Tag: madarsa

  • افغانستان : مدرسہ دھماکے سے لرز اٹھا، 10 طلباء سمیت 15 جاں بحق

    افغانستان : مدرسہ دھماکے سے لرز اٹھا، 10 طلباء سمیت 15 جاں بحق

    کابل : افغانستان کے شمالی شہر ایبک کے ایک مدرسے میں بدھ کو ہونے والے دھماکے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے۔

    طالبان کی عبوری حکومت سے وابستہ امور داخلہ کے ترجمان عبدالنفی تاکور نے کہا ہے کہ سمنگان کے مرکز میں واقع ایبک نامی قصبے میں موجود مدرسے میں نماز ظہر کے دوران شدید دھماکہ ہوا جس میں دس طلبہ سمیت 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی ذمے داری فی الحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دارالحکومت کابل سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال میں واقع ایبک میں ایک ڈاکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر نوعمر لڑکے تھے۔

    انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ سب بچے اور عام لوگ ہیں، ایک صوبائی اہلکار نے مدرسے میں ہونے والے دھماکے کی تصدیق کی تاہم وہ ہلاکتوں کے اعداد و شمار فراہم نہیں کرسکے۔

    طالبان نے کہا ہے کہ دھماکے میں 10 طلباء ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے ٹویٹ کیا کہ ہماری جاسوسی اور سیکورٹی فورسز اس ناقابل معافی جرم کے مرتکب افراد کی شناخت اور انہیں ان کے اعمال کی سزا دینے کے لیے تیزی سے کام کر رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک درجنوں دھماکے اور دہشت گردی کے حملے ہوچکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر ذمہ داری داعش کے مقامی گروپ نے قبول کی ہے۔

  • کراچی : دینی مدارس میں آج سے کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہوگیا

    کراچی : دینی مدارس میں آج سے کورونا ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہوگیا

    کراچی : دینی مدارس کے علماء کرام، اساتذہ اور طلباء کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کراچی میں قائم جامعتہ الرشید احسن آباد میں ویکسی نیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں2ہزار طلبہ اور اساتذہ کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی، کسی بھی دینی ادارے میں کورونا ویکیسن لگانے یہ پہلا اقدام ہے۔

    ذرائع کے مطابق جامعتہ الرشید میں ساینو ویک ویکیسن لگائی جارہی ہے۔ اس اقدام سے عوام الناس میں آگاہی پیدا ہوگی اور معاشرے کے دیگر طبقات بھی اس وباء سے محفوظ رہ سکیں گے۔

    منتظمین کا کہنا ہے کہ طلبہ اور اساتذہ کی رجسٹریشن جاری ہے، جامعتہ الرشید احسن آباد کا یہ اقدام کورونا ویکیسن سے متعلق پیدا ہونے والے شکوک وشہبات کو دور کرے گا۔

    جامعۃ الرشید کراچی کی ایک عظیم دینی درسگاہ ہے جس میں 36 شعبہ جات اور 6 ہزار سے زائد طلبہ اور طالبات زیر تعلیم ہیں، ایک ہزار سے زائد تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور فنی ماہرین مصروف کار ہیں۔

    وزارت صحت کی جانب سے جامعۃ الرشید میں کورونا ویکسین لگانے کے لئے دوروزہ کیمپ لگایا گیا تھا۔ جہاں اساتذہ اور طلبہ کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔

    جامعۃ الرشید کے مختلف شعبوں درس نظامی، معہد الرشیدالعربی، کلیۃ الشریعہ، تخصص فی الافتاء، فقہ الحلال، کلیۃ القرأت، فقہ المعاملات، انگلش لینگویج کورس، عربی لینگویج کورس، کلیۃ الفنون، کلیۃ الدعوۃ، تدریب المعلمین، کمز، البیرونی ماڈل سیکنڈری اسکول اینڈ کالج کے مسئولین، اساتذہ اور طلبہ کا ڈیٹا پہلے سے ہی اکھٹا کر لیا گیا تھا۔

    سب سے پہلے جامعۃ الرشید کے تمام شعبوں کے منتظمین اور مسئولین کو ویکسین لگائی گئی۔ اس کے بعد اساتذہ کرام کو اور پھر 18 سال سے زائد عمر والے طلبہ کو کرونا ویکسین لگائی گئی، کیمپ کے منتظمین کے مطابق سائنو ویک ویکسین کی دو خوراکیں لگنی ہیں۔

    کسی بھی دینی ادارے کی ادارتی سطح پر یہ پہلا قدم تھا کہ کسی دینی مدرسے میں کورونا ویکسین کے لئے کیمپ لگایا گیا۔ اس دوران جامعۃ الرشید کےمسئولین، اساتذہ اور طلبہ نے ویکسینیشن کروائی۔

    یاد رہے کہ جامعۃ الرشید کراچی کا شمار پاکستان کے بڑے مدارس میں ہوتا ہے، یہاں پر دینی و عصری دونوں تعلیمیں متوازی طور پر دی جاتی ہیں۔ جامعۃ الرشید میں یہ کیمپ لگانے کا مقصد یہ بھی تھا کہ معاشرے کے دیگر طبقات بھی تمام شکوک و شبہات سے نکل کر اس وبا سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگوائیں۔

  • لکی مروت: مدرسے میں آگ لگ گئ، شعلوں نے ایک درجن سے زائد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا

    لکی مروت: مدرسے میں آگ لگ گئ، شعلوں نے ایک درجن سے زائد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا

    لکی مروت: خیبرپختونخواہ کے ایک مدرسے میں آگ لگ گئی جس کے شعلوں نے ایک درجن سے زائد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع لکی مروت کے ایک مدرسے میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے کے سامنا جل کر خاک ہوگئے۔

