Tag: Madhuri Dixit

  • مادھوری کی نئی گاڑی کی قیمت جان کر مداح حیران رہ گئے

    مادھوری کی نئی گاڑی کی قیمت جان کر مداح حیران رہ گئے

    بھارتی فلم انڈسٹری کی 90 کی دہائی کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر شری رام نے ایک اور قیمتی گاڑی خرید لی۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایک نئی ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں اداکارہ نئی چمکتی دمکتی فراری گاڑی میں اپنے شوہر کے ہمراہ گھر روانہ ہورہی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق یہ گاڑی صرف 14 رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 6 کروڑ بھارتی روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔ مادھوری کے پاس دیگر بھی کئی مہنگی اور قیمتی گاڑیاں موجود ہیں۔

    یہی نہیں بلکہ اُنہوں نے اپنا ایک آفس بھی رینٹ پر دیا ہوا ہے جہاں سے وہ ماہانہ 3 لاکھ روپے کرایہ وصول کرتی ہیں۔

    اس سے قبل مادھوری ڈکشٹ نے ڈاکٹر شری رام سے شادی کے بعد فلمی دنیا کو خیرباد کرنے کی وجہ سے متعلق اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا تھا۔

    اداکارہ نے 1999 میں ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کے بعد اپنے عروج کے دور میں فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اپنے شوہر کے ہمراہ امریکا منتقل ہو گئی تھیں۔

    اداکارہ نے انٹرویو میں کہا کہ میرے لیے اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور عوامی توجہ اہم نہیں تھی، بلکہ میں نے ہمیشہ اپنے خوابوں کو ترجیح دی، شادی اور بچے میری زندگی کا بڑا حصہ تھے، مجھے کبھی ایسا نہیں لگا کہ میں کچھ کھو رہی ہوں کیونکہ میں اپنے خواب جی رہی تھی۔

    ڈاکٹر شری رام نینے نے بھی اپنی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا میں نے بھی مادھوری کو کبھی سپر اسٹار کی حیثیت سے نہیں دیکھا، بلکہ وہ میری بیوی اور زندگی کی ساتھی ہیں، ہم دونوں مختلف دنیا سے آئے تھے لیکن ہمارا پس منظر ایک جیسا تھا، یہ میری زندگی کی سب سے خوبصورت بات ہے۔

    امیشا پٹیل کو ’خون سے لکھے خطوط‘ موصول

    واضح رہے کہ اداکارہ مادھوری نے 2011 میں بھارت واپسی کے بعد کئی کامیاب فلموں میں کام کیا، جبکہ متعدد ریئلٹی شوز میں جج کے طور پر بھی نظر آئیں۔

  • مادھوری نے اہم انکشاف کر دیا

    مادھوری نے اہم انکشاف کر دیا

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کے بعد فلمی دنیا کو خیرباد کرنے کی وجہ بتادی۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ڈانسر مادھوری ڈکشٹ نے 1999 میں ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کے بعد اپنے عروج کے دور میں فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اپنے شوہر کے ہمراہ امریکا منتقل ہو گئیں۔

    اس حوالے سے حال ہی میں مادھوری نے ایک انٹرویو میں شادی کے بعد زندگی اور فلمی دنیا سے وقفے کے بارے میں کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    اداکارہ نے انٹرویو میں کہا کہ میرے لیے اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور عوامی توجہ اہم نہیں تھی، بلکہ میں نے ہمیشہ اپنے خوابوں کو ترجیح دی، شادی اور بچے میری زندگی کا بڑا حصہ تھے، مجھے کبھی ایسا نہیں لگا کہ میں کچھ کھو رہی ہوں کیونکہ میں اپنے خواب جی رہی تھی۔

    ڈاکٹر شری رام نینے نے بھی اپنی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا میں نے بھی مادھوری کو کبھی سپر اسٹار کی حیثیت سے نہیں دیکھا، بلکہ وہ میری بیوی اور زندگی کی ساتھی ہیں، ہم دونوں مختلف دنیا سے آئے تھے لیکن ہمارا پس منظر ایک جیسا تھا، یہ میری زندگی کی سب سے خوبصورت بات ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 2011 میں بھارت واپسی کے بعد کئی کامیاب فلموں میں کام کیا، جبکہ متعدد ریئلٹی شوز میں جج کے طور پر بھی نظر آئیں۔

  • مادھوری ڈکشٹ نے 30 سال بعد فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کی یاد تازہ کردی

    مادھوری ڈکشٹ نے 30 سال بعد فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کی یاد تازہ کردی

    بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے تیس برس پرانا آئیکونک انداز ایک بار پھر اپنا کر مداحوں کو حیران کردیا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری کی ڈانسنگ کوئین نے 1994 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کے مقبول گانے ’ دیدی تیرا دیور دیوانہ‘ کا لُک ری کریٹ کر دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ETimes (@etimes)

    جامنی رنگ کی ساڑھی اور زیورات پہنے مادھوری ڈکشٹ نے وہی دلکش اور حسین انداز اختیار کیا جو انہوں نے اپنی فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ میں نشا کے کردار میں اپنایا تھا۔

    اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے کچھ دن قبل یہ ویڈیو شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں، اس کے علاوہ اداکارہ کو اس عمر میں بھی حسین سے حسین تر ہونے کے الفاظ سے بھی نوازا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Madhuri Dixit (@madhuridixitnene)

    واضح رہے کہ ہدایتکار سورج برجاتیا کی فلم”ہم آپ کے ہیں کون“ 1994ء میں ریلیز کی گئی تھی جو 1982ءمیں بننے والی ہندی فلم ”ندیا کے پار “ کا ریمیک تھی جس میں اداکار سلمان خان، مادھوری دکشت، رینوکا شاہانے اور موہنیش بھل نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

    ان کے ساتھ انوپم کھیر، ریما لاگو، الوک ناتھ اور دیگر شامل تھے جبکہ فلم میں بالی ووڈ اداکارہ مادھوری اور اداکار سلمان خان کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا۔

  • مادھوری نے ایپل کے سی ای او کو "واڑا پاؤ” کھلادیا، تصویر وائرل

    مادھوری نے ایپل کے سی ای او کو "واڑا پاؤ” کھلادیا، تصویر وائرل

    ممبئی : معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے سی ای او ٹِم کُک کی بھارت کی مایہ ناز فلمی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ایک تصویر نے تہلکہ مچا دیا۔

    ان دونوں شخصیات کی یہ تصویر اس لیے بھی میڈیا میں زیربحث ہے کہ یہ دونوں بھارت کے شہر ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں مشہور ڈش "واڑا پاؤ” کھا رہے ہیں۔

    اس تصویر کو بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے، جس میں وہ ٹم کُک کیساتھ ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ’واڑا پاؤ‘ کھارہی ہیں اور دونوں اسے انجوائے کررہے ہیں۔

    اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ انہیں (ٹم کک) کو ممبئی میں ویلکم کرنے کیلئے "واڑا پاؤ” سے بہتر کوئی چیز سمجھ نہیں آئی۔

    اس ٹوئٹ کے جواب میں ایپل کے سی ای او ٹم کُک نے پوسٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مادھوری کو مینشن کیا اور لکھا کہ "واڑا پاؤ” سے متعارف کرانے پر مادھوری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ واقعی بہت مزیدار تھا۔

    واضح رہے کہ ایپل کمپنی کے سی ای او ٹِم کُک نے ممبئی میں بھارت کے پہلے ایپل اسٹورکا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔ ٹم نے اسٹور پر آنے والے صارفین کو خوش آمدید کہا۔ توقع ہے کہ ٹم ابھی بھارت میں ہی رہیں گے اور اس جمعرات کو دہلی میں دوسرے ایپل اسٹور کا افتتاح بھی کریں گے۔

  • ’میرا دل یہ پُکارے آجا‘ مادھوری ڈکشت کی ویڈیو وائرل

    ’میرا دل یہ پُکارے آجا‘ مادھوری ڈکشت کی ویڈیو وائرل

    ماضی کے مشہور گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر رقص کرکے مشہور ہونے والی عائشہ المعروف مانو کے دھوم بھارت میں بھی مچ گئی۔

    گانے ’میرا دل یہ پُکارے آجا‘ پر باربی ڈول کترینا کیف کے بعد دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت نے بھی پرفارم کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں مادھوری ڈکشت کو اپنے انداز میں گانے پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    مادھوری کی اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ ’مادھوری کے ڈانس کے بعد عائشہ المعروف مانو مزید مشہور ہوجائیں گی۔

    واضح رہے کہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی عائشہ راتوں رات اسٹار بن گئیں اور ان کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام فالوورز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    گزشتہ دنوں عائشہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی تھی۔

    انہوں نے بتایا کہ ’بچپن کی دوست کی شادی میں انہی کی خواہش پر اس گانے پر رقص کیا تھا، پریکٹس کسی دوسرے گانے کی کررکھی تھی لیکن تیاری کے بغیر اس گانے پر ڈانس کیا اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    عائشہ کا کہنا تھا کہ وائرل ویڈیو کو والدین سمیت دیگر اہل خانہ اور سوشل میڈیا صارفین کے جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

