Tag: maeeshat

  • دنیا کی دوسری بڑی طاقت چین کو معاشی مشکلات کا سامنا

    دنیا کی دوسری بڑی طاقت چین کو معاشی مشکلات کا سامنا

    بیجنگ : دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین ان دنوں شدید دباؤ کا شکار ہے، چینی اقتصادیات کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی میں صنعتی پیداواراورفروخت توقعات سے کم رہیں۔

    اس سے قبل بھی چین کے تجارتی اعداد و شماربھی توقعات سے کم تھے۔ چینی بیورو آف شماریات کے ترجمان نے بتایا کہ ملک کی معیشت اس وقت دباؤ کا شکار ہے۔

    بین الااقوامی مالیاتی فنڈ کے اندازوں کے مطابق رواں سال چین کی معاشی ترقی شرح 6.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق آئی ایم ایف نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی شرح نمو کی توقعات ظاہر کرنے کے بجائے سالانہ شرح نمو کا ہدف مقرر کرے۔

    آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سنہ 2021 تک چین کی اقتصادی ترقی کی شرح 5.8 فیصد تک ہو گی۔

    یاد رہے کہ چین اپنی معیشت میں مقامی کھپت اوربرآمدات کے درمیان توازن پیدا کرنا چاہتا ہے اوراسی وجہ سے بڑی صنعتوں خاص کر کے اسٹیل انڈسٹری میں بڑے پیمانے پر ملازمتیں کم ہوئی ہیں۔

    اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ چین میں صارفین کے اخراجات یا کنزیومرازم میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔

     

  • تحریک انصاف کی دھرنا سیاست سے معیشت کو نقصان پہنچا، احسن اقبال

    تحریک انصاف کی دھرنا سیاست سے معیشت کو نقصان پہنچا، احسن اقبال

    لاہور : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنے دے کر پاکستان کی ترقی کا ایک سال ضائع کیا، اب وہ اس کی تلافی کریں، شہباز شریف لندن میں ریحام خان سے نہیں ملے۔

    لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی دھرنا سیاست سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچا۔

    عمران خان اپنے رویئے سے اس کی تلافی کریں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے لندن میں ریحام خان سے کوئی ملاقات نہیں کی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ خطے میں امن قائم ہو لیکن بھارتی انتہا پسند یہ نہیں چاہتے،عالمی طاقتیں خطے میں امن کیلئے بھارت پر اثر و رسوخ استعمال کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 1988 کے بعد الیکشن میں بھارتی کارڈ کھیلنا بند کر دیا، بدقسمتی سے بھارت میں اب بھی پاکستانی کارڈ کھیلا جاتا ہے۔

    اس سے پہلے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ 2018 تک نیشنل گرڈ میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہو جائے گی۔

    2025 تک پاکستان کا شمار 25 بڑی معیشتوں میں ہو گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، پاکستان نے جو آپ کو دیا، آئیے عہد کریں کہ اس سے بڑھ کر پاکستان کو واپس کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

  • نئی ٹیکسٹائل پالیسی کااعلان عید کے بعد ہوگا،عباس آفریدی

    نئی ٹیکسٹائل پالیسی کااعلان عید کے بعد ہوگا،عباس آفریدی

    لاہور: وفاقی وزیر ٹیکسٹائل عباس خان آفریدی نے کہا ہے کہ حکومت نے نئی ٹیکسٹائل پالیسی تیار کرلی ہے جس کا اعلان عیدالاضحٰی کے بعد ہوگا، لاہور میں آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکسٹائل پالیسی میں صنعتوں کےلیے بڑے پیمانے پر مراعات دی گئی ہیں اور اس سال موسم سرما میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی گیس بند نہیں ہونے دونگا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 56 نئی کمپنیوں کو گیس اور تیل تلاش کرنے کے لائسنس دیئے گئے ہیں اورگیس کے نئے ذخائر ملنے اور ایل این جی درآمد ہونے پر گیس کا بحران ختم ہوجائے گا۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احتجاج اور دھرنا ہر شخص کا جمہوری حق ہے ،لیکن احتجاج اور دھرنے اس حد تک دیئے جائیں جس سے معیشت اور قومی املاک کو نقصان نہ پہنچے۔

