Tag: madiha shah

  • اداکارہ مدیحہ شاہ نے اپنی شادی کو کئی سال تک کیوں چھپایا؟

    اداکارہ مدیحہ شاہ نے اپنی شادی کو کئی سال تک کیوں چھپایا؟

    کراچی : پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے اپنی شادی کو کئی ماہ تک چھپانے کی اصل وجہ  بتادی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے اپنی  گفتگو میں شادی سے متعلق بہت سی باتوں سے پردہ ہٹا دیا۔

    انہوں نے بتایا کہ جاوید اقبال سے میری شادی تقریباً ارینج تھی کیونکہ یہ رشتہ میرے ماموں نے کرایا تھا، اور شادی کے بعد میں کینیڈا شفٹ ہوگئی تھی۔

    شادی کو دیر سے ظاہر کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مدیحہ شاہ نے بتایا کہ ان دنوں میری ایک فلم مجاجن کی شوٹنگ جاری تھی اور میری ایک بیٹی بھی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے نکاح کی تقریب بہت سادگی سے ہوئی تھی جس میں ہم دونوں کے قریبی رشتہ دار شریک ہوئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت فلم ایکٹریس شادی کے بارے میں میڈیا کو نہ بتانا اس وقت کی ضرورت تھی اس لیے میں نے بہت بعد میں اپنی شادی اور بچی سے متعلق بتایا، لیکن میرے کولیگز اور شوبز کے قریبی لوگوں کو اس کا علم تھا۔

    اداکارہ مدیحہ شاہ  نے بتایا کہ میرے شوہر نے ہر قدم پر میرا ساتھ دیا، وہ پاکستان اور کینیڈا میں کاروبار کرتے ہیں۔

    مدیحہ شاہ نے کہا کہ شادی کے بعد لڑکی کی مصروفیات اور ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے اور مجھے بھی ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے لبوں پر ہر وقت یہی دعا ہوتی ہے کہ پاکستان زندگی کے ہرشعبے میں ترقی کرے اور خاص طور پر شوبز کے میدان میں بالی وڈ کا بھرپور انداز میں مقابلہ کرتے ہوئےسبقت حاصل کرے

  • اسٹیج اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر چھاپہ،آٹھ دن بعد 22 سالہ نوجوان برآمد

    اسٹیج اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر چھاپہ،آٹھ دن بعد 22 سالہ نوجوان برآمد

    لاہور :8روز سے لاپتہ نوجوان پولیس نے اسٹیج اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد کرلیا، احمد کا کہنا ہے کہ نوکری کیلئے مدیحہ شاہ کے گھر گیا تھا، نوجوان کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مدیحہ نشہ بھی کراتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مکہ کالونی سے8 روز قبل 22 سالہ نوجوان احمد لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی تلاش کیلئے اہلخانہ نے تھانہ فیکٹری ایریا میں رپورٹ بھی درج کرادی تھی۔

    پولیس نے آٹھ روز بعد احمد کے دوستوں کی نشاندہی پر اسٹیج اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر چھاپہ مارا، اس موقع پر مدیحہ شاہ نے مزاحمت کی اور گھر کی تلاشی دینے انکار کیا، تاہم بعد ازاں وہاں سے نوجوان کو برآمد کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے 22سالہ نوجوان احمد کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ مدیحہ شاہ میرے بیٹے کو نشے کرواتی تھی اس لئے ہم مدیحہ شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

    دوسری جانب احمد نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے پولیس کو بیان دیا ہے کہ گھر والوں سے ناراض ہوکر نوکری کیلئے مدیحہ شاہ کے گھر گیا تھا۔

    مدیحہ شاہ نے بھی پولیس کو دیئے گئے بیان میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ احمد کے اہل خانہ کے الزامات سراسر جھوٹ ہیں، احمد پہلے میرے پاس ڈرائیور تھا،اب بھی نوکری کیلئے ہی آیا تھا۔

  • اداکارہ مدیحہ شاہ سے ڈاکوؤں نے پرس اور نقدی چھین لی گئی

    اداکارہ مدیحہ شاہ سے ڈاکوؤں نے پرس اور نقدی چھین لی گئی

    لاہور: اداکارہ مدیحہ شاہ سے شاپنگ سینٹر میں پرس اور نقدی چھین لی گئی تاہم مقدمہ درج نہ ہو سکا۔

    زرائع کے مطابق اتوار کی دوپہر مدیحہ شاہ کسی مجلس سے فارغ ہو کر اپنی فیملی کے ساتھ ایم ایم عالم روڈ پر واقع شاپنگ مال میں شاپنگ کے لئے گئیں اور گاڑی کو ایک گلی میں پارک کیا۔

    madiha-shah-post-1

    واپسی پر گاڑی میں بیٹھنے لگیں تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں روکا اور ان کا ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہو گئے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

    مدیحہ شاہ کے مطابق بیگ میں دس لاکھ روپے کی نقدی، چار لاکھ کے زیورات اور ایک لاکھ روپے کا موبائل فون تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے مقدمے کی درخواست موصول نہیں ہوئی۔