Tag: Madiha Imam

  • مدیحہ امام کی ایسی حقیقت جسے جان کر سب حیران رہ گئے

    مدیحہ امام کی ایسی حقیقت جسے جان کر سب حیران رہ گئے

    پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگنے کی وجہ سے ان کے ایک کان کی سماعت متاثر ہوئی۔

    مدیحہ امام پاکستان کی بہت باصلاحیت اداکار ہیں، وہ کئی سالوں سے ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر میں ہٹ پر ہٹ ڈرامے دی ہیں، اداکارہ کو ان کی نرم طبیعت، خوبصورتی اور شائستہ رہنے کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے۔

    حال ہی میں وہ عید کے موقع پر نجی ٹی وی شو میں اداکار فیصل قریشی کے ہمراہ شرکت کی جہاں مدیحہ نے اپنے بارے میں ایک نامعلوم حقیقت بتائی۔

    مدیحہ امام کوتصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

    مدیحہ امام نے انکشاف کیا کہ وہ ایک کان سے ٹھیک سے سن نہیں سکتیں یہ بات باقی تمام مہمانوں کے لیے صدمہ تھی لیکن فیصل قریشی نے کہا یہ میں جانتا ہوں اور یہ سچ ہے، مدیحہ کے ساتھ یہ ایک سیٹ پر ہوا تھا۔

    اداکارہ مدیحہ امام نے واضح اور بتایا کہ میں مکمل طور پر سماعت سے محروم نہیں ہوں لیکن مجھ سے بات کرتے ہوئے آپ کو تھوڑا سا لاؤڈ بولنا پڑے گا۔

    مدیحہ امام نے کہا کہ ایک سین کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کی جانب سے تھپڑ رسید کیا گیا جس کا اثر میرے کان پر ہوا اور اب مجھے ایک کان سے کم سنائی دیتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا جن لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکار بہت آرام اور سکون سے کام کرلیتے ہیں تو یہ بالکل آسان کام نہیں ہے۔

    فیصل قریشی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے کچھ عرصہ قبل اداکارہ صبا قمر سے زوردار تھپڑ کھایا، تو ہوتا یہ ہے کہ آپ لڑکی سے کھا سکتے ہیں لیکن مردوں کا ہاتھ بھاری ہوتا ہے تو خواتین اداکاراؤں کو نہیں مار سکتے لہٰذا وہ دکھایا ایسے جاتا ہے کہ تھپر مارا گیا ہے۔

     

  • بھارتی شخص سے نکاح کرنے پر ذلیل کیا گیا: مدیحہ امام

    بھارتی شخص سے نکاح کرنے پر ذلیل کیا گیا: مدیحہ امام

    اداکارہ مدیحہ امام نے کہا ہے کہ انہیں شادی پر سب سے زیادہ ٹرولنگ کا سامنا رہا، ان کے نکاح کا مذاق اڑایا گیا، میرے شوہر کا مذہب بھی دوسرا سمجھا گیا۔

    گزشتہ برس بھارتی فلم ساز موجی بسر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ نے حال ہی میں ساتھی فنکار فیصل قریشی کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی۔

    دورانِ انٹرویو انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہیں ایک بھارتی شخص سے شادی کرنے پر ٹرلنگ کیا گیا، اداکارہ نے کہا کہ مجھے نکاح کے موقع پر صرف اس لیے تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ میں نے بھارتی شخص سے شادی کی، میرے نکاح اور میرے شوہر کے مذہب پر سوال اُٹھایا گیا کہ میں نے کسی کافر سے نکاح کیا ہے اس لیے ہمارا نکاح ہوا ہی نہیں۔

    اداکارہ مدیحہ امام نے شکوہ کیا اور کہا کہ میرے شوہر کو ان کے چہرے اور خدوخال کی وجہ سے بدترین ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا، میرے شوہر کا تعلق بھارت سے ہونے کہ وجہ سے لوگوں نے سمجھ لیا کہ ان کا مذہب ہی الگ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    اداکارہ نے کہا کہ ’پتہ نہیں لوگوں کو ایسا کیوں لگتا ہے کہ بھارت میں صرف ایک ہی مذہب کے لوگ رہتے ہیں؟ ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں صرف ایک ہی مذہب کے لوگ ہیں؟ ‘۔

    اداکارہ نے کہا کہ اس ٹرولنگ کے بعد جب شوہر کے ساتھ نکاح کی تصاویر شیئر کی جو کہ ایک غلطی تھی، مجھے کوئی وضاحت نہیں دینی چاہیے تھی لیکن میں نے اپنے چاہنے والوں اور مداحوں کی وجہ سے شوہر کے مذہب سے متعلق وضاحتیں دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وضاحتیں دینے کے باوجود مجھ پر تنقید کی گئی اور جب میں نے ثبوت کے طور پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں تو ان کے نکاح کا مذاق اڑایا گیا، ان کے شوہر کے چہرے پر مذاق اڑایا گیا۔

    انہوں نے شوہر کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے ہاں بھی پاکستان کی طرح قبائلی نظام ہے، پورا قبیلہ ایک دوسرے سے جڑا رہتا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ کی شادی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مئی 20230 میں ہوئی تھی، ان کے شوہر کا نام موجی بصر ہے جو بھارتی ریاست ارونا چل پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔

     شادی کی تصدیق کے تقریبا 6 ماہ بعد نومبر 2023 میں مدیحہ امام اور موجی بصر کے ولیمے کی تقریب ارونا چل پردیش میں منعقد کی گئی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

