Tag: Madame Tussaud’s

  • مادام تساؤ میوزیم میں میلانیا ٹرمپ کے مجسمے کی رونمائی

    مادام تساؤ میوزیم میں میلانیا ٹرمپ کے مجسمے کی رونمائی

    نیویارک: مادام تساؤ میوزیم میں امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے مومی مجسمے کی رونمائی ہوئی، مجسمہ آئندہ ماہ واشنگٹن ڈی سی منتقل کیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں وائٹ ہاؤس کے سابق پریس سیکریٹری سین اسپائسر نے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے مجسمے کی رونمائی کی۔

    مجسمے میں میلانیا ٹرمپ نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، بیس فنکاروں نے تین ماہ تک ٹرمپ کی ٹیم کے ساتھ وقت گزارا اور سابق ماڈل میلانیا کا مجسمہ تیار کیا ہے۔

    مادام تساؤ میوزیم میں سیاحوں کی بڑی تعداد امریکی خاتون اول کا مجسمہ دیکھنے آئے گی، مومی مجسمے کو 31 مئی کے بعد واشنگٹن ڈی سی منتقل کردیا جائے گا۔

    مادام تساؤ میوزیم میں سیاح میلانیا ٹرمپ کے ساتھ سیلیفیز بھی بنوا سکیں گے، جبکہ میوزیم میں داخلے کے لیے سیاحوں کو 29 ڈالرز ادا کرنا پڑیں گے اور عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایم ٹی میلانیا موومنٹس کے نام سے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

    اسپائسر کا کہنا ہے کہ میلانیا ٹرمپ ایک بہت ہی متاثر کن اور فیشن ایبل خاتون ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ امریکی لوگوں نے ان کو اتنی اہمیت دی ہے جتنی انہیں دینی چاہئے تھی یا جتنی ان کی سیاست کی سمجھ بوجھ ہے۔

    مزید پڑھیں: کترینہ کیف کا مجسمہ امریکی میوزیم مادام تساؤ میں نصب کردیا گیا 

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل بالی ووڈ اداکارہ کترینا کیف کا مجسمہ امریکی میوزیم میں نصب کیا گیا تھا، مادام تساؤ میوزیم میں بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں شاہ رُخ خان، سلمان خان، ایشوریا رائے اور کرینہ کپور کے مجسمے بھی موجود ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کترینہ کیف نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    کترینہ کیف نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

    نیویارک: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کو بھی وہ اعزاز مل گیا جو شاہ رخ خان، دبنگ خان، ایشوریہ رائے اور کرینہ کپور کو حاصل تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کا مجسمہ امریکی میوزیم مادام تساؤ میں نصب کردیا گیا جس کے بعد اُن کا شمار اُن کو کامیاب بالی ووڈ اداکاروں میں ہونے لگا۔

    نیویارک میں واقع عجائب گھر میں کترینہ کیف کا مجسمہ نصب کیا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئیں،  تصاویر دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سنہرے لہنگا زیب تن کی ہوئی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق کترینہ کیف نے امیتابھ بچن کے ساتھ ماضی میں ریلیز ہونے والی فلم میں رقص کیا تھا جس کو سامنے رکھتے ہوئے اُن کا مجسمہ تیار کیا گیا۔

    اداکارہ کے مجمسے کو اس جگہ رکھا گیا ہے جہاں دیگر فلمی شخصیات جنینفر انیسٹون، انجیلینا جولی، ٹیلر سویفٹ، معروف فٹبال میسی، سلمان خان، شاہ رخ خان، ایشوریا رائے بچن اور کرینہ کپور کا مجمسہ رکھا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کترینہ کیف آج کل ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم زیرو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں اُن کے ساتھ شاہ رخ خان، انوشکا شرما و دیگر فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں بالی ووڈ اداکارہ بھارت کی سب سے مہنگی فلم ٹھگ آف ہندوستان میں بھی امیتابھ بچن، عامر خان کے ساتھ مصروف ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت کا مادام تساؤ: آخر دلی ہے، مجسمے بھی چھیڑ چھاڑ کا نشانہ بنیں گے

    بھارت کا مادام تساؤ: آخر دلی ہے، مجسمے بھی چھیڑ چھاڑ کا نشانہ بنیں گے

    نئی دہلی: بھارت کا پہلا مادام تساؤ یعنی مومی مجسموں کا میوزیم اپنی تیاریوں کے آخری مراحل میں ہے تاہم اس کے افتتاح سے قبل بھارتی شہریوں نے خود ہی اسے مذاق کا نشانہ بنانا شروع کردیا کہ ریپ کیپیٹل کے نام سے جانے جانے والے دہلی میں مجسمے بھی جنسی چھیڑ چھاڑ سے محفوظ نہیں رہیں گے۔

    بے شمار بالی ووڈ، ہالی ووڈ اداکاروں اور معروف شخصیات کے مجسموں پر مشتمل اس میوزیم کا افتتاح یکم دسمبر کو کیا جائے گا۔

    افتتاح کے وقت اس میوزیم میں 50 مجسموں کو پیش کیا جائے گا جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مجسمہ بھی شامل ہوگا۔

    میوزیم کی ابتدائی تصاویر اور ویڈیوز سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پوسٹ کی گئیں تو تعریف و تنقید کا طوفان امڈ آیا۔

    بھارتی شہری خود ہی اسے طنز و مذاق کا نشانہ بنانے لگے۔ ایک شخص نے کہا، ’کچھ مجسموں کو جنسی طور پر ہراساں کیا جائے گا اور ان سے چھیڑ چھاڑ کی جائے گی۔ آخر یہ دہلی ہے‘۔

    جواباً دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والے افراد اس شخص کے مقابل اتر آئے اور اسے بتانے لگے کہ دہلی سے زیادہ بھارت کے دیگر شہروں میں خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شرح زیادہ ہے۔

    اس بحث میں وہ یہ بھی بھول گئے کہ وہ ایک عوامی فورم پر اپنے ہی ملک کی بری تصویر پیش کر رہے ہیں۔

    ایک صارف نے کہا کہ دہلی کے جاہل لوگوں کے لیے مادا تساؤ میوزیم آخر کیوں کھولا جارہا ہے؟ ’یہاں لوگ مجسموں کو چھونے کی کوشش کریں گے، ان کے ساتھ فضول تصاویر کھنچوائیں گے، اور ہوسکتا ہے انہیں توڑ بھی دیں‘۔

    فیس بک پر ایک اور شخص نے کہا کہ ایک بار جب اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا تو مجسموں پر گٹکے کی پچکاریاں بھی دکھائی دیں گی۔

    ایک شخص نے امید ظاہر کی کہ میوزیم کی انتظامیہ اس کی مناسب دیکھ بھال کرے اور یہاں آنے والے لوگ بھی اپنی اخلاقی ذمہ داری کا خیال رکھیں گے۔

    نئی دہلی میں مومی مجسموں کا یہ میوزیم کب تک قائم رہتا ہے یا کس حالت میں پہنچا دیا جاتا ہے، یہ تو آنے والا وقت بتائے گا تاہم بھارتیوں نے پہلے ہی اس کے لیے اپنے خدشات ظاہر کردیے جو کافی حد تک درست بھی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا مومی مجسمہ مادام تساؤ کی زینت بن گیا

    گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا مومی مجسمہ مادام تساؤ کی زینت بن گیا

    لندن : امریکا کی مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گیا ہے۔

    گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے مومی مجسمے کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا، ٹیلر سوئفٹ کے مداحوں نے خوبصورت مجسمہ سازی کو بے پناہ سراہا، ٹیلر سوئفٹ ان دنوں اپنی نئی میوزک البم کی پزیرائی میں مصروف ہیں۔

    ٹیلر سوئفٹ کے نئے میوزک البم کو سال کا مقبول ترین البم قرار دیا جارہا ہے جبکہ البم میں گریمی ایوارڈ حاصل کرنے والے گانے "شیک اٹ اوف” کو بے پناہ سراہا جارہا ہے۔