Tag: madrid

  • کرونا کے مریضوں کی خدمت پر مامور نرس کی درد ناک آپ بیتی

    کرونا کے مریضوں کی خدمت پر مامور نرس کی درد ناک آپ بیتی

    میڈرڈ : کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا مریضوں کے علاج پر مامور نرس کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر جانا جنگ میں جانے کے مترادف ہے، جہاں میں خوف، تناؤ اور تکلیف محسوس کرتی ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق اس وقت دنیا کے بیشتر ممالک میں کرونا وائرس نے لاکھوں افراد متاثر کیا ہوا ہے جس کے سبب اسپتالوں میں تمام عملہ متحرک ہے۔

    اس حوالے سے اسین کے ایک اسپتال میں کرونا متاثرین کے علاج پر مامور نرس کورل مارینو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کام میرے لیے ایک جنگ میں جانے جیسا ہے جہاں میں خود کو خوف زدہ اور تکلیف میں محسوس کرتی ہوں۔

    کورل مارینو شمال مشرقی میڈرڈ کے پرنسپل ڈی آسٹوریئس یونیورسٹی اسپتال میں کام کرتی ہے, کورل مارینو کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 دنوں سے میں اپنے چھ ماہ بچے کو پیار بھی نہیں کرسکی،۔

    نرس کا کہنا تھا کہ میرے شوہر اور اس کے والدین جنوری کے آخر میں اس وبائی بیماری میں مبتلا ہیں، زیادہ کھانسی، بخار ہونے اور اپنے خاندان سے الگ تھلگ ہونے سے خوفزدہ رہتی ہوں۔

    واضح رہے کہ اسپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ 342 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، توقع کی جارہی ہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے اسپین آج رات اپنی زمینی سرحدیں بند کردے گا۔

  • شمالی کوریا کے سفارتخانے پر حملے میں ملوث سابق امریکی فوجی گرفتار

    شمالی کوریا کے سفارتخانے پر حملے میں ملوث سابق امریکی فوجی گرفتار

    نیویارک : عالمی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپین میں جنوبی کوریا کے سفارتخانے پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث سابق امریکی فوجی گرفتار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں قائم جنوبی کوریا کے سفارتخانے کے عملے کو یرغمال بنانے والے 10 حملہ آوروں میں سابق امریکی فوجی کریسٹوفر اہن بھی شامل تھا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

    خیال ہے کہ 14 مارچ کو رپورٹ شائع کی گئی تھی جس میں کہا تھا کہ ہسپانوی خفیہ ادارے کو یقین ہے کہ گزشہ ماہ جنوبی کوریا کے سفارتخانے پر حملہ کرنے والے 10 میں سے 2 کا تعلق امریکی ایجنسی سی آئی اے سے تھا۔

    اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ سفارتخانے پر حملے میں ملوث تاحال صرف ایک گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی جوڈیشل ذرائع نے بتایا سفارتخانے سے چوری ہونے کے دو ہفتے بعد ہی ایف بی آئی نے تمام سامان ہسپانوی عدالت میں کے حوالے کردیا تھا۔

    دوسری جانب امریکی انتظامیہ نے اپنے واپر لگنے والے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ میڈرڈ میں 10 حملہ آواروں نے جنوبی کوریا کے سفارتخانے کے عملے کو یرغمال بنایا اور فرار ہوتے ہوئے کمپیوٹرز اپنے ہمراہ لے گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق اگرچہ تمام حملہ آوار کورین تھے سی این آئی نے ان میں سے 2 کی شناخت کی جن کا تعلق امریکی سی آئی اے سے ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 21 مارچ کو شمالی کوریا نے اپنے سفارت خانے پر حملے کو سنگین دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

    سفارت خانے پر حملے سے متعلق جاری کیے گئے سرکاری بیان میں شمالی کوریا نے امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی ) کی شمولیت کا امکان ظاہر کیا تھا اور ہسپانوی حکام سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

  • اسپین میں آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف ٹیکسی ڈرائیورز کی ہڑتال، سڑکیں بلاک

    اسپین میں آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف ٹیکسی ڈرائیورز کی ہڑتال، سڑکیں بلاک