    مانو کا کہنا تھا کہ ’والدین نے مجھے کچھ نہیں کہا بلکہ انہوں نے حوصلہ افزائی کی لیکن خاندان میں کچھ لوگ خفا ہوئے لیکن ہم نے انہیں جواب دینا مناسب نہیں سمجھا۔

  • مادھوری بھی علی ظفر کی مداح نکلیں

    مادھوری بھی علی ظفر کی مداح نکلیں

    معروف بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ پاکستانی گلوکار علی ظفر کی مداح نکلیں، علی ظفر کے گانے پر مادھوری کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ اور رقاصہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں وہ پاکستانی گلوکار علی ظفر کے پرانے گانے سن رے سجنیا پر رقص کر رہی ہیں۔

    مادھوری نے ویڈیو پر کیپشن لکھا، تم سے ہی ہم کو پیار ہے۔

    مداحوں نے مادھوری کے رقص کی بہت تعریف کی اور اس پر تعریفی تبصرے کیے۔

    یاد رہے کہ مادھوری سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں اور اکثر اپنے رقص کی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ امریکا میں رقص کا اسکول بھی چلا رہی ہیں۔

  • انیل کپور اور مادھوری 16 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

    انیل کپور اور مادھوری 16 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

    ممبئی: ماضی کی مشہور بالی وڈ جوڑی انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ 16 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے چمکتے ستارے انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ ایک ساتھ 16 سال بعد فلم میں نظر آئیں گے، انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ نے آخری مرتبہ فلم ’لجا‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، اب 16 سال بعد یہ دونوں فلم ’ٹوٹل دھمال‘ نامی فلم میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

    مادھوری اور انیل نے رام لکھن، پرندہ، پکار اور بیٹا، جیسی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، ان دونوں کا گانا ’دھک دھک کرنے لگا‘ آج بھی دلوں کی دھڑکن ہے۔ دونوں اداکاروں پر فلمایا گانا ایک دو تین بھی مداحوں میں کافی مقبول ہے۔

    بالی وڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق فلم ٹوٹل دھمال میں انیل اور مادھوری ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فلم کے ہدایت کار اندر کمار نے اپنے انٹرویو میں خبر کی تصدیق کردی ہے۔

    فلم ’ٹوٹل دھمال‘ کی شوٹنگ اگلے سال جنوری میں ممبئی میں شروع ہوگی، ہدایت کار اندر کمار کا کہنا ہے کہ فلم ٹوٹل کامیڈی ہوگی اس لئے انیل کپور اور مادھوری کے مداح کسی رومانوی کہانی کی امید نہ رکھیں۔

    ہدایت کار اندر کمار کا کہنا ہے کہ کافی عرصے بعد انیل کپور اور مادھوری کے ساتھ کام کرنے میں کافی مزہ آئے گا اور امید ہے کہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگی۔

    واضح رہے کہ ہدایت کار اندر کمار اس سے قبل انیل کپور اور مادھوری کو لے کر سپر ہٹ فلم ’بیٹا‘ بناچکے ہیں فلم باکس آفس پر کامیاب رہی تھی اور متعدد ایوارڈ اپنے نام کئے تھے۔

    فلم ’ٹوٹل دھمال‘ کب ریلیز کی جائے گی اس کا تو اعلان ابھی نہیں کیا گیا تاہم ہدایت کار نے اسے اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کرنے کا خیال ظاہر کیا ہے۔

    یاد رہے کہ فلم ’ٹوٹل دھمال‘ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم دھمال کا سیکوئل ہے، جس میں ارشد وارثی، سنجے دت، جاوید جعفری اور رتیش دیش مکھ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میگی نوڈلز تنازعہ ، امیتابھ بچن ، مادھوری ڈکشت ، پریتی زنٹا کیخلاف مقدمہ کا حکم

    میگی نوڈلز تنازعہ ، امیتابھ بچن ، مادھوری ڈکشت ، پریتی زنٹا کیخلاف مقدمہ کا حکم

    مظفر پور:  میگی نوڈلز معاملے میں بہار کے مظفر نگر کورٹ نے امیتابھ بچن، مادھوری ڈکشت، پریتی زنٹا اور نیسلے کمپنیوں کے حکام کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

    ملٹی نیشنل کمپنی کی پراڈکٹس میں ٹیسٹ کے دوران معلوم ہوا تھا کہ ان میں لیڈ مقررہ حد سے زیادہ موجود تھی جو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے،  مقدمے میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان تینوں اداکاروں نے بھاری معاوضے کے عوض ٹی وی اشتہاروں میں کمپنی کی پراڈکٹس صحت کیلئے اچھی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

