Tag: made

  • ایسا "چیتا” جسے دیکھ کر خوف نہ آئے، کھانے کو دل للچائے

    ایسا "چیتا” جسے دیکھ کر خوف نہ آئے، کھانے کو دل للچائے

     خونخوار درندے چیتے کو ایک شیف نے چاکلیٹ سے بنایا تو خوفزدہ ہونے کے بجائے دیکھنے والوں کا اسے کھانے کو دل للچانے لگا۔

    کوئی خونخوار چیتا دھاڑتا ہوا سامنے آجائے تو بہادر سے بہادر انسان کے پسینے چھوٹ جائیں گے لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر اس خونخوار درندے کی وائرل ہونے والی تصاویر دیکھ کر دیکھنے والے خوفزدہ نہیں بلکہ محظوظ ہورہے ہیں۔

    چیتا خوف کی علامت جبکہ چاکلیٹ ہر چھوٹے بڑے کی من پسند خوراک لیکن جب دونوں کا ملن ہو تو ایسے ہی شاہکار وجود میں آتے ہیں، ایک سوئس شیف نے چاکلیٹ سے چیتا بناکر لوگوں کو حیران کردیا ہے۔

    سوئٹزرلینڈ کے شہر برن میں ایک شیف نے چاکلیٹ سے صرف چیتا ہی نہیں اسکا بچہ بھی بنایا جس کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    چاکلیٹ سے مختلف شاہکار تخلیق کرنے والے سوئس شیف نے نئے چینی سال کے آغاز پر چاکلیٹ سے چیتا بنایا، چاکلیٹ کے چیتے کو حقیقت سے قریب تر دکھانے کے لیے قابل رنگوں کا استعمال کیا گیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور کئی صارفین نے شیف کے فن کو سراہا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب چاکلیٹ سے کوئی انہونی کھانے کی شے بنائی گئی ہو۔

    مزید پڑھیں:اوپن ہارٹ سرجری کی عکاسی کرتا چاکلیٹ کیک

    اس سے قبل نیوزی لینڈ میں ایک جوڑے میں اوپن ہارٹ سرجری کی عکاسی کرتا ایسا کیک تیار کیا تھا جسے کھانا بہت آسان نہیں تھا۔

  • چین میں شمسی توانائی سے اڑنے والے بغیر پائلٹ طیارے کا کامیاب تجربہ

    چین میں شمسی توانائی سے اڑنے والے بغیر پائلٹ طیارے کا کامیاب تجربہ

    بیجنگ : کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ شمسی توانائی سے اڑنے والا ڈرون طیارہ آٹھ ہزار میٹر بلندی پر 12 گھنٹے تک رات میں پرواز کرسکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے سورج کی روشنی سے اڑنے والے بغیر پائلٹ کے ایک اور طیارے موزی ٹو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔شمسی توانائی سے اڑنے والے طیارے کو قدرتی آفات، مواصلات اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چین کی ہوائی جہاز بنانےوالی کمپنی نے بغیرپائلٹ طیارے کا تجربہ ڈی ڑنگ کاؤنٹی ایئرپورٹ پر کیا۔

    کمپنی کا کہنا تھا کہ مذکورہ طیارہ 8 ہزار میٹر تک بلندی پر 12 گھنٹے تک رات میں پرواز کرسکتاہے، جس کےلیے اسے صرف 8گھنٹے تک چارج کرنا ہوتا ہے۔

    کمپنی کے ایم ڈی کاکہناتھا شمسی توانائی سے اڑنے والے طیارے کو قدرتی آفات، مواصلات اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • امریکی صدر ٹرمپ کی ایک تقریر میں 20 جھوٹ

    امریکی صدر ٹرمپ کی ایک تقریر میں 20 جھوٹ

    واشنگٹن:امریکی نشریاتی ادارے نے جائزہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ ہر چوبیس گھنٹے میں بیس بار جھوٹ بولتے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ نے شمالی کیرولینا میں اپنی ایک تقریر میں کم سے کم بیس بار جھوٹ کا سہارا لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ٹی وی نے ٹرمپ کے دور صدارت میں ان کی دوسری سب سے طولانی تقریرکا جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ شمالی کیرولینا میں ٹرمپ نے اپنی تقریر میں جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی کم سے کم بیس بارجھوٹ بولا ہے۔

    امریکی ٹی وی نے داخلی اور غیرملکی مسائل کے بارے میں ٹرمپ کے مسلسل جھوٹ کے سلسلے میں فیکٹ چیکر کے نام سے ایک خصوصی پیج بنایا ہے جس میں اس نے ٹرمپ کے دعوؤں اور جھوٹ کا جائزہ لیا ہے۔

    امریکی ٹی وی نے اپنی جائزہ رپورٹ میں لکھا کہ ٹرمپ ہر چوبیس گھنٹے میں بیس بار جھوٹ بولتے ہیں۔

    تجزیہ نگاروں نے اس اندیشے کا اظہار کیا کہ ٹرمپ 2020کے صدارتی انتخابات میں جھوٹ بولنے اور جھوٹے دعووں کی ساری حدیں پار کردیں گے۔

    ٹرمپ کے جھوٹ اور ان کے بے ادبانہ روئیے کی وجہ سے امریکا کے بہت سے سیاستدانوں کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کو ملک کا صدر نہیں بننا چاہئے۔

  • معذور سعودی بچے کی نرم مزاجی نے اسے ہر دلعزیز بنادیا

    معذور سعودی بچے کی نرم مزاجی نے اسے ہر دلعزیز بنادیا

    ریاض : سعودی عرب میں پیدائشی طور پر ہاتھوں اور پاﺅں سے معذور بچے نے اپنے چہرے کی مسکراہٹ سے معذوری کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ اپنے آس پاس موجود لوگوں کے دل موہ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق معذوری نے ننھے سعودی ریان المعدی کو لوگوں میں گھل مل جانے، ان کی ہمدردیاں حاصل کرنے اور تعلیم کے حصول سے نہیں روکا۔ وہ تیراکی کا خواہش مند، آرٹسٹ کے طور پر خاکے بنانا اور معذور بچوں کے ساتھ کھیل کود میں حصہ لینا چاہتا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ ریان المعدی اپنے بلند حوصلے کے باعث مستقبل میں بچوں کا ڈاکٹر بننے کے خواب بھی دیکھ رہا ہے۔

    ریان المعدی کی والدہ نے عربی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریان کی پیدائش سے قبل ہی مجھے معلوم ہوگیا تھا کہ میں ایک معذوربچے کی ماں بننے والی ہوں، مگر مجھے اس میںکوئی پریشانی نہیں تھی کیوں کہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کو جیسے چاہتا ہے تخلیق کرتا ہے۔

    ریان کی والدہ نے بتایا کہ مجھے یقین تھا کہ معذور بچہ گھر میں باعث برکت ہوگا، ڈاکٹروں کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ بچے کی معذوری کی وجہ سے اس کی پیدائش کا عمل بھی انتہائی پیچیدہ ہوگا مگر پیدائش کے دوران ایسا کچھ نہیں ہوا۔

    انہوں نے بتایا کہ ریان المعدی نارمل طریقے سے پیدا ہوا اور اس کی پیدائش ہمارے لیے نیک شگون ثابت ہوئی۔ وہ جہاں جاتا ہے ہمیشہ مسکراتے چہرے کے ساتھ ہرایک سے ملتا ہے۔

    والدہ کا کہنا تھا جب ریان المعدی بڑا ہونے لگا تو ایک دن اس نے مشکل سوال پوچھا کہ میں دوسرے لوگوں سے مختلف کیوں ہوں؟ میں جوتے کیوں نہیں پہن سکتا اور بازو پر گھڑی کیوں نہیں باندھ سکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس کا جواب مشکل تھا مگر میں نے اس کے سوالوں کے جواب دیے اور اسے معذور افراد کی تصاویر دکھائیں جو اس کی طرح ہاتھوں اور پاﺅں سے محروم تھے۔

    معذور بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ ریان المعدی کی پیدائش کے پانچ سال بعد معذوروں کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے اسے اپنے ہاں رجسٹر کرلیا۔

    سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ تنظیم کی طرف سے اسے معاون ٹیم اور معلمات فراہم کی گئیں، آج وہ 10 سال کا ہوچکا ہے اور لوگوں کا مرجع خلائق ہے، سوشل میڈیا پر اس کے فالورز ہزاروں میں ہیں جو مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

  • آکلینڈ ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع، پولیس نے افواہ قرار دے دیا

    آکلینڈ ایئرپورٹ پر بم کی اطلاع، پولیس نے افواہ قرار دے دیا

    ولنگٹن : نیوزی لینڈ شہر آکلینڈ کے ہوائی اڈے پر بم نصب کرنے کی اطلاع جھوٹی نکلی، پولیس نے بم برآمدگی کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ہوائی اڈے پر ایک مسافر کو فون کال کے ذریعے بم نصب کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد ایئرپورٹ پر موجود مسافروں و انتظامیہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بم کی اطلاع موصول ہوتے ہی سیکیورٹی فورسز، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں جہاں انہوں نے سرچ آپریشن کے بعد بم کی اطلاع کو افواہ قرار دیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بم کی اطلاع درحقیقت غلط فہمی کا نتیجہ تھی، عوام کی جانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے مسئلہ حل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ 15 مارچ کی شام نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے ریلوے اسٹیشن سے برآمد ہونے والے مشکوک بیگ برآمد ہوئے تھے جسے پولیس نے محدود دھماکوں کے ذریعے ناکارہ بنا دیا تھا۔

    بعد ازاں پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ بیگز مشکوک نہیں تھے بیگز کے اندر عمارتوں کی تعمیر میں استعمال ہونے والا سامان موجود تھا۔

    مزید پڑھیں : نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ‘ 49 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

    مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔

  • جانوروں کے تیار کردہ انوکھے فن پارے

    جانوروں کے تیار کردہ انوکھے فن پارے

    مصوری کو تصویری زبان کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، انسانوں  نے تو مصوری کے میدان میں بارہا اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ  یہ انکشاف ہوا ہے کہ جانور بھی فن پارے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    آئیے دنیا بھر میں بسنے والے مختلف جانوروں کی مصوری کے کچھ نمونے دیکھتے ہیں۔

    تصویر میں نظر آنے والا بڑا پاندا آسٹریا کے شہر ویانا کے چڑیا گھر میں رہنے والا ’یانگ یانگ‘ ہے، جو ایک مصور کی مانند دلچسپ فن پارے بناتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک ’یانگ یانگ‘ کے بنائے ہوئے 100 فن پارے فروخت ہوچکے ہیں اور ایک ایک فن پارہ 490 یورو میں فروخت ہوا ہے۔

    چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یانگ یانگ کے بنائے ہوئے فن پارو کی فروخت سے جمع ہونے والی رقم ویانا کے چڑیا گھر میں بسنے والے پاندوں پر صرف کی جائے۔

    مصوری کے دلدہ افراد امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کی آرٹ گیلری میں منعقد ہونے والی تصویری نمائش کے دوران بن مانس اور ارونگ اوتان (انسان نما بندر) کے بنائے فن پاروں کا معائنہ کررہے ہیں۔

    میامی میں منعقدہ تصویروں کی نمائش کے دوران لیلی مین سیبو اور اسرائیل اوسوریا 27 سالہ بن مانس ’رپّلی‘ کے بنائے ہوئے فن پاروں کو دیکھ رہے ہیں۔

    جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں واقع ایکوریم میں رہنے والا سمندری شیر ’جیکی‘ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطاطی کرنے والے برش سے چینی زبان کالفظ ’او ایکس‘ بنانا رہا ہے۔

    جاپان کے شہر ٹوکیو میں رہنی والی 3 سالہ مادہ بن مانس ’آشوکا‘ اسٹودیو میں منعقدہ مصوری کے مقابلے کے دوران آئل کلرز کی مدد سے فن پارے تیار کررہی ہے۔

    یورپی ملک ہنگری کے دارالحکومت بداپست میں سرکس میں مختلف کرتب دکھانے والی 42 سالہ مادہ ہاتھی ’سینڈرا‘ سرکس کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصویر بنارہی ہے۔

    بنکاک کے شمالی صوبے میں بسنے والا چھوٹا ہاتھی 7 سالہ ’پیٹر‘ ایک اور ہاتھی کا فن پارہ تیار کررہا ہے تاکہ اسے فروخت کرکے اپنے  اور اپنے مالک کے لیے رقم جمع کرسکے۔