    میڈرڈ: اسپین میں ٹیکسی ڈرائیورز نے آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف ہڑتال کردی جس کے نتیجے میں دارالحکومت میڈرڈ اور بارسلونا میں سڑکیں بلاک اور ٹریفک جام ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسپین میں ایک لاکھ تیس ہزار ٹیکسی ڈرائیورز 29 جولائی سے احتجاج کررہے ہیں، ڈرائیورز یونین کا مطالبہ ہے کہ قانون کے مطابق تیس روایتی ٹیکسیوں کے مقابلے میں ایک آن لائن ٹیکسی کو لائسنس جاری کیا جائے۔

    ٹیکسی ڈرائیورز یونین کا کہنا ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس مہیا کرنے والی کمپنی ایک لائسنس دوسرے ڈرائیور کو مہیا کردیتی ہے، ان کے لائسنس کی فیس آن لائن سروس مہیا کرنے والوں کی نسبت بہت زیادہ ہے، وہ ان کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

    یونین کا کہنا ہے کہ اگر اسپین حکومت کی جانب سے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو پورٹس، ایئرپورٹ اور بارڈر پر احتجاج کرتے ہوئے اسے بلاک کردیں گے، احتجاج میں شامل کچھ ڈرائیوروں نے بلاک کیے جانے والی سڑک پر ہی خیمے لگادیے اور گدے لگا کر وہاں رات بسر کی۔

    بارسلونا کے 38 سالہ ٹیکسی ڈرائیور انٹونیو ریمریز نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا ہماری ایک بڑی قربانی ہے، ان دنوں سیزن عروج پر ہے، مختلف ممالک کے سیاح بارسلونا کا رخ کرتے ہیں اور ہمیں ان سے اچھی آمدنی حاصل ہوتی ہے تاہم اب بس بہت ہوچکا ہمارے مطالبات تسلیم ہونے چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ٹیکسی ڈرائیورز نے لائسنس کے حصول کے لیے قرضہ حاصل کررکھا ہے، قرضہ اتارنے کے لیے انہیں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • میسی کو دھچکا، بارسلونا کی ٹیم فٹبال چیمپئنز لیگ سے باہر

    میسی کو دھچکا، بارسلونا کی ٹیم فٹبال چیمپئنز لیگ سے باہر

    میڈرڈ : اسٹار فٹبالر لائنل میسی کی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔ بارسلونا کی ٹیم فٹبال چیمپئنز لیگ سے باہر ہوگئی۔ کیمپ نو اسٹیڈیم میں بارسلونا کی ٹیم بقاء کی جنگ ہارگئی۔

    چیمپئنز لیگ کوارٹرفائنل کے دوسرے لیگ میں یووینٹس کے ڈیفینڈرز نے اپنا کام کردیا۔ بارسلونا کو سیمی فائنل میں انٹری کیلئے زیادہ گول مارجن سے کامیابی درکار تھی لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

    پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف میں بھی بارسلونا نے گول کرنے کیلئے سردھڑ کی بازی لگائی لیکن ناکام رہے۔

    لائنل میسی ہربار اٹیک کے بعد بھی بدقسمت رہے۔ میچ برابر ہوا تو یووینٹس کی ٹیم ایگریگیٹ پر تین گول کی برتری کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ بارسلونا کا سفر کوارٹرفائنل میں ختم ہوگیا۔

  • کرسٹیانو رونالڈو نے تیسری مرتبہ گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیت لیا

    کرسٹیانو رونالڈو نے تیسری مرتبہ گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیت لیا

    میڈرڈ : ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے تیسری مرتبہ یوریپئین گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیت لیا۔

    میڈرڈ میں ہونے والے شاندار تقریب میں رونالڈو کو گولڈن بوٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، انتیس سالہ رونالڈو اس سے قبل دوہزار آٹھ اور دو ہزار گیارہ کے سیزن میں گولڈن بوٹ کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

    رونالڈو کا کہنا ہے کہ تیسری مرتبہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے ان کے لئے اعزاز کی بات ہے، وہ بہت خوش ہیں، آج کا دن ان کے لئے انتہائی اہم ہے۔