    بہار کے مظفر پور سیجییم کورٹ میں سینئر وکیل سدھیر کمار اوجھا نے میگی نوڈلز میں مہلک معدنیاتی مادہ ملنے کے معاملے کو لے کر دفعہ 270، 272، 273،275، 276 اور 420 کے تحت کیس درج کرایا تھا، کیس کی سماعت کرتے ہوئے سی جی ایم ویدپریاش سنگھ نے فوری طور پر درج کرانے کا حکم دیا ہے۔

    جانچ میں بارہ بنکی سے لئے گئے میگی کے نمونے فیل ہونے کے بعد لکھنؤ کے نمونے بھی ابتدائی تفتیش میں فیل ہو گئے ہیں. بارہ بنکی سے لئے گئے میگی کے نمونے میں مونو سوڈیم گلوٹامیٹ پایا گیا تھا، اس کے بعد تحقیقات کے لئے لکھنؤ سے 13 نمونے لئے گئے تھے، ان میں بھی مونو سوڈیم گلوٹامیٹ پایا گیا ہے۔

    میڈیکل ماہرین کے مطابق مونو سوڈیم گلوٹامیٹ 12 سال سے کم بچوں کے لئے کافی نقصان دہ ہوتا ہے، اس کھانے سے بچوں کے نروس سسٹم پر برا اثر پڑ سکتا ہے. اس لئے اسے ملانے کے بعد اسے ڈکلیئر کرنا ضروری ہوتا ہے، لیکن میگی کے پیکٹ پر اس بارے میں کوئی وضاحت بیان نہیں کی گئی۔ اسے قوانین کی سراسر خلاف ورزی سمجھا جا رہا ہے۔

    میگی نوڈلز کا اشتہار کرنے والے امیتابھ بچن، پر یتی زنٹا اور مادھوری دکشت کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، اتر پردیش کے بارہ بنکی ضلع کے سی جی ایم کورٹ میں سینئر وکیل اور بی جے پی لیڈر اطمینان سنگھ کی درخواست پر کیس نمبر 1794/2015 میں ان ستاروں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 109، 272 (ملاوٹی کھانے کی اشیاء فروخت کے عمل میں شامل ہونا)، 273، 420 (دھوکہ دہی) کے تحت کیس درج ہوا ہے، اگلی سماعت 19 جون کو ہوگی۔

    میگی نوڈلز کے اشتہار کرنے کے تنازعہ میں امیتابھ بچن، مادھوری دکشت اور پریتی زنٹا پر لگی دفعات میں سے آئی پی سی کی دفعہ 272 سب سے زیادہ مصیبت پیدا کر سکتی ہے، یہ دفعہ ملاوٹی کھانے کی اشیاء فروخت کے عمل میں شامل ہونے سے وابستہ ہے، اس کے تحت زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی سزا کی تجویز ہے  جبکہ اتر پردیش میں لگنے والی دفعہ 272 کے تحت مجرم پائے جانے پر زیادہ سے زیادہ عمر قید کی بھی سزا ہو سکتی ہے۔

    بالی وڈ سٹار مادھوری دکشت نے میگی بنانے والی کمپنی نیسلے کے افسروں سے ملاقات کی ہے، مادھوری نے اس بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیا۔

    مادھوری کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ہندوستانیوں کی طرح میں نے برسوں تک میگی نوڈلس کو پسند کیا ہے. حال میں آئی رپورٹوں کے بعد میں فکر مند ہو گئی تھی اور اسی وجہ سے نیسلے کی ٹیم سے ملی،  نیسلے نے مجھے اطلاع دی ہے کہ وہ کنزومرکے مفاد سب سے اوپر رکھتے ہیں اور سب سے اچھی کوالٹی میٹین کرتے ہیں. نیسلے نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ میگی کی کوالٹی کی ٹیسٹگ کرتے ہیں۔

  • مادھوری ڈکشت آج اپنی 48ویں سالگرہ منارہی ہے

    مادھوری ڈکشت آج اپنی 48ویں سالگرہ منارہی ہے

    ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت آج اپنی  48ویں سالگرہ منارہی ہے۔

    کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی مادھوری ڈکشت15 مئی 1967 کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئیں،  تین سال کی عمر سے رقص سیکھنے والی مادھوری کا ہمیشہ سے مشہور اداکارہ بنے کا خواب تھا۔