  • موجی بسر سے شادی کیسے ہوئی؟ مدیحہ امام نے اپنی محبت کی کہانی سنادی

    موجی بسر سے شادی کیسے ہوئی؟ مدیحہ امام نے اپنی محبت کی کہانی سنادی

    پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی محبت کی کہانی سنادی۔

    حال ہی میں اداکارہ مدیحہ امام نے ایک ڈیجیٹل میگزین کو انٹرویو دیا، جہاں اداکارہ نے اپنے شوہر سے پہلی ملاقات اور اپنی شادی کے بارے میں بتایا۔

    مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ ’شوہر موجی بسر سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب میں 2015-16 میں بالی ووڈ فلم کرنے گئی تھی، اور وہاں میرے اب کے شوہر پروڈکشن ٹیم میں انٹرن تھے‘۔

    اداکارہ نے بتایا کہ ’ وہ مجھے بہت پیارے اور محنتی لگے، اور مجھے وہ لوگ اچھے لگتے ہیں جو سخت محنت کرتے ہیں، میں نے اپنی والدہ کو موجی کے بارے میں بتایا کہ میں اسے بہت پسند کرتی ہوں‘۔

    مدیحہ امام نے بتایا کہ جب اگلے دن میں سیٹ پر گئی اور میں نے پوچھا کہ موجی کہاں ہے تو مجھے سیٹ پر موجود لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ہے، بس پھر میں نے سوچا کہ سب ختم ہوگیا۔

    انہوں نے کہا کہ ’لیکن ہم پھر  بھی اچھے دوست تھے، پھر تقریباً 2 سال کے بعد انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا، انہیں ایک پوڈ کاسٹ میں میری مدد کی ضرورت تھی، تو میں نے بھی ایک مددگار دوست ہونے کے ناطے انہیں تمام تفصیلات بھیجیں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ موجی بسے سے وہ چار سال بڑی ہیں، اور 9 ماہ ساتھ رہنے کے بعد ان کے شوہر نے پہلی بار پرپوز کیا، پھر ہمارے والدین نے دبئی میں ملاقات کی اور ہمارے اپنوں کی دستیابی کے مطابق ہم نے اپنی شادی کی تاریخ رکھ لی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Madiha Imam Basar (@madihaimam)

    واضح رہے کہ مدیحہ امام نے سال 2023 میں دبئی میں شادی کرکے سب کو حیران کر دیا تھا، اداکارہ کے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھی شوبز انڈسٹری کا ہی حصہ ہیں۔

    موجی بسر بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے گریجویشن کے بعد 2017 میں اپنے بالی ووڈ کیریئر کی مقبول فلموں ’دی سک‘ اور ’لُکا چُھپی ‘ میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Madiha Imam Basar (@madihaimam)

    یاد رہے کہ مدیحہ امام نے 2017 میں بالی ووڈ کی فلم ’ڈیئر مایا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اس فلم میں ان کے ساتھ منیشا کویرالا نے ماں کا کردار ادا کیا تھا۔

  • مدیحہ امام کی نئی تصاویر وائرل

    مدیحہ امام کی نئی تصاویر وائرل

    معروف پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں جنہیں مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ مدیحہ امام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں۔

    تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا 2/23 جس کا مطلب ہے سال 2023 کا دوسرا مہینہ (فروری)۔

    اداکارہ نے پورے مہینے کے دوران اپنی مختلف مصروفیات کی تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے شوٹ کے لیے تیار ہونے، مختلف شوٹس، کھانے پینے اور گھومنے پھرنے کی تصاویر شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Syeda Madiha Imam (@madihaimam)

    خیال رہے کہ مدیحہ امام اب تک متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہے جہاں وہ اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • ایک اور پاکستانی اداکارہ کی بالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری، ٹریلر جاری

    ایک اور پاکستانی اداکارہ کی بالی ووڈ انڈسٹری میں انٹری، ٹریلر جاری

    ممبئی: پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے کامیابیوں کا سفر طے کرتے ہوئے بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھ دیا، اداکارہ کی پہلی فلم کا ٹریلر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ ہدایت کار پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلموں میں لینے کے خواہش مند ہیں۔ فواد خان، علی ظفر، ماہرہ خان، صبا قمر وغیرہ کے بعد مدیحہ امام بھی بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں وہ سنینہ بھٹنا کی فلم ’’ڈیئر مایا‘‘ سے اپنے ہالی ووڈ سفر کا آغاز کردیا ہے۔

    اس فلم میں مدیحہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جبکہ اُن کے ہمراہ منیشا کوائرالا بھی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، پاکستانی اداکارہ 16 سالہ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جو بھارت کے علاقے شملہ سے تعلق رکھتی ہیں اور اپنے بہترین مستقبل کی جدوجہد میں لگی رہتی ہے۔

    فلم کی شوٹنگ 2016 میں مکمل ہوگئی تھی جس کا اب ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، تاہم اب فلم کی تشہیری مہم زور وشور سے جاری ہے جس میں پاکستانی اداکارہ کشیدہ حالات کے باعث حصہ نہیں لے پارہی۔

    ویڈیو دیکھیں

    یاد رہے حریت کمانڈر کی شہادت اور اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارتی انتہاء پسندوں نے انڈیا میں موجود پاکستانی فنکاروں کو ملک چھوڑنےکی دھمکی دی تھی جس کے بعد تمام فنکار ملک واپس آگئے تھے۔