Tag: magazine

  • بھارت کا پلواما ڈرامہ اور  بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹ پھر بے نقاب

    بھارت کا پلواما ڈرامہ اور بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹ پھر بے نقاب

    لندن : یورپین جریدے نے بھارت کا پلواما ڈرامہ اور بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹ بے نقاب کردیا اور کہا پاکستان کے آئی ایس پی آر نے بروقت اطلاعات سے بھارتی بیانیےکی دھجیاں بکھیردیں۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈرن ڈپلومیسی نامی یورپین جریدے نے بھارت کا پلواما ڈرامے اور بالاکوٹ سرجیکل سٹرائیک کے حقائق کھول کر بیان کر دیے، رپورٹ میں کہاکہ فروری 2019 میں پاکستان کے آئی ایس پی آر نے بروقت اطلاعات سے بھارتی بیانیےکی دھجیاں بکھیردیں۔

    جریدے میں کہا گیا بی جے پی اور بھارتی میڈیا نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا، بھارتی حکومت نے بالاکوٹ میں دہشت گرد کیمپ کی تباہی اورتین سو دہشتگرد مارنےکادعویٰ جھوٹا ثابت ہوا اور سرجیکل اسٹرائیک کو عالمی میڈیا نے کچھ دیر بعد ہی جعلی قرار دیا تھا۔

    یورپین جریدے کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور آئی ایس پی آر نے غیرجانبدار رہ کر حقائق بیان کیے، آئی ایس پی آر اور میڈیا سے سامنے آنے والے حقائق زیادہ قابل اعتماد تھے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا پاک، بھارت جنگ میں پاکستان نےدو بھارتی طیارے ہی نہیں گرائےبلکہ  جھوٹے بھارتی جانبدارانہ بیانیے کو بھی تباہ کردیا۔

    مزید پڑھیں: بالاکوٹ حملہ ،برطانوی نیوزا یجنسی نے بھارتی دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا

    یاد رہےبرطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں عالمی اداروں نے بھارت کی فضائی کارروائی کے اقدام کوناکام قرار دیا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا  تھا عالمی ایجنیسیوں کی سیٹلائٹ تصاویر میں ظاہر ہے ایئر اسٹرائیک نشانے پر نہیں اور پاکستان کی 24 گھنٹے کے اندر جوابی کارروائی نے بھارت کے اقدام پر سوال اٹھا دئیے ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت کا مگ 21گرایا اور پائلٹ کوگرفتار کیا، جسے بعد میں رہاکیاگیا، دفاعی ماہرین مگ 21 طیاروں کو بھارتی آسمان کا تابوت کہتےہیں، سیکورٹی اعتبار سے بھارت کا اقدام بحث طلب ہے۔

    واضح رہے بھارت کی حکمراں جماعت، فوجی ترجمان اور چیلنز نے بالا کوٹ حملے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ فضائیہ کی کارروائی میں 300 سے 350 سے افراد مارے گئے۔جبکہ حقیقت میں فیول ٹینک کے دھماکے سے درخت تباہ ہوئے تھے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں شامل

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں شامل

    اسلام آباد: دنیا کے 75 طاقتور ترین افراد کی فہرست جاری کر دی گئی جن میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نام بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معتبر اور مقبول عالمی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کردہ سالانہ دنیا کے طاقتور اشخاص کی فہرست میں دنیا کی چھٹی بڑی آرمی کی سربراہی کرنے والے پاکستانی قوم کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود ہیں۔

    فوربز جریدے کے مطابق طاقتور شخصیت کی سالانہ رینکنگ 2018 میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر پیوٹن، امریکی صدر ٹرمپ، جرمن جانسلر اینجلا مرکل، ایمزون کے سربراہ جیف جانز، پوپ فرانس، بل گیٹس، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

    خیال رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیریر کا آغاز بلوچ ریجمنٹ میں 16اکتوبر 1980 میں کیا تھا، وہ کینیڈا اور امریکا کے دفاعی کالج اور یونیورسٹیوں سے پڑھ چکے ہیں۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کوئٹہ میں انفرینٹری اسکول میں انسٹریکٹر کے طور پر فراض سرانجام دیے، وہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کمانڈ بھی سنبھال چکے ہیں، جس کے بعد اب وہ اسلامی ممالک کی طاقتور ترین پاک فوج کے سپہ سالار ہیں۔

    عمران خان کا آرمی چیف کو فون، فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

    یاد رہے کہ 30 نومبر 2016 کو جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمانڈسنبھال لی ہے اور وہ اس عہدے پر پہنچنے والے پاک فوج کے16ویں آرمی چیف ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گائے کوذبح کرنے والے کا قتل گناہ نہیں، انتہا پسند جریدہ کی ہرزہ سرائی

    گائے کوذبح کرنے والے کا قتل گناہ نہیں، انتہا پسند جریدہ کی ہرزہ سرائی

    نئی دہلی : بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی مسلمانوں کے خلاف زہراگلنے کی مہم میں تیزی آگئی ہے۔ انتہاپسند جریدے کاکہنا ہے گائے ذبح کرنے والے کوقتل کرنا گناہ نہیں۔

    بھارت میں انتہاپسندوں نے مسلمانوں پرزندگی تنگ کردی۔ گائے کا گوشت کھانے کا بہانہ بنا کرکسی مسلمان کی جان لینا کوئی بڑی بات نہیں رہی۔

    ہندو تنظیم راشٹریہ شِوم سیوک سنگ(آر ایس ایس )کے جریدے”آرگنائزر“نے لکھا ہے کہ ہندوﺅں کی مذہبی کتاب میں لکھا ہے کہ گائے ذبح کرنے والے کو قتل کرنا کوئی گناہ نہیں ہے،۔

    انتہاپسند ہندوجریدے کا جلتی پرتیل چھڑکنے کے مصداق یہ کہنا ہے کہ مذہبی کتابوں کے مطابق گائے کوذبح کرنے والے کوقتل کرنا کوئی گناہ نہیں۔

    دلی میں مسلمان کا قتل دفاعی عمل تھا۔ انتہاپسندی میں اندھے جریدے نے اس پرہی بس نہیں کیا بلکہ مسلمانوں پرظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والے اوربطوراحتجاج سرکاری اعزازواپس کرنے والے ناموربھارتی ادیبوں کو بھی نہیں بخشا اورانہیں سیکولربیمارقراردےڈالا۔

    بھارت میں حکمراں بی جے پی کاجھکاؤ انتہاپسندوں کی جانب ہونے کےباعث مسلمانوں کے خلاف انتہاپسندی کی لہرروکنے میں مودی سرکارمکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