    مادھوری ڈکشت نے 1984 میں  اپنے کیرئیر کا آغاز فلم ابودھا سے کیا، تاہم 1988 میں فلم ’’تیزاب ‘‘ نے مادھوری ڈکشت کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا، اس فلم میں انیل کپور ان کے ہیرو تھے، مادھوری کی خوبی ہے کہ ہر طرح کے کردار میں خود کو ڈھال لیتی ہیں اور ان کی جوڑی ہر اداکار کے ساتھ کامیاب بھی رہتی ہیں۔

    مادھوری کی فلم ‘تیزاب’ سے ان کی کامیابی کا سفر شروع ہوا، اس کے بعد سن 1990 میں مادھوری فلم ‘دل’ میں عامر خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، مادھوری کی یہ فلم سپرہٹ فلم ثابت ہوئی اور انھیں بیسٹ ایکٹریس کا پہلا ایوارڈ ملا۔

    فلم دل کے بعد مادھوری اس وقت انڈسٹری کی نمبر ون ہیروئن بن گئیں، جب انھوں نے سلمان خان اور سنجے دت کے ساتھ فلم ‘ساجن’ میں  اپنی اداکاری سے سب کو حیران کردیا۔

    فلم ‘بیٹا’ میں مادھوری ایک بار پھر انیل کپور کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، اس فلم کے گانے ‘دھک دھک’ نے باکس آفس پر آگ لگا دی، جس کے بعد سن 1993 میں مادھوری کی فلم ‘کھل نائیک’ میں  چولی کے پیچھے گانا بھی دھک دھک کی طرح سب کی زبان پر تھا۔

    مادھوری نے 1994 میں پہلی بار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘انجام’ میں کام کیا، اس فلم میں الگ انداز میں اداکاری کرکے لاکھوں دلوں پر راج کرنے لگی۔

    اسی سال مادھوری نے سلمان خان کے ساتھ فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ میں ایسی سپرہٹ پرفارمنس دی، جس نے بالی وڈ کی تمام سپرہٹ فلموں کے ریکارڈ توڑ دیئے۔

    انیس سو ستانوے میں مادھوری ڈکشت کی فلم ‘دل تو پاگل ہے’ میں اداکاری دیکھ کر شائقین مادھوری کے دیوانے ہوگئے۔

    مادھوری نے یارانہ، راجا، لجّا، پکار اور دیوداس جیسی کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین اداکارہ کے کئی ایوارڈز جیتے۔

    مادھوری نے 1999 میں ڈاکٹر شری رام نینے سے شادی کے بعد بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا اور اپنی ازدواجی زندگی میں مصروف ہوگئیں۔

    مادھوری  ڈکشت نے دوہزار سات بالی ووڈ میں واپسی کا اعلان کیا، جس کے بعد فلم ”آجا نچلے “ دیکھ کر مادھوری کے مداح یہ کہنے پرمجبورہوگئے کہ مادھوری ایور گرین ہے، جسکے بعد مشہور ڈانس ریائلٹی شو’’جھلک دکھلا جا‘‘ کے سیزن فور اور فائیو میں جج کے فرائض انجام دیتے ہوئے بھارتی عوام کے دلوں پر راج کرنے لگی۔

    اپنی مسکراہٹ سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی مادھوری کے نام پر جون 2012 میں ‘ستاروں کا ایک جھرمٹ’ منسوب کیا گیا، اس سلسلے میں دی ایمپریس نامی ایک گروپ نے مادھوری سے مل کر سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا جس کو دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں اور اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہوگئیں جن کی بدولت انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

    مادھوری ڈکشٹ کا نام نہ صرف فوربز میگزین میں بھارت کے صفِ اول کے پانچ طاقتور ترین فلمی ستاروں میں شامل ہے، انہیں انڈیا کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

  • مادھوری ڈکشٹ ہرتیک اور انوشکا کے ڈانس سے متاثر

    مادھوری ڈکشٹ ہرتیک اور انوشکا کے ڈانس سے متاثر

    ممبئی: بالی ووڈ کوئین مادھوری ڈکشٹ جو خود بھی ایک اچھی ڈانسر ہیں، اداکار ہرتیک روشن اور انوشکا شرما کے ڈانس سے متاثر ہیں۔

    ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مادھوری نے کہا ہر شخص کا رقص کا اپنا انداز ہوتا ہے لیکن انہیں ہریتک اور انوشکا کا ڈانس بہت پسند ہے، انہوں نے بینڈ باجا بارات کا ذکر کرتے ہوئے کہا اس میں انوشکا کے رقص نے انہیں متاثر کیا۔

    انہوں نے کہا انہیں کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا بہت پسند ہیں۔

     مادھوری آنے والے ایک ٹی وی ڈانس ریالٹی شو میں جج کے فرائض انجام دیں گی اور کتھک استاد برجو مہاراج کے ساتھ پر فارم کریں گی۔