Tag: Madina munawara

  • عالمی سامراج مسلم دنیا کو دو گروپوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، سینیٹر سراج الحق

    عالمی سامراج مسلم دنیا کو دو گروپوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے، سینیٹر سراج الحق

    مدینہ منورہ : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ عالمی سامراج مسلم ورلڈ کودومتحارب گروپوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہ ، جسے ناکام بنانے کیلئے پاکستان کو قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

    یہ بات انہوں نے مدینہ منورہ میں پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عالمی سامراج کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان کو امت کی طرف سے قائدانہ کردارادا کرنا ہوگا، پاکستان اپنا یہ کردار اسی وقت ادا کرسکتا ہے جب ملک میں دیانتدار با کردار اور اسلامی اصولوں پر عمل پیراقیادت برسرا قتدار آئےگی۔

    سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان کو دولخت کرنا، ایران عراق جنگ، عراق پر قبضہ ،سوڈان اور انڈونیشیا کی تقسیم اور لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام امریکی گریٹ گیم تھی.

    پاکستان عالم اسلام کا انتہائی اہم ملک اور ایٹمی طاقت ہے، عالمی سامراج کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پاکستان کو امت کی طرف سے قائدانہ کردارادا کرنا ہوگا، پاکستان اپنا یہ کردار اسی وقت ادا کرسکتا ہے جب ملک میں دیانتدار با کردار اور اسلامی اصولوں پر عمل پیراقیادت برسرا قتدار آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے عقیدت و محبت کا مرکز ہے ،حرمین شریفین کی حفاظت عالم اسلام کی مشترکہ ذمہ داری اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ عالم اسلام میں تنازعات پیدا کرنا اسلام دشمن قوتوں کی سازش ہے، مسلم ملکوں میں جنگ کا فائدہ ہمیشہ امریکہ اور اسرائیل کو ہوتا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان اس وقت بدترین معاشی حالات سے دوچار ہے ،اب تک کے حکومتی اقدامات نے ثابت کردیا ہے کہ حکومت کے پاس معیشت کوٹھیک کرنے کا کوئی منصوبہ اور وژن نہیں، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ ابھی تو مہنگائی کم ہے، عوام کو مزید مہنگائی کیلئے تیار رہنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے عام آدمی کو فاقوں پر مجبور کردیا ہے ،لوگوں کیلئے پہلے دوائی خریدنا مشکل تھا اب بچوں کیلئے کتابیں خریدنا بھی ممکن نہیں رہا۔

  • مدینہ منورہ: عمرہ زائرین کی رہائش گاہ میں ہولناک آتشزدگی

    مدینہ منورہ: عمرہ زائرین کی رہائش گاہ میں ہولناک آتشزدگی

    ریاض : سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں عمرہ زائرین کی رہائش گاہ میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ کے ایک مقامی ہوٹل کی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے، مذکورہ ہوٹل ہزاروں عمرہ زائرین بھی موجود ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ کی امدادی خدمات انجام دینے ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں جبکہ ہوٹل میں پھنسے بیشتر عمرہ زائرین کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

    ریسکیو عملے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہوٹل کی 14 ویں منزل پر ہونے والی آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ کو ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ متاثرہ ہوٹل میں پاکستان، عراق، مصر اور شام سے عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے زائرین قیام پذیر ہیں، رپورٹ کے مطابق کم از کم 250 پاکستانی شہری عمرے کی غرض سے سعودی عرب گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ 9 فروری سنہ 2014 میں مدینہ منورہ کے مقامی ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث 15 عمرہ زائرین اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 130 سے زائد افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔

    مصری خبر رساں ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سنہ 2014 میں لگنے والی آگ شارٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے بھڑکی تھی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو عملے کو ہوٹل میں ہونے والی ہولناک آتشزدگی پر قابو پانے اور ہوٹل میں قیام پذیر 700 غیر ملکی افراد کو باہر نکالنے میں 2 گھنٹے لگ گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • نوازشریف  عمرےکی ادائیگی کے بعد آج رات وطن پہنچیں گے،مریم نواز

    نوازشریف عمرےکی ادائیگی کے بعد آج رات وطن پہنچیں گے،مریم نواز

    لاہور : سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف عمرےکی ادائیگی کے بعدآج رات وطن پہنچیں گے ، وہ سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد روضہ رسول ﷺپرحاضری کیلئےمدینہ منورہ میں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم کی روضہ رسولﷺ پر حاضری کی تصاویر شیئر کی۔