  • سیاسی بحران:معیشت کو اب تک چارسو ارب روپےکانقصان

    سیاسی بحران:معیشت کو اب تک چارسو ارب روپےکانقصان

    کراچی: ملک میں ایک ہفتےسےجاری مفلوج کردینےوالےسیاسی بحران سے صنعتی وتجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو گئیں۔سیاسی عدم استحکام  کے باعث معیشت کو اب تک چارسو ارب روپےکانقصان پہنچایاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سےجاری مفلوج کردینےوالےسیاسی بحران نےستر فیصد پاکستان میں تجارتی و صنعتی سرگرمیاں ٹھپ کرکےرکھ دیں۔

    سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کو مجموعی طور پرچار سو ارب روپےکانقصان پہنچاگیا۔۔گڈزکیرئیرٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کےمطابق کراچی کےپانچ ہزار کنٹینرز پنجاب میں پھنس گئے۔پانچ روز سےکراچی سےپنجاب کوسامان کی ترسیل بندہے۔کراچی سےیومیہ 8سوکنٹینرز پنجاب اور کے پی کےجاتے ہیں جن کا پہیہ رکارہا۔خام مال نہ پہنچنے سےصنعتیں بند اور پیداواررک گئی۔

    تاجر رہنمائوں کےمطابق صرف صنعتی پیداوار رکنےسےاربوں کا نقصان ہوا۔ریونیو اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہنےسےہونےوالااربوں روپےکانقصان اس کےعلاوہ ہے۔کراچی اور پنجاب کی گڈزکیرئیر ایسوسی ایشنز نےہزاروں کنٹینرز پکڑنےسے ہونےوالےنقصانات کا ازالہ نہ ہونےپر ملک گیرہڑتال کی دھمکی الگ دےرکھی ہے۔

    ٹرانسپورٹرزکےمطابق ہزاروں کنٹینرز میں رکھا سامان خراب ہوگیا،جان بچانےوالی ادویات کی قلت ہوگئی۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں دو روز میں بائیس سو پوائنٹس کی تاریخی مندی سے تین ارب ڈالرزکانقصان ہوا۔صدر ایف پی سی سی آئی ذکریا عثمان کے مطابق اس صورتحال میں برآمدی اور ٹیکس وصولی کےاہداف حاصل ہونامشکل ہے۔

    کراچی چیمبر آف کامرس کےصدر عبداللہ ذکی کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال سےدنیا میں پاکستان کاامیج خراب اور معاشی دھچکہ لگاہے۔تاجر رہنماؤں نےاے آر وائی نیوز کو بتایاکہ پچاس کروڑ ڈالر کےبرآمدی آرڈرز رک گئےہیں۔

  • عید کی تعطیلات:ملکی خزانے کو چالیس ارب روپے کا نقصان

    عید کی تعطیلات:ملکی خزانے کو چالیس ارب روپے کا نقصان

    عوام نے عید کی لمبی تعطیلات کا خوب مزہ اٹھایا ہے ۔ لیکن عید کی ان طویل تعطیلات کے نتیجے میں ملکی معیشت اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔چاردن عید کی تعطیلات اور پھر دو دن کی ہفتہ وار تعطیل کے سبب صرف ٹیکس وصولی کی مد میں ملکی خزانے کو چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا ۔برآمدات کی مد میں بھی ملکی معیشت کو پینتس ارب روپے سے زائد کا جھٹکا لگا ہے

    ملک کا ایک روز کا برآمدی حجم سات کروڑ ڈالر سے زائد بنتا ہے۔ یوں پانچ تعطیلات کے باعث ملک کو برآمدات کی مد میں پینتس ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔پاکستان کی جی ڈی پی میں صنعتی شعبے کا حصہ بیس فیصد سے زائد ہے۔پیداواری سرگرمیاں ایک ہفتے تک معطل رہنے سے پاکستان معاشی شرح نمو پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    عید کی تعطیلات کے بعد ملک بھر میں کاروباری و تجارتی سرگرمیاں آج سے دوبارہ شروع ہوگئی ہیں مگر حکومت وقت کو یہ سوچنا چاہیئے کہ معاشی مسائل میں جکڑا یہ ملک کیا ایسی آسانیوں کا متحمل ہے؟