہ میں‌ پولیس افسر بھی چاقو زنی کا شکار

    برطانیہ میں‌ پولیس افسر بھی چاقو زنی کا شکار

    لندن : برطانوی دارالحکومت میں پولیس افسر خنجر کے متعدد وار کے باعث شدید زخمی ہوگیا، متاثرہ شخص جھگڑے کے دوران چاقو زنی کا شکار ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے لیٹن میں چاقو کے حملے کے نتیجے میں 30 سالہ پولیس افسر شدید زخمی ہوگیا، جس کے باعث شہریوں میں ایک مرتبہ پھر خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس افسر پر حملہ اچانک اور بہت سفاکانہ طریقے سے ہوا لیکن افسر نے الیکٹرک گن کا استعمال کرکے ملزم سے جان بچائی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کاکہنا تھا کہ پولیس افسر گاڑیاں روک کر معمول کی چیکنگ کررہا تھا کہ اس دوران متاثرہ افسر نے ملزم کی گاڑی کو روکنےکی جس کے نتیجے میں وین سوار نے غصے میں آکر پولیس افسر پر حملہ کردیا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس ن ے مبینہ حملہ آور کو واقعے کے کچھ دیر بعد ہی گرفتارکرلیا تھا جبکہ زخمی افسر کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا کہ جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے تاہم جان خطرے سے باہر ہے۔

    میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہےکہ پولیس افسر چیکنگ کے دوران یونیفارم نہیں پہنا ہوا تھا۔

    میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 سالہ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کےلیے مشرقی لندن کے پولیس اسٹیشن میں منتقل کردیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ کے اوائل میں لندن کے جنوبی علاقے کروئیڈن میں چاقو حملے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں کائل میری نامی 26 سالہ حاملہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔

  • لندن: ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار شخص کا حملہ ناکام، ملزم گرفتار

    لندن: ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار شخص کا حملہ ناکام، ملزم گرفتار

    لندن : برطانوی دارالحکومت میں واقع ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے جنوبی علاقے میں واقع تلسی ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم چاقو بردار شخص نے اس وقت حملہ اچانک کردیا جب اسٹیشن پر مسافروں کا رش بہت زیادہ تھا۔

    مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چاقو زنی کی مذکورہ واردات میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں۔

    واقعے کے عینی شاہدین نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ اچانک اسٹیشن پر افراتفری پھیل گئی اور مسافر خود کو مسلح شخص سے بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگ رہے تھے۔

    تلسی ریلوے اسٹیشن پر موجود برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 59 سالہ خنجر بردار شخص کو اقدام قتل اور غیر قانونی طور پر خطرناک ہتھیار رکھنے کے الزام میں موقع پر ہی گرفتار کرلیا تھا۔

    واقعے کے ایک عینی شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’تلسی ریلوے اسٹیشن پر خطرناک خنجر سے حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے برقی گَن نے کرنٹ لگانے کے بعد حراست میں لیا تھا‘۔

    برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کا خیال ہے کہ چاقو زنی کی یہ واردات دہشت گردانہ حملہ نہیں تھی، خوش قسمتی سے کوئی بھی مسافر کا پولیس اہلکار حملے میں زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

    مزید پڑھیں : لندن: فائرنگ اور چاقو زنی کی واردات، دو افراد قتل 4 زخمی

    مزید پڑھیں : لندن : چاقو زنی کی واردات، ایک شخص ہلاک، ملزم گرفتار

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ذہنی مریض لگتا ہے تاہم حتمی رپورٹ طبی معائنے کے بعد تشکیل دی جائے گی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ لندن کے میئر صادق خان نے چاقو بردار شخص کی گرفتاری کے کچھ دیر بعد لامبیٹھ کونسل کے سربراہ لیب پیک کو نئے ریڈکشن یونٹ کا سربراہ تعینات کیا ہے۔

  • برطانیہ: پولیس نے شہری پر خنجر سے حملہ کرنے والے کو حراست میں لینے سے انکار کردیا

    برطانیہ: پولیس نے شہری پر خنجر سے حملہ کرنے والے کو حراست میں لینے سے انکار کردیا

    لندن : برطانوی پولیس نے نوٹگھم میں اپنے پڑوسی کو خنجر کے ذریعے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو یہ کہہ کر حراست میں لینے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ریاست انگلینڈ کے شہر نوٹنگھم کی مقامی پولیس کو شکایت موصول ہوئی کہ ایک شخص تیز دھار خنجر کے ذریعے اپنے پڑوسی کو قتل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ متاثرہ نے بتایا کہ ’میرا پڑوسی تیز دھار خنجر لے کر گھر سے باہر آیا اور خیخنے لگا کہ تمھیں ذبح کردوں گا‘ جس دھمکیاں واضح طور پر کیمرے میں محفوظ ہوگئی ہیں۔

    متاثرہ شخص نیل براؤنلو کا کہنا تھا کہ میری شکایت درج کروانے پر پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی لیکن مذکورہ شخص کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی ’جو یقیناً عوام کے ساتھ مذاق ہے‘۔

    متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مشتعل شخص سے تیز دھار خنجر تو قبضے میں لے لیا تاہم سیکیورٹی افسر نے یہ کہتے ہوئے کہ’ابھی کچھ نہیں ہوا ہے‘ میرے پڑوسی کو گرفتار ہی نہیں کیا۔

    نیل براؤن کا کہنا ہے کہ ’مجھے یقین ہے کہ میرا پڑوسی مجھے قتل کردے گا‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’حملہ آور نے خنجر سے مجھ پر وار کیا جس سے میرے چہرے پر زخم آئے، میں نے اسے دھکا دیا اور وہاں سے بھاگ گیا، اگر میں ایسا نہ کرتا تو مجھے قتل کردیتا‘۔

    متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ ’یہ کیسا مذاق ہے کہ حکومت کہ رہی ہے ہم چاقو زنی کو برداشت نہیں کریں گے جبکہ نوٹگھم پولیس کو شہریوں کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے‘ حالانکہ کہ پولیس کے پاس ثبوت موجود تھے۔

    میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کا جائزہ لیا لیکن وہاں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا جس پر حملہ آور کو حراست میں لیا جاتا البتہ اس کا خنجر ضبط کرلیا گیا ہے۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں جیسے ہی کوئی ٹھوس ثبوت ملے گا ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ لندن میں چاقوزنی کی وارداتوں اور فائرنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، رواں سال فروری کے مہینے میں 15 افراد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں 50 افراد قتل ہوچکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