    مریم نواز کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نوازشریف سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد روضہ رسول ﷺپر حاضری کیلئے مدینہ منورہ میں ہیں،   نوازشریف عمرےکی ادائیگی کے بعدآج رات وطن پہنچیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ مدینہ میں جنت البقی پر حاضری کے بعد جدہ روانہ ہونگے۔


    مزید پڑھیں : نواز و شہباز کی سعودیہ روانگی، این آر او یا کرپشن کی تحقیقات، پردہ اٹھ گیا


    خیال رہے کہ نااہل وزیراعظم نوازشریف کی دورے کےآخری روز ریاض میں اعلیٰ سعودی شخصیت سے تفصیلی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی موجودتھے، وہ عمرہ ادائیگی کے بعدوطن لوٹیں گے۔ کل ان کی کرپشن مقدمات میں پیشی بھی ہے۔

    ذرائع نےپراسرار دورےسے پردہ اٹھاتے ہوئے دعوی کیا ہےکہ شریف برادران سےسعودی ایجنسیز نے کرپشن سے متعلق تحقیقات کیں۔دونوں بھائی مبینہ طورپر کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادوں کے پارٹنر رہ چکے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مدینہ منورہ اور قطیف میں خود کش حملے، 4 افراد شہید

    مدینہ منورہ اور قطیف میں خود کش حملے، 4 افراد شہید

    مدینہ منورہ : سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف اور مدینہ منورہ میں تین بم دھماکوں میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔ سعودی وزارت خارجہ نے دو خود کش حملوں کی تصدیق کردی۔

    عرب میڈیا کے مطابق قطیف میں دو دھماکے مسجد العمران میں ہوئے جبکہ مدینہ منورہ میں ایک دھماکا سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر پر ہوا، جس میں ہیڈ کوارٹر پر تعینات چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔2

    پیر کی صبح بھی جدہ میں امریکی قونصل خانے کی عمارت کے قریب ایک خود کش حملہ ہوا تھا جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے تھے جس کے بعد اب پیر کو سعودی عرب میں ہونے والے دھماکوں کی تعداد چار ہوگئی۔

    3

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مدینہ منورہ سے متصل شہر قطیف میں واقع مسجد عمران کے پاس دو دھماکے ہوئے، جائے وقوعہ سے دھوئیں کے کالے بادل دکھائی دیے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ دھماکے کی آواز سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    4

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں افطاری کے بعد نمازی بڑی تعداد میں مسجد میں موجود تھے اور حملہ آور نے مسجد عمران کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا جس میں دو افراد شہید ہوئے، امدادی ٹیمیں علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیوں کا آغازکر دیاگیا۔

    5

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی، دھماکے کے باعث آگ بھی لگ گئی ہے جسے بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    6

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد عمران میں مغرب کی نماز جاری تھی اور لوگ نماز میں مشغول تھے اسی دوران دھماکا ہوا۔

    عینی شاہد پاکستانی عمرہ زائر ہاشم شفیع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ لگ گئی،دھماکا مسجد کی پارکنگ میں ہوا فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔

    واضح رہے ماہ رمضان میں دنیا بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں جس کی وجہ سے محتاط اندازے کے مطابق دس سے بارہ لاکھ افراد یہاں موجود ہوتے ہیں جبکہ معتکفین علیحدہ ہیں۔

    الجزیرہ ٹی وی اور رائٹرز کے مطابق دھماکے خود کش تھے لیکن سعودی حکام نے مدینہ منورہ میں کسی بھی دھماکے کی تردید کی تاہم بعد میں دھماکوں کو خودکش تسلیم کرلیا

    واقعے کے بعد مدینہ منورہ اور شہر قطیف  کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    العربیہ ٹی وی نے حملوں کو خود کش قرار دیتے ہوئے چار افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا۔

    سعودی وزارت خارجہ نے خود کش حملوں کی تصدیق کردی

    سعودی وزرات خارجہ نے مدینہ اور قطیف میں دو خود کش حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک حملہ آور نے مدینہ میں سیکیورٹی ہیڈ کوارٹر کے نزدیک خود کو دھماکے سے اڑایاجس کے باعث چار  سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حملوں کے بعد سے سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، ابھی تک حملوں میں کسی بھی پاکستان کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

    سابق صدر آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان، مولانا راغب نعیمی اور دیگر سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے ان حملوں اور ہلاکتوں پر شدید اظہار مذمت کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:جدہ میں امریکی قونصل خانے کے قریب خودکش دھماکا