Tag: Madhuri

  • رنبیر کپور کس معروف اداکارہ کی شادی کا سن کر رو پڑے تھے؟

    رنبیر کپور کس معروف اداکارہ کی شادی کا سن کر رو پڑے تھے؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار رنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ کی سینئر خوبرو اداکارہ کی شادی پر روئے تھے۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار کا 2013 میں دیے جانے والا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کی شادی سے متعلق گفتگو کی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپور سن  نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ میں مادھوری ڈکشٹ کا بہت بڑا مداح ہوں، مجھے یاد ہے کہ جب ان کی شادی ہوئی تو میں بھی بہت رویا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

    2013 میں انٹرویو میں اداکار رنبیر نے انکشاف کیا تھا کہ میں مادھوری جی کا بہت بڑا مداح رہا ہوں، بہت بڑا مداح ہوں، اس لیے جب مجھے فلم یہ جوانی ہے دیونی میں ان کے ساتھ ڈانس کا علم ہوا تو میں بہت خوش تھا کیوں کہ ان کے ساتھ کام کرنے میں مزہ آتا۔

    واضح رہے  کہ 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے مشہور گانے ’گھاگرا‘ میں اداکار رنبیر کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے ایک ساتھ کام کیا تھا، رنبیر اور مادھوری کے ڈانس کو اس گانے میں بے حد سراہا گیا تھا۔

  • مادھوری کس بھارتی کرکٹر کی دیوانی تھیں؟

    مادھوری کس بھارتی کرکٹر کی دیوانی تھیں؟

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اور رقاصہ مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ وہ اپنی جوانی میں ایک بھارتی کرکٹر کو دیوانگی کی حد تک پسند کرتی تھیں اور وہ ان کے خوابوں میں بھی آتے تھے۔

    بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے مادھوری نے انکشاف کیا کہ جب میری عمر 25 برس تھی تو میں اپنی عمر سے 18 سال بڑے کرکٹر کی اس قدر دیوانی تھی کہ وہ میرے خواب میں بھی آتے تھے۔

    اینکر نے جب مادھوری سے کرکٹر کا نام جاننے کی کوشش کی تو اداکارہ نے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’وہ اب کرکٹ کی دنیا کو خیرباد کہہ چکے ہیں‘‘۔ بھارتی ڈانسر نے بے حد اصرار کے بعد نام معروف بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کا نام لیا۔

    بھارتی اداکارہ نے کہا کہ سنیل کو جب کھیلتے ہوئے دیکھتی تھی تو وہ بہت اچھے لگتے تھے، میری چاہت کی دیوانگی کا یہ عالم تھا کہ سنیل گواسکر میرے خوابوں میں بھی آتے تھے۔

    مادھوری نے کہا کہ جس وقت میری عمر 25 اور سنیل کی عمر 43 برس تھی میں اُن کے پیچھے پاگل تھی کیونکہ اُن کی شخصیت بے حد پرکشش تھی اور میں اُن کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار تھی کیونکہ وہ مجھے بہت پسند تھے۔

    یاد رہے بھارتی کرکٹرز اور شوبز ستاروں کے درمیان دوستیوں کے چرچے عام ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی دوستی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