Tag: madhiya pardesh

  • بھارت : محض سانپ کو مارنے پر نچلی ذات کا ہندو قتل

    بھارت : محض سانپ کو مارنے پر نچلی ذات کا ہندو قتل

    مدھیہ پردیش : بھارت میں نچلی ذات کے ہندوؤں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک کوئی نئی بات نہیں، پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ اکثر اس طرح کے ظلم و ستم کا شکار رہتے ہیں، مذہب کے نام پر قتل عام دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے۔

    بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک دلت کو محض اس لئے مار مار کر ہلاک کردیا گیا کہ اس نے اپنی جان بچانے کیلئے اپنے گھر سے نکلنے والے ایک سانپ کو مار ڈالا تھا۔

    مرینا ضلع کے رہائشی وکیل جاٹو کے پڑوسیوں اور دیگر جب یہ پتہ چلا کہ اس نے ایک سانپ کو مار دیا ہے تو وہ اس کی جان کے دشمن بن گئے۔

    ضلع کے ایس ڈی ایم پردیپ سنگھ تومر کے مطابق اس معاملے میں آٹھ نامزد اور دو نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اتتم نگر علاقے میں رہنے والے وکیل جاٹو کے گھر گذشتہ جمعرات کو ایک سانپ نکلا تھا۔جسے انہوں نے مار دیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاٹو کے ہمسائے بنٹی، بھورا اور دوسرے لوگوں کو جب یہ بات پتہ چلی تو وہ کافی ناراض ہوئے کیونکہ وہ سانپ کو دیوتا کی طرح پوجتے ہیں۔ اسی بات پر ان لوگوں نے جاٹو کی مبینہ پٹائی کی جس کی وجہ سے وکیل جاٹو نے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ دیا۔

    مقتول کے ورثاء نے پولیس کے رویے کیخلاف بھرپور احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے بعد رشوت کے عوض چھوڑ دیا ہے۔

    مظاہرین نے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی، اور دھرنا دے کر اہم شاہراہ کو بلاک کردیا، جس کے سبب ٹریفک جام ہوگیا۔

    یاد ریے کہ ریاست کے ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ پانچ سال میں سانپ کے کاٹنے کی وجہ سے مجموعی طور پر 5،274 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

     

  • بھارت میں خاتون کے ساتھ انتہائی ذلت آمیزسلوک

    بھارت میں خاتون کے ساتھ انتہائی ذلت آمیزسلوک

    نئی دہلی:بھارت میں خاتون کے ساتھ انتہائی ہتک آمیز اور ذلت آمیز سلوک،تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک قبائلی خاتون کو جادوٹونےکرنے کے شک  پرپورے گاؤں میں برہنہ کرکے ور جوتوں کا ہا رگلے میں پہنا کر گھمایاگیا۔

    دودن تک ہونے والے اس ظلم کا کوئی نوٹس نہ لیا گیا تاہم  بعد میں پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی اور چھ ملزمان میں سے پانچ کو حراست میں لے لیاگیا۔

    اطلاعات کے مطابق بیتول ضلع میں اپنی بیٹی کے ہمراہ رہائش پذیر45سالہ قبائلی خاتون پرگرفتار ملزمان کو شبہ تھا کہ یہ عورت جادوٹونہ  کرتی ہے جس پر اُنہوں نے خاتون کو پکڑکر راسیڑا گاؤں میں مبینہ طور پر برہنہ گھمایا گیا۔

    میڈیارپورٹ کے مطابق خاتون کو کئی گھنٹے تک نالے کے پانی میں کھڑا رکھاگیا جس کے بعدماراپیٹاگیا اور کپڑے اتار کر اسے جوتوں کا ہار پہنادیا گیا اور یہ ساراسلسلہ دودن تک چلتارہا۔

    متاثرہ خاتون نے بتایاکہ انھیں جادو نہیں آتا لیکن گاؤں کے لوگ ان پر شک کرتے ہیں اور پریشان کرتے رہتے ہیں۔