    طلبا اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم مقامی انتظامیہ تحقیقات کر رہی ہے۔

    کراچی: چھ منزلہ عمارت میں آتشزدگی، رینجرز کا فوری ایکشن، مکینوں‌ کو بہ حفاظت باہر نکال لیا

    اس سے قبل رواں سال اپریل میں کراچی کے علاقے بہادر آباد کی ایک عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ملبوسات کی دکان میں آگ نے پوری عمارت کو لیپٹ میں لے لیا تھا، آتش زدگی سے دکانیں جل گئیں اور شدید مالی نقصان ہوا تھا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ سال مئی میں تھرپارکر کے نواحی گاﺅں میں لگنے والی آگ کے باعث گاﺅں میں موجود 500 مکانات جل کر خاکستر ہو گئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال جنوری میں محمود بوٹی انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کے دفتر میں آگ بھڑک اٹھی جس میں جھلس کر 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

  • حساس ادارے کا مدرسے پرچھاپہ، نو افراد گرفتار

    حساس ادارے کا مدرسے پرچھاپہ، نو افراد گرفتار

    لاہور: حساس اداروں نے کارروائی کرکے مدرسہ سیل کرتے ہوئے 9 مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے بھٹہ چوک کے علاقے میں ایک مدرسے میں چھاپہ مارا اورکارروائی کرتے ہوئے9 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا،

    گرفتار ہونے والے تمام افراد کا تعلق قبائلی علاقہ جات سے ہے اورملزمان کے قبضے سے ممنوعہ لٹریچربھی برآمد ہوا ہے۔

    حساس اداروں نے مدرسے کو سیل کرکے تمام مشتبہ افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

  • پولیس کا اورنگی ٹاؤن میں مدرسے پر چھاپہ، اہم دستاویزات ضبط

    پولیس کا اورنگی ٹاؤن میں مدرسے پر چھاپہ، اہم دستاویزات ضبط

    کراچی : نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی میں مدارس کی چھان بین کا آغازہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن میں سرچنگ کے دوران پولیس نے مدرسے سے اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

    تفصیلات کے مطابق دینی مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنیوالےکون ہیں؟مدارس کوفنڈنگ کہاں سےہورہی ہے؟ اس حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کےتحت کراچی میں مدارس کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

    ضلع غربی میں واقع اورنگی ٹاؤن میں ایس پی علی آصف کی زیرقیادت ایک  مدرسےمیں سرچ آپریشن کیاگیا۔ پولیس حکام کےمطابق مدرسے سےفارغ التحصیل طالبعلموں کی فہرست اورفنڈنگ سےمتعلق معلومات بھی اکھٹی کی گئیں۔

    مدرسے کےترجمان کاکہناہے کہ ملکی مفاد میں ہرممکن تعاون کوتیارہیں، پولیس نےدعویٰ کیا کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایک سو سترمدارس کومشکوک قراردیاگیا ہے جن میں ضلع غربی کے گیارہ مدارس شامل ہیں۔

  • یومِ پاکستان پریڈ: اسلام آباد میں دینی درس گاہیں بند کرنے کا فیصلہ

    یومِ پاکستان پریڈ: اسلام آباد میں دینی درس گاہیں بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی دارلحکومت کے مدارس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ فیصلہ یوم ِپاکستان پرہونے والی پریڈ کے تناظر میں کیا گیا۔

    اسلام آباد میں سات سال بعد 23 مارچ کے موقع پر پریڈ ہونے جارہی ہے اوراس موقع پرشہر ِاقتدارمیں سخت ترین حفاظتی انتظامات ترتیب دئیے جارہے ہیں۔

    اسی سلسلے میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پریڈگاہ کے دو کلومیٹرتک کے علاقے میں واقع تمام دینی درس گاہیں بند رکھی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق مدارس 18 مارچ سے 24 مارچ تک بند رکھے جائیں گے۔

     

  • مولانا عبدالعزیز کے مدرسے سے بارودی مواد برآمد

    مولانا عبدالعزیز کے مدرسے سے بارودی مواد برآمد

    راجن پور:پولیس نے مدرسے سے بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد کرلیا، پولیس نے بچوں کو دینی تعلیم دینے کے نام پر دہشت گرد بنانے کا انکشاف کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے راجن پور میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایک پر مدرسے پر چھاپہ مارا جہاں سے بھاری تعداد میں بارودی مواد برآمد ہوا۔

    پولیس نے مدرسے کے مہتمم قاری عبداللہ کو گرفتار کرلیا، ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مذکورہ مدرسہ لال مسجد اسلام آباد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی زیرسرپرستی کام کر رہاتھا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

  • بچیاں برآمد گی کیس: انسانی حقوق کی رپورٹ مسترد

    بچیاں برآمد گی کیس: انسانی حقوق کی رپورٹ مسترد

    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی نےکراچی سےبرآمد بچیوں سےمتعلق انسانی حقوق کی رپورٹ مستردکردی، اسلام آبادمیں ہونےوالےاجلاس میں وزارت انسانی حقوق نےکراچی میں باجوڑ سے لائی گئی بچیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

    قائمہ کمیٹی اراکین نے معاملےکو سنجیدگی سے نہ دیکھنے پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے تفصیلی جائزہ لے کر دوبارہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

    وزارت انسانی حقوق کی رپورٹ کے مطابق برآمد ہونے والی تینتیس بچیوں کو گرینڈ جرگے کی موجودگی ان کے والدین کے حوالے کردیاگیا ہے جبکہ بچیوں کوکراچی لانےوالے تین افرادجیل میں ہیں۔

    قائمہ کمیٹی اراکین نےمؤقف اختیارکیاہے کہ وزارت انسانی حقوق نےمعاملےکوصرف پولیس کیس سمجھا